1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

ڈاکٹر شاہد مسعود پاکستان چھوڑ گئے: میڈیا سے بھی لاتعلقی کا فیصلہ

جاسم محمد نے 'صحافت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 2, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    11,827
    ڈاکٹر شاہد مسعود پاکستان چھوڑ گئے: میڈیا سے بھی لاتعلقی کا فیصلہ
    31/03/2019 نیوز ڈیسک

    [​IMG]

    اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ساتھ دوران حراست ہونے والے سلوک کے باعث ملک اور میڈیا چھوڑ دیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود خود کے ساتھ ہونے والے سلوک کے باعث شدید ڈپریشن میں مبتلا ہیں اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ وہ حکومت کے رویے سے بھی مایوس ہیں جس کے باعث وہ میڈیا اور ملک چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں۔

    اسلام آباد کے ایک باخبر صحافی کے مطابق ان کی ڈاکٹر شاہد مسعود سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں سینئر اینکر پرسن نے اپنے ملک چھوڑنے کی وجوہات تفصیل کے ساتھ بیان کی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے پاکستان اور میڈیا چھوڑ کر نہ صرف بیرون ملک سکونت اختیار کرلی ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا سے بھی آﺅٹ ہونے اور اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

    ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ دوران حراست جو سلوک ہوا، اس کے بعد انہوں نے اپنی روٹین دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں ڈپریشن کی وجہ سے کئی بیماریاں لگ گئیں، ان کی حالت کافی زیادہ خراب ہوتی جا رہی تھی جس کے باعث وہ بیرون ملک چلے گئے۔

    ڈاکٹر شاہد مسعود کے سینسری فیلیئر کی شرح بڑھتی جا رہی تھی اور یہ 45 سے بڑھ کر 65 فیصد ہو چکا ہے۔ یہ فالج کی ایک قسم ہوتی ہے جس میں انسان کے اندر سے چیزوں کا احساس ختم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کو پوسٹ پرومیٹک ڈس آرڈر بھی لاحق ہوچکا ہے، اس بیماری کے بعد لوگ خود کشی کرلیتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کا کہنا ہے کہ جو کچھ ان کے ساتھ کیا گیا اس کی دنیا میں کہیں کوئی مثال نہیں۔

    ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ ان کے ساتھ جیل میں جن آفیسرز کی ڈیوٹی تھی، ان کے خلاف حکومت کی جانب سے انکوائریاں شروع کر کے انہیں معطل کردیا گیا ہے۔ ان افسران و اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو سہولیات کیوں دیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے جب اس سلسلے میں تحریک انصاف کے لوگوں سے اس سلسلے میں کی تو انہیں سخت مایوسی ہوئی۔ تاہم ڈاکٹر شاہد مسعود نے واضح کیا کہ وہ اپنے خلاف کیسز کا سامنا کریں گے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  2. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,766
    موڈ:
    Asleep
    یہ کونسا ڈس آرڈر ہے؟ اور ابھی تک ڈاکٹر صاحب نے اس جملے کے مطابق خود کشی کیوں نہیں کی؟
     
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    11,827
    Posttraumatic stress disorder
     
  4. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,766
    موڈ:
    Asleep
    Post-traumatic سے promatic کیسے بن گیا؟ کیا اسے tomatic disorder بھی لکھ سکتے ہیں؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1
  5. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,745
    اس سے قبل بھی وہ ایسا کر چکے ہیں؛ دراصل ایسے افراد بہت جلد اپنا فیصلہ بدل لیتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک اور مثال عامر لیاقت صاحب کی دی جا سکتی ہے۔ ہم سے لکھوا لیجیے۔ آج جائیں گے اور بشرط زندگی، چھ ماہ یا ایک سال بعد، کسی چینل پر ٹکر چل رہا ہو گا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نئے انداز میں جلوہ گر ۔۔۔! یہ میڈیا کی دنیا ہے اور یہاں یہ چونچلے چلتے رہتے ہیں ۔۔۔!
     
    • متفق متفق × 2
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,170
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    چلو جی کچھ تو "قیامت" آ ہی گئی! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,674
    بیماری کا مذاق اڑانا اچھی بات نہیں ہے
     
    • متفق متفق × 5
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,675
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اللہ تعالیٰ اُنہیں صحت دے۔ آمین۔
     
    • متفق متفق × 4
  9. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    11,827
    جی ہاں۔ پاکستانی صحافت کے بیکار اینکروں میں سے ایک کم ہو گیا :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,745
    یہ بات آپ کی بالکل درست ہے۔ بیماری کا مذاق اُڑانا انتہائی ناشائستہ حرکت ہے؛ اس میں کوئی شک نہیں۔ اللہ پاک انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔
     
    • متفق متفق × 3
  11. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,745
    موصوف تو چھ دن بھی وعدہ وفا نہ کر سکے۔ موصوف پلٹ آئے یا شاید گئے ہی نہ تھے۔۔۔! :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  12. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    11,827
    ہمیں اپنی شاگردی میں لے لیجئے :)
     
    آخری تدوین: ‏اپریل 19, 2019
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  13. آصف اثر

    آصف اثر معطل

    مراسلے:
    2,922
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    فرقان بھائی اتنے فارغ تو کبھی نہ تھے۔۔۔؟:hurryup:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    الطاف بھائی پارٹ ٹو۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  15. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اسرائیل اور قادیان کا رٹا مارنا چھوڑ دیں، ہم سب پیر فرقان احمد صاحب مدظلہ العالی اردو محفلوی سے مرید خاص کا عہدہ عطا کرنے کی پرزور سفارش کریں گے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر