فاخر رضا

محفلین
السلام علیکم
محفل کی سالگرہ مبارک
اس لڑی میں میں کوشش کروں گا کہ احباب کو یہ بتا سکوں کہ ڈاکٹر کس مرض کی دوا ہے
اس لڑی کی تحریک ایک مراسلے سے ہوئی جس سے مجھے بتا چلا کہ میں طبیبِ محفل ہوں. ویسے میں خود اس محفل پر محض غیر طبی حوالوں سے زیادہ آتا ہوں وجہ صاف ظاہر ہے. اردو جو رسمی طور پر نہیں پڑھ سکے اسکا شوق اور ذہنی سکون اس محفل سے ملتا ہے
لفظ ڈاکٹر کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے مگر سب سے زیادہ مشہور جسمانی بیماریوں کے علاج کے حوالے سے ہے اور آج میں اسی حوالے کی نفی کرنے یہاں آیا ہوں.
ڈاکٹر کا ذہن میں تصور آتے ہی بیماری ذہن میں آتی ہے. یہ غلط تصور ہے
سمجھنے کے لئے میں عالمی تنظیم صحت کی صحت کی تعریف پیش کروں گا جس کے مطابق صحت، جسمانی، ذہنی، معاشرتی طور پر فٹ ہونے کو کہتے ہیں. صرف بیمار نہ ہونا صحت کی تعریف نہیں ہے
اس لحاظ سے دیکھا جائے تو ڈاکٹر کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ جاتی ہے
سب سے پہلے تو صحت سے متعلق آگاہی
اسکے بعد بیمار ہونے سے بچانا
پھر بیماری کے ابتدائی مرحلے پر تشخیص
اسکے بعد بیماری کا بروقت اور صحیح علاج
بیماری کے نتیجے میں جو محتاجی باقی رہ گئی ہے اس کی بہترین نگہداشت
مفید مشورے دینا
وبائی امراض سے بچاؤ کی تدابیر کرنا
عورتوں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنانااور زچگی کے دوران ہونے والے مسائل کا حل
اسکولوں میں صحت سے آگاہی کی معلومات دینا
شادی کرنے سے پہلے مشورے

اور اسی طرح کے بے شمار کام ہیں جو ڈاکٹر کو کرنے چاہیئیں

مزید بھی لکھتا ہوں
 

فاخر رضا

محفلین
اب ہم بات کرتے ہیں صحت کی تعلیم کی
ہر اسپتال اور کلینک میں آنے والوں کے لئے صحتمند زندگی گزارنے کے لئے کچھ مواد موجود ہونا چاہیے
مثلاً موٹاپے کے مسائل اور انکا حل
ذہنی امراض کی نشانیاں
گردن اور کمر کے درد سے کیسے بچا جائے
چھالیہ پان گٹکہ وغیرہ کے نقصانات
ان جیسے موضوعات پر مضامین چھاپے جائیں اور ریڈیو ٹی وی پر پروگرام کئے جائیں
 

فاخر رضا

محفلین
بہت سی بیماریوں سے بچاؤ ٹیکوں قطروں وغیرہ سے ممکن ہے. ان کے بارے میں موجود لوگوں کی کنفیوژن دور کرنا ڈاکٹر کی اولین ذمے داریوں میں سے ہے
صاف پانی کا استعمال
ہاتھ دھونے کے آداب اور اوقات
اپنے جسم کو صاف ستھرا رکھنا
اچھی نیند کی افادیت
اور اس جیسے موضوعات پر بات چیت ڈاکٹر صاحبان کو کرنی چاہیے
حج اور زیارات پر جانے والوں کی رہنمائی اور ان مواقع پر پیش آنے والے مسائل کے سدباب سے آگاہی فراہم کرنا بھی ڈاکٹر ہی کی ذمے داری ہے
 

فاخر رضا

محفلین
ہیلتھ ایجوکیشن میں جیسا کہ آپ نے دیکھا بیماریوں سے بچاؤ بھی شامل ہے
ڈاکٹر کا کام ہے کہ لوگوں کو شراب کے کثرت استعمال سے روکے (منع کرے)
انہیں سگریٹ سے منع کرے
وقفے کے مشورے اور طریقے بتائے
صحیح اور صحتمند غذا کے استعمال کے مشورے دے
لوگوں کی فیملی ہسٹری دیکھ کر انہیں مستقبل میں ممکنہ بیماریوں سے آگاہ کرے اور انہیں ان سے بچنے کے طریقے بتائے
ہیلتھ اسکریننگ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جسمیں ڈاکٹر ایک (بظاہر) صحتمند شخص کا انٹرویو کرتا ہے، اس کا معائنہ کرتا ہے اور اس کے مطابق اس کے کچھ ٹیسٹ کرتا ہے. ان تمام شواہد کی روشنی میں وہ اس شخص کو مفید مشوروں سے نوازتا ہے.
آج کل کی مصروف اور ڈیجیٹل زندگی میں ڈاکٹر کو ان gadgets کے نقصانات سے بھی آگاہ ہونا چاہیے اور بچوں اور والدین کو ان سے آگاہ کرنا چاہیے.
غرض یہ ایک تفصیل طلب موضوع ہے جس پر مزید کئی صفحات لکھے جاسکتے ہیں مگر میں شاید اگلے موضوع کی طرف بڑھوں کا اور بیماریوں کی ابتدائی تشخیص اور ان کے بروقت علاج کے حوالے سے ڈاکٹر کی ذمے داریاں بیان کروں گا
 
Top