1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

سبق ڈکشنری

محب علوی نے 'پائتھون' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 31, 2018

  1. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,262
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ڈکشنری
    ڈکشنری یا لغت کا لفظ آپ کے لئے یا ہمارے لئے نیا نہیں ہے۔ جب بھی کبھی کوئی نیا لفظ ہمارے سامنے آتا ہے تو ہمیں ڈکشنری دیکھنے کا خیال آتا ہے۔ جب ہم ڈکشنری میں اپنا مطلوبہ لفظ ڈھونڈتے ہیں اور جب وہ لفظ (جو ڈکشنری میں ایک ہی بار لکھا ہوتا ہے) مل جاتا ہے تو اس کے ساتھ ہی ہمیں اس لفظ کے معنی اور مفہوم بھی لکھا مل جاتا ہے۔

    پائتھون میں بھی ڈکشنری کی اصطلاح کم و بیش انہی معنوں میں استعمال کی جاتی ہے یعنی کنجیاں(keys) الفاظ اور ان سے جڑی قیمتیں(values)۔

    ایک خالی ڈکشنری بنانے کے لئے ہم()dict استعمال کرتے ہیں یا پھر محض لہری بریکٹس (curly brackets) ہی سے کام چلا سکتے ہیں۔
    PHP:
    dict()

    OR

    = {}
    لسٹ کے برخلاف ڈکشنری میں اشاریہ (indexing)کے لئے ہر ٹائپ کا ڈیٹا استعمال ہو سکتا ہے (یعنی ڈکشنری کی اشاریہ سازی (indexing) "کنجی" (Key) کے ذریعے ہوتی ہے اور "کلید" اسٹرنگ، integer، float کچھ بھی ہو سکتی ہے) جبکہ لسٹ میں صرف Integer ہی اشاریہ سازی(indexing) کے لئے کام آتے تھے۔

    یوں سمجھیے کہ ڈکشنری "کنجی" (Key) اور "قدر" (Value) کا ایسا سیٹ ہوتی ہے جو باہم مربوط ہوتی ہیں۔ کنجی(key) کو بلانے پر قدر (value) بھی کھنچی چلی آتی ہے۔


    مثال


    [​IMG]
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 31, 2018
    • زبردست زبردست × 2
  2. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,262
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اب درج ذیل کوڈ دیکھیے:

    PHP:
    >>> = {}
    >>> 
    d
    {}
    >>> 
    d["Python"]="A very large snake"
    \>>> d["Programming"]="To write a series of instructions"
    >>> d["Language"]="a system of communication"
    >>> d
    {'Python''A very large snake''Programming''To write a series of instructions''Language''a system of communication'}
    اس کوڈ میں سب سے پہلے ہم نے ایک ویری ایبل D میں ایک خالی ڈکشنری بنائی اور پھر تفویضی عامل (assignment operator) "=" کے ذریعے تین کنجیاں (keys) اور اُن کی قدریں (values) اس ڈکشنری میں شامل کروا دیں۔

    دیکھیے ہماری تین لفظوں کی ڈکشنری تیار ہوگئی ہے۔ [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  3. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,262
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ہم ڈکشنری میں براہِ راست بھی key اور values ڈال سکتے ہیں۔
    PHP:
    >>> monthdict = {1:'JAN',2:'FEB',3:'MAR',4:'APR',5:'MAY',6:'JUN',7:'JUL',8:'AUG',9:'SEP',
    10:'OCT',11:'NOV',12:'DEC'}
    >>> 
    monthdict
    {1'JAN'2'FEB'3'MAR'4'APR'5'MAY'6'JUN'7'JUL'8'AUG'9'SEP'10'OCT'11'NOV'12'DEC'}
    >>> 
    monthdict[5]
    'MAY'
    \>>> monthdict[12]
    'DEC'
    کنجی قیمت key-value کے جوڑے کو آئٹم(item) بھی کہا جاتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,262
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    dict Function
    اس فنکشن کے ذریعے ہم دوسری ڈکشنری، لسٹ یا ٹپل (tuple) سے بھی ڈکشنری بنا سکتے ہیں۔ کسی بھی سلسلہ (sequence) جس میں جوڑے موجود ہوں اس سے ڈکشنری بنائی جا سکتی ہے۔

    اس مثال میں ہم نے دو ٹپل (tuples) کے جوڑے لیے ہیں اور انہیں items کی لسٹ میں محفوظ کر لیا ہے۔
    items لسٹ کو dict فنکشن میں بھیج کر ایک ڈکشنری بنائی گئی ہے جس کا نام d رکھا گیا ہے۔

    PHP:
    >>> items = [('name''Gumby'), ('age'42)]
    >>> 
    dict_person dict(items)
    >>> 
    dict_person
    {'age'42'name''Gumby'}

    ڈکشنری کو کی ورڈ دلائل (keyword arguments) کے ذریعے بھی بنایا جا سکتا ہے ۔

    PHP:
    >>> dict(name='Munna',age=17)
    >>> 
    d
    {'age'17'name''Munna'}
     
  5. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,262
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    dict Function
    اس فنکشن کے ذریعے ہم دوسری ڈکشنری، لسٹ یا ٹپل (tuple) سے بھی ڈکشنری بنا سکتے ہیں۔ کسی بھی سلسلہ (sequence) جس میں جوڑے موجود ہوں اس سے ڈکشنری بنائی جا سکتی ہے۔

    اس مثال میں ہم نے دو ٹپل (tuples) کے جوڑے لیے ہیں اور انہیں items کی لسٹ میں محفوظ کر لیا ہے۔
    items لسٹ کو dict فنکشن میں بھیج کر ایک ڈکشنری بنائی گئی ہے جس کا نام d رکھا گیا ہے۔

    PHP:
    >>> items = [('name''Gumby'), ('age'42)]
    >>> 
    dict_person dict(items)
    >>> 
    dict_person
    {'age'42'name''Gumby'}

    ڈکشنری کو کی ورڈ دلائل (keyword arguments) کے ذریعے بھی بنایا جا سکتا ہے ۔

    PHP:
    >>> dict(name='Munna',age=17)
    >>> 
    d
    {'age'17'name''Munna'}
     

اس صفحے کی تشہیر