چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف

جاسم محمد

محفلین
ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ اب تک 89 شوگر ملوں کا ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا ہے اور یہ سب شوگر ملیں (ن) لیگ،(ق) لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی سمیت حساس اداروں کے ریٹائرڈ افسران اور ان کے اہل خانہ کے بااثر ترین افراد سے وابستہ افراد کی ملکیت ہیں اور اربوں روپے کے فراڈ کا سارا کھیل مل جل کر کھیلا جا رہا ہے،ملز مالکان کا تعلق انتہائی سیاسی حریف جماعتوں سے ہے مگر جب بات پیسہ کمانے اور مالی مفادات کی آتی ہے تو تمام تر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے۔
سلیکٹڈ نے خود ہی اپنے سلیکٹرز اور ساتھیوں کو