چینی دوشیزہ نے اپنے جنازے کی تقریب منعقد کر ڈالی

105552_56512520.jpg

چین میں ایک دوشیزہ نے زندگی میں ہی موت کے احساس کو سمجھنے کے لئے اپنے جنازے کی تقریب منعقد کر لی،بتایا گیا ہے
کہ چینی صوبے ہوبائی کی22سالہ دوشیزہ ژینگ جیا کو جانے کیا سوجھی کے اس نے اپنے جنازے کی تقریب منعقد کی اور اپنے تمام دوستوں اور رشتے داروں کو بلا لیا تاکہ وہ اس کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرسکیں، ژینگ نے اس موقع پر خصوصی میک اپ کروانے سمیت اپنے لئے خصوصی تابوت بھی بنوایا ۔دوشیزہ کا کہنا تھا کہ وہ جیتے جی موت کے احساس کو سمجھنے کیساتھ یہ بھی دیکھنا چاہتی تھی کہ لوگ اسے کتنا پیار کرتے ہیں جبکہ اس تقریب کے بعد اسے اپنی زندگی کی قدرواہمیت کا اندازہ ہوا ہے اور اور اسے جینے سے محبت ہو گئی ہے ۔

ربط
 
عسکری

معطل
آج چینی مارے جا رہے ہو خیر تو ہے استاد؟ اور نمبر2 ایک ڈاکومنٹری دیکھی تھی کچھ دن پہلے چین میں ایک کمپنی ہے جو ایسا کراتی ہے اور روزانہ لوگون کو لایا جاتا ہے کفن پہنایا جاتا ہے دعائیں کرا کر تابوت میں 45 منٹ لٹا کر تابوت کو کیلوں سے بند کر دیا جاتا ہے پھر ان کو سوچنے کا موقع دیا جاتا ہے ۔ کہ تمھارے بعد کیا ہو گا اس طرح سٹریس کم ہوتی ہے کمپنیاں اپنے ورکرز اور مینیجمنٹ بھیجتی ہیں تاکہ وہ ریلیکس ہوں :grin:
 
ساجد

محفلین

اور ہمارے جوان نے انجانے میں ایک خوبصورت اسلامی تصور کی تائید کر دی کہ موت کو ہر وقت یاد رکھو تا کہ دنیا داری میں بھٹک نہ جاؤ۔:)
 
Top