چینی سائنس دان نے زلزلہ پروف بیڈ متعارف کروا دیا!

arifkarim

معطل
چینی سائنس دان نے زلزلہ پروف بیڈ متعارف کروا دیا
313705_61013679.jpg

چین کے ایک سائنس دان نے ایک ایسا زلزلہ پروف بیڈ متعارف کرا لیا ہے جو دوران زلزلہ انسان کی حفاظت یقینی بناتا ہے۔ باکس نما اس بیڈ میں کئی روز تک کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

بیجنگ: (ویب ڈیسک) روزانہ نئی ایجادات اور نئی اختراع کی حامل چینی قوم ایک بار پھر بازی لے گئی۔ چینی موجد وانگ وینژے نے ایک ایسا زلزلہ پروف بیڈ تیار کیا ہے جو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحفاظت رہنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

bbb.gif


یہ بیڈ ایک بکس کے طرز پر بنایا گیا ہے اور سونے کے دوران اس کا ایک حصہ اوپر رہتا ہے۔ باکس نما بیڈ میں ایسے خصوصی سنسرز لگے ہوئے ہیں جو زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہیں اور بیڈ خود بخود کھل جاتا ہے جبکہ اس پر سونے والامیٹریس سمیت اندر جا گرتا ہے۔

sss.gif


یہ مضبوط بکس ملبہ گرنے کے باوجود اندر سوئے انسان کی حفاظت یقینی بناتا ہے۔ بکس کے اندر کھانے پینے کا سامان بھی رکھا گیا ہے جنہیں متاثرہ شخص کئی روز تک استعال کر سکتا ہے۔

ماخذ
 

محمد سعد

محفلین
اس خبر کو دیکھ کر میں پہلا شخص تو یقیناً نہیں ہو سکتا جس کے ذہن میں لوگوں کو بیڈ ہلا ہلا کر تنگ کرنے کا خیال آیا ہو۔ :D
 

ابن رضا

لائبریرین
کھانے کی ترسیل تو ہے اخراج کا بھی کوئی بند وبست ہے؟؟ یا قبض کی گولیاں رکھی ہیں فرسٹ ایڈ باکس میں؟
 
آخری تدوین:
Top