ڈرایور کیسے انسٹال کروں

مدر بورڈ ڈیل جی ایکس 270

ونڈو ایکس پی سرور پیک ٹو

ڈرایور کہاںسے تلاش کرون اور کیسے انسٹال کروں بتا کر خدمت خلق مین حصہ لیں شکریہ
 
بھئی اب اس کا اسٹیپ بائی اسٹیپ پروسیجر تو کوئی ونڈوز یوزر ہی بتا سکیں گے۔ مجھے تو عرصہ ہوا ونڈوز استعمال کیئے ہوئے۔ ویسے مجھے کرنا ہو تو کر لوں گا۔

جہاں انسٹالڈ ڈرائورس کی فہرست ہوتی ہے وہیں مینولی ڈارئیور انسٹال کرنے کا آپشن بھی ہوتا ہے اور اس میں آپ فائل کو لوکیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر ایپلیکیشن سے متعلقہ پراپرٹیز میں بھی کہیں نہ کہیں ایڈوانسڈ آپشنز میں ڈارئور انسٹال کرنے کے آپشنز مل جائیں گے۔ اور ہاں ونڈوز کی ان بلٹ ہیلپ بہت اچھی ہے آپ سسٹم کی ہیلپ میں سرچ کر کے ت دیکھئے ایک ایک اسٹیپ بتا رکھا ہوگا۔
 

دوست

محفلین
My Computer>Properties>Hardware>Device Manager
یہاں جا کر دیکھیں جو چیز انسٹال نہیں وہ پیلے رنگ کے آئکن کے ساتھ ہوگی۔ اس پر رائٹ کلک کریں اور Update Driver پر کلک کریں۔ اس کے بعد پروسیس شروع ہو جائے گا جہاں آپ کے ڈرائیورز پڑے ہیں اس فولڈر کا راستہ دکھائیں اسے اور ایکس پی خود بخود انسٹال کرلے گی۔ بازار سے 50000 یونیورسل ڈرائیورز فار ایکس پی کی سی ڈی مل جاتی ہے جس میں سے ہر کارڈ، مدربورڈ کے ڈرائیور مل جاتے ہیں۔
 

اظفر

محفلین
ڈیل کی سایٹ سے ڈاون لوڈ پیکج exe فایل ہوتی ہے۔ اس کو رن کریں تو یہ آپ کی ونڈوز کی روٹ ڈرائیو جو کہ عام طور پر C drive ہوتی ہے اس مین dell کے فولڈر میں فایلیں‌کاپی کر دیتا ہے۔

ڈاون لوڈ کئے گئے ڈرائیورز کو رن کرنے کے بعد C:\Dell میں جائیں اور ایک ایک کر کے ڈرائیور انسٹال کر دیں‌۔ کچھ پیکجز ایسے ہیں جو C:\Dell میں کاپی ہونے کے بعد خود ہی ایگزیکیوٹ ہو جاتے ہیں ۔ اس صورت میں مینولی یہ کرنے کی ضرورت نہیں‌ہوگی ۔

جی ایکس 270 ۔
وڈیو ڈرائیور ۔۔ intel extreme graphics
آڈیو ۔۔ realtek AC 97 یا کچھ میں Sound max
لین کارڈ ۔۔ انٹل یا گیگا بٹ
 
Top