ڈاکٹر طاہر القادری کا مبشر لقمان کو دیا گیا انٹرویو

عسکری

معطل
عسکری بھائی ہماری قوم کا المیہ ہی یہی ہے کہ یہ کسی مخلص کو بھی مخلص نہیں سمجھتی۔
آپ نے ٹھیک کہا کہ کوئی کیوں قوم کی خدمت کے لئے اتنا پیسہ خرچ کرے گا اور یہی وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ کم از کم 6 کروڑ لگا کر ایم این اے بنتا ہے وہ بھلا خدمت کیسے کر سکتا ہے۔
دوسری بات کہ دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو قوم کے لئے اپنا سکون برباد کرتے ہیں۔آپ "افواج پاکستان" کو ہی لے لیں کیا آپ لوگ صرف چند ہزار تنخواہ کے لئے اپنی جان داؤ پر لگاتے ہیں۔
ہرگز نہیں آپ دین اسلام اور ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں کہ اتنی تنخواہ آپ میں سے اکثر فوج سے باہر بھی لے سکتے ہیں۔ایسے ہی کچھ لوگ اور بھی ہیں جو پیسے کے لئے نہیں عوام اور اللہ کی خوشنودی کے لئے بھاگ دوڑ کر رہے ہوتے ہیں۔اب سوچیئے آپ اور میں کیا کسی سے پیسے لے کر یہاں بحث میں حصہ لے رہے ہیں نہیں یہ ملک و قوم کی خدمت اور تبدیلی کا جذیہ ہی ہے جو ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

افواج کا کام اور جان دینا تو دستور زمانہ ہے ۔ ساری دنیا کی افواج یہی کرتی ہیں وہ معاملہ اس میں فٹ نہیں جناب ۔ پر یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب ایک ٹوپی ڈرامہ اور ایک سیاسی چال ہے ۔ مجھے کسی سیاستدان سے کوئی لینا دینا نہیں نا میں ووٹ ڈالتا ہوں نا کبھی ڈالا پر یہ سسٹم اور موجودہ سیاست ایک گندگی کا ڈھیر ہے جس نے ملک کی خدمت کرنی ہے وہ ایدھی کا مقابلہ کرنا شروع کر دے اسلام آباد کی دوڑ چھوڑ کر ۔
 
اسد عباسی

محفلین

جی بھائی آپ نے سہی کہا افواج پاکستان بلکہ پوری دنیا کی افواج کا کام ہی جان دینا ہے۔لیکن معاملہ اس لئے جورا تھا کہ آپ نے کہا تھا کوئی بھی بغیر لالچ کوئی بہلا اتنی سر دردی کیوں لے گا تو ہمیں لگا کہ اس تیر کی زد میں قوم کا ہر وہ فوجی بھی آ جاتا ہے جو تنخواہ تو ضرور لیتا ہے پر جان دینا ان پیسوں کی وجہ سے ہیں ہوتا۔
دوسری بات کہ مفت میں قوم کی خدمت بھی دستور زمانہ ہے اور اولیا انبیاء اور صحابہ کی سنت ہے۔
ہاں اس بات پر میں بحث نہیں کروں گا کہ جو ہو رہا ہے وہ ڈرامہ ہے کے نہیں یہ کچھ دن میں پتہ چل ہی جائے گا۔یا تو سب ٹھپ ہو جائے گا یا پھر کوئی مثبت یا منفی نتیجہ سامنے آ ہی جائے گا۔
 
ٹھیک سوری اگر برا لگا پر اگلے سال اسی دن عوام کو یاد بھی نہیں ہو گا کوئی قادری نام کا بندہ تھا :laughing:
 
اسد عباسی

محفلین
ٹھیک سوری اگر برا لگا پر اگلے سال اسی دن عوام کو یاد بھی نہیں ہو گا کوئی قادری نام کا بندہ تھا :laughing:
ارے نہیں بھائی برا کس بات کا منانا اور افواج پاکستان کی تو ہم قدر ہی بہت کرتے ہیں۔بحث میں تو اختلاف ہو سکتا ہے آپ کی حب الوطنی پر نہیں۔
 
