چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملے ،چار دہشت گرد ہلاک ،3 اہلکار شہید

26 جون 2014 (10:02)
news-1403758925-2170.jpg

جمرود ( مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 4دہشت گرد ہلاک اور 3 خاصہ دار اہل کار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جمرود کے علاقے سورکمر میں شد ت پسندوں نے آج صبح چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔خاصہ دار فورس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے جبکہ خاصہ دار فورس کے تین اہل کار فرض کی ادائیگی کے دوران شہید اور 6زخمی ہوئے جبکہ باقی حملہ آور شدت پسند فرار ہوگئے۔ زخمی اہل کاروں کو پشاور کے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہا ں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔
http://dailypakistan.com.pk/khyber/26-Jun-2014/116724
 
دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ دہشتگرد ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں. ان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.دہشت گرد ان دہماکوں سے پاکستان کو تباہ اور پاکستانی شہریوں کو بلا دریغ ہلاک کر رہے ہیں. دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں حکومت سے تعاون ہرشہری کا فرض ہے. مسجدوں،امام بارگاہوں، مزاروں، اسپتالوں، جنازوں، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور سکیورٹی فورسز پر حملے جہاد نہیں فساد ہیں۔ بے گناہ طالبات، بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے سپاہی نہیں اسلام کے غدار اور پاکستان کے باغی ہیں۔ دہشت گرد فساد فی الارض کے مجرم اور جہنمی ہیں۔ خودساختہ تاویلات کی بنیاد پر مسلم ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا اسلامی شریعہ کے مطابق درست نہ ہے ۔
................................................................................................
دہشت گردی کے خاتمہ کی طرف بڑا قدم
https://awazepakistan.wordpress.com
 
قیصرانی

لائبریرین
چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملے ،چار دہشت گرد ہلاک ،3 اہلکار شہید
26 جون 2014 (10:02)
news-1403758925-2170.jpg

جمرود ( مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 4دہشت گرد ہلاک اور 3 خاصہ دار اہل کار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جمرود کے علاقے سورکمر میں شد ت پسندوں نے آج صبح چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔خاصہ دار فورس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے جبکہ خاصہ دار فورس کے تین اہل کار فرض کی ادائیگی کے دوران شہید اور 6زخمی ہوئے جبکہ باقی حملہ آور شدت پسند فرار ہوگئے۔ زخمی اہل کاروں کو پشاور کے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہا ں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔
http://dailypakistan.com.pk/khyber/26-Jun-2014/116724
انا للہ و انا الیہ راجعون
 
Top