ڈاکٹر علی شریعتی کی تصنیفات

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ڈاکٹر علی شریعتی کی چند تحریریں نظر سے گذری ہیں۔ کیا اراکینِ محفل میں سے کوئی رُکن ڈاکٹر علی شریعتی کی تصانیف کا تفصیلی مطالعہ رکھتے ہیں؟ یہاں پر ڈاکٹر علی شریعتی کی تمام تصانیف کی فہرست درکار ہے۔ ممکن ہو تو کچھ ایسی تحریروں کے بارے میں بھی نشاندہی کی جائے جو ڈاکٹر علی شریعتی کی شخصیت اور تصنیفات کے بارے میں ہو (بالخصوص تنقید و تبصرہ کے حوالے سے )

شکریہ
 
انقلاب ایران کے حوالے سے ایک بڑا نام۔ جس نے اپنی تحریروں کے ذریعے اسلامی انقلاب کے لیے راہ ہموار کی۔ ان کی شخصیت کے متعلق میں نے سب سے پہلے مختار مسعود کی کتاب لوح ایام میں پڑھا۔ لوح ایام صفحہ 423 میں‌ باب افکار کی شروعات علی شریعتی سے ہوتی ہے۔ آپ وہاں سے ان کی شخصیت ان کے افکار کے متعلق جان سکتی ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کیا “چہل درویش“ (اگر مجھے درست نام یاد ہے تو) بھی انہی کی ہے؟ ایک چھوٹی سی کتاب تھی، میرے دوست کے پاس تھی۔ ایک بار پڑھنے کا موقع ملا تھا

ڈاکٹر علی شریعتی بڑا نہیں بہت بڑا نام ہیں
 
Top