یہ آپ کا ایک اور احسان ہم پر جناب ورنہ آجکل فورم پر (پہلے سوچا کریں پھر بولا کریں ) والا جملہ بہت چل نکلا ہے :grin:

ویسے سیریسلی نوٹ کیا ہے اب لوگ پرسنل اٹیک زیادہ کر رہے ہیں کیا وجہ ہے بھئی ؟:cautious:
 
عسکری بھائی ہماری قوم کو سب سے پہلے برداشت اور تحمل کی ضرورت ہے تب ہی ہم بحیثیت قوم کسی بہترین نتیجے پر پہنچ سکیں گے۔
اور کسی کے غصے کو برداشت کر لیا کریں کہ ہر ایک کا جذیہ ایک ہی ہے اور ہر ایک باشعور انسان اسی تکلیف میں مبتلاء ہے کہ ہماری قوم کی حالت کب بدلے گی۔اس تکلیف اور جذبے کے دریا میں بہہ کر اکثر میں آپ یا کوئی اور کوئی ایسی بات کر جاتا ہے جو بری لگتی ہے مقصد سب کا ایک ہی ہے اور وہ ہے اس قوم کی حالت کو بہتر بنانا۔
تو ہم سب کو ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہئیے۔
ایک قصہ یاد آ گيا میرے ایک دوست کے ہاتھ پر ایک کافی بڑا دانہ (پھوڑا) نکل آیا جب ہم اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو ڈاکٹر نے اس کو کٹ لگانا چاہا، داکٹر اپنے کام میں مصروف تھا کہ جناب نے اس کو ایک زور دار تھپڑ رسید کر دیا ۔
اگر میں ہوتا تو شاید اس مریض کو زہر کا ٹیکہ لگا دیتا مگر ڈاکٹر جانتا تھا کہ اس نے اس عارضی تکلیف سے بچنے کے لئے مجھے تھپڑ مارا اور میرا کام اس کی دائمی تکلیف کو دور کرنا ہے !
 
اسد عباسی

محفلین
لو جی جب میں آخری پیغام لکھ رہا تھا عین اسی وقت ٹویٹر پر جاوید احمد ‏غامدی صاحب کا ایک ٹویٹ ملا عجیب اتفاق ہوا کہ وہ بھی اسی قسم کی بات کر رہے تھے تو سوچا آپ کے ساتھ بھی شیئر کروں۔
Javed Ahmad Ghamidi@JavedGhamidi
اپنی بات اچھےاسلوب کےساتھ پہنچائیں آپکےموقف میں دلائل ہوں تونصیحت کاجذبہ بھی ہو۔معاملہ بحث تک جا پہنچےتوبھی شایستگی کا دامن ہاتھ سےنہ چھوٹے۔
 
اسد عباسی

محفلین
لو جی ماحول کو خشگوار بنانے کا ایک اور نخسہ یہ بھی اسی لمحے فیس بک پر موصول ہوا ہے:eek:
383586_10151164826006766_310186800_n.jpg
 
عسکری

معطل
لو جی جب میں آخری پیغام لکھ رہا تھا عین اسی وقت ٹویٹر پر جاوید احمد ‏غامدی صاحب کا ایک ٹویٹ ملا عجیب اتفاق ہوا کہ وہ بھی اسی قسم کی بات کر رہے تھے تو سوچا آپ کے ساتھ بھی شیئر کروں۔
Javed Ahmad Ghamidi@JavedGhamidi
اپنی بات اچھےاسلوب کےساتھ پہنچائیں آپکےموقف میں دلائل ہوں تونصیحت کاجذبہ بھی ہو۔معاملہ بحث تک جا پہنچےتوبھی شایستگی کا دامن ہاتھ سےنہ چھوٹے۔

پر ہمیں ایسی باتیں اثر نہیں کرتیں :grin: ہم مستقل مزاج ہیں
 
Top