ڈاکٹر صفدر محمود کا سلگتا کالم، بحوالہ فوج اور عدلیہ!

کیا عدلیہ اور فوج کا نام بدنام کرنے کے ذمہ دار صرف سیاست دان ہیں؟


  • Total voters
    8

فرقان احمد

محفلین
پارلیمنٹ، سیاست اور حکمرانوں کی ’’بے توقیری‘‘ کے بعد ملک میں صرف دو قومی ادارے بچے ہیں جن کا وقار محفوظ ہے اور لوگ انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اول فوج، دوم عدلیہ۔ اب یہ دونوں ادارے انتقام اور سیاست کی بھینٹ چڑھتے نظر آتے ہیں اور اگر موجودہ انتقامی سیاست کارخ نہ موڑا گیا تو ہماری آنکھوں کے سامنے یہ دو قومی ادارے بھی اپنا وقار کھو بیٹھیں گے جس کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔

حکمران، سیاستدان اور میڈیا کی جانب سے ان دونو ں پرپتھر برسائے جاتے ہیں اور تجزیات کی آڑ میں بدگمانی کے بیج بوئے جاتے ہیں۔ تجزیات کیا ہیں محض اندازے اورٹامک ٹوئیاں۔ اس پر مستزاد یہ کہ اب عدلیہ کےخلاف تحریک چلانے کی صدا بھی سنائی دے رہی ہے اور فوج بھی لامحالہ اس کی لپیٹ میں آئےگی۔ ذرا رک کر اور ٹھنڈےدل و دماغ سے سوچئے کیا ایسی تحریک ملکی و قومی مفاد میں ہے؟ ان کے وقار اور اعتماد میں نقب لگا کر بالآخر آپ کو ملے گا کیا؟ صرف ذاتی انا کی تسکین؟؟ کیاآپ اپنی مجروح انا کو قومی مفاد پر قربان نہیں کرسکتے؟؟

ڈاکٹر صفدر محمود کا مکمل کالم، 'ذاتی انا کی تسکین' پڑھنے کے لیے یہاں کلک فرمائیں!
 
آخری تدوین:
اس پر مستزاد یہ کہ اب عدلیہ کےخلاف تحریک چلانے کی صدا بھی سنائی دے رہی ہے اور فوج بھی لامحالہ اس کی لپیٹ میں آئےگی۔ ذرا رک کر اور ٹھنڈےدل و دماغ سے سوچئے کیا ایسی تحریک ملکی و قومی مفاد میں ہے؟
جو نااہل اور کرپٹ لوگ عدلیہ کیخلاف تحریک چلانے پاکستان واپس آرہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے مشرف دور میں عدلیہ بحالی مارچ کیا تھا۔ ایسے لوگوں کے مفاد اپنی لوٹی ہوئی دولت سے وابستہ ہیں، نہ کہ مملکت پاکستان سے۔
 
اس پر مستزاد یہ کہ اب عدلیہ کےخلاف تحریک چلانے کی صدا بھی سنائی دے رہی ہے اور فوج بھی لامحالہ اس کی لپیٹ میں آئےگی۔
نواز شریف کی عدلیہ بحالی تحریک 2007 میں:
Nawaz-Sharif-Long-March-on-Ferozpur-Road-lahore-on-March-15-2009.jpg

نواز شریف کی عدلیہ مخالف "کیوں نکالا تحریک" 2017 میں:
59864696c5b9e.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
نواز شریف کا صرف ایک ہی نظریہ ہے او ر وہ ہے نظریہ ضرورت و مفاد۔
بہتر ہو گا کہ ایک فرد پر فوکس کرنے کی بجائے بحیثیت مجموعی ملکی معاملات کے حوالے سے سیاست دانوں، جرنیلوں اور ججوں کے کردار کا جائزہ لیا جائے تاکہ ایک متوازن رائے سامنے آ سکے۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
گو نواز گو،،، الحمدللہ گون
مجھے کیوں نکالا
بہت مشکل ہے نکالنا۔
پر ہر وقت پاکستان سے باہر کیوں نکلے ہوتے ہیں
 

فرقان احمد

محفلین
پاکستان کو اس نہج تک پہنچانے میں صرف سیاست دان ہی شامل نہیں ہیں تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف نئے محاذ کھڑے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
 
پاکستان کو اس نہج تک پہنچانے میں صرف سیاست دان ہی شامل نہیں ہیں تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف نئے محاذ کھڑے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
اب جبکہ فوج پارلیمان کے سامنے سر جھکا رہی ہے اور عدلیہ اپنے فیصلے دینے میں آزاد ہو چکی ہے، ایسے میں مجھے کیوں نکالا کی ہٹ دھرمی سوائے ملک دشمنی کے اور کچھ نہیں۔ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ جب یہ لوگ طاقت میں ہوتے ہیں، اسوقت فوج اور عدلیہ کو منہ نہیں لگاتے۔ اور جب طاقت سے نکالے جاتے ہیں تو انہی اداروں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top