ڈاکو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے چلغوزے لوٹ کر لے گئے

جاسم محمد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 7, 2019 8:46 شام

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,192
    ڈاکو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے چلغوزے لوٹ کر لے گئے
    [​IMG]
    گودام مالک کے مطابق ڈاکو اس کے گودام سے چلغوزے کی 23 بوریاں لوٹ کر فرار ہوگئے جن کی مالیت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے،فوٹو:فائل
    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں چلغوزے کے گودام میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے چلغوزے لوٹ کر لےگئے۔

    وانا بائی پاس روڈ پر واقع رستم بازار میں قائم گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ ایک درجن کے قریب نقاب پوش ملزمان دیوار پھلانگ کر گودام میں داخل ہوئے اور انہوں نے وہاں موجود چوکیدار اور دیگر افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا۔

    گودام مالک کے مطابق ڈاکو اس کے گودام سے چلغوزے کی 23 بوریاں لوٹ کر فرار ہوگئے جن کی مالیت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عتیق اللہ کاکہناہےکہ نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں چلغوزے کی قیمت اس وقت انتہائی بلندی پر ہے اور ایک کلو چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے جب کہ جب کہ چھلا ہوا چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا قیمت میں دستیاب ہے۔

    اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سمیڈا )کے مطابق پاکستان چین کے بعد دنیا بھر میں چلغوزے کی پیداوار کے حوالے سے دوسراسب سے بڑا ملک ہے جب کہ جنوبی وزیرستان چلغوزے کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے جہاں سے پاکستان میں چلغوزے کی پیداوار کا بڑا حصہ حاصل ہوتا ہے اور اس کی فروخت سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔
     
    • غمناک غمناک × 1
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,192
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,192
    یہ آپ کا علاقہ تو نہیں؟ آورکزئی
     
  4. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان مدیر

    مراسلے:
    6,682
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    اب ڈاکو ساری سردیاں چلغوزے کھائیں گے یا بچ دیں گے؟
    جس نے بھی سستے چلغوزے خریدنے ہیں وہ ڈاکوؤں سے رابطہ کر سکتا ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  5. La Alma

    La Alma محفلین

    مراسلے:
    1,845
    اب چلغوزے بھی گھر میں رکھنے کی بجائے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا دینے چاہیے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,430
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    "دل میں رکھنے کی شے ہے چلغوزہ
    اس کو ہرگز نہ یوں کھُلا رکھیے"
    :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  7. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    425
    ہاہاہا۔۔۔۔۔۔ نا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے حیرت کی بات ہے ۔۔ وانا میں چوری۔۔۔۔۔۔ یقیناً اپنوں نے ہی کی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  8. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    425
    چلغوزے بھی اجکل ایک قسم کے ہیرے بنے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  9. محمد امین صدیق

    محمد امین صدیق محفلین

    مراسلے:
    1,412
    موڈ:
    Cheerful
    " انجمن خریداران چلغوزیات مسروقہ " ! :):)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  10. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,192
    ابھی سید ذیشان بھائی نے خبر دی ہے کہ کے پی کے پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جدید جہیز یعنی چلغوزے برآمد کروا لیے ہیں :)


     
  11. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,192
     
    • زبردست زبردست × 1
  12. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,192
    بالکل صحیح اندازہ لگایا آپ نے۔ وزیرستان کی حکمران جماعت کی کاروائی ہے یہ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  13. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,430
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    پتا نہیں اچھی خبر ہے یا بری خبر:
    اچھی اس لیے کہ مالکوں بیچاروں کا قیمتی سامان واپس مل گیا، ان کا نقصان ہونے سے بچ گیا۔
    بری خبر اس لیے کہ مالکوں نے چوری میں ہونے والا کچھ نقصان، برآمدگی میں صرف ہونے والی رقم، اور پولیس کو دیا گیا "خرچہ پانی" سب چلغوزوں کی قیمت میں ڈال کر انہیں اور مہنگا کر دینا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,192
    کے پی کے میں بقول شخصے فرشتوں کی حکومت ہے۔ وہاں کی پولیس خالصتا عوامی خدمت بغیر کسی معاوضہ پر کرنے پہ یقین رکھتی ہے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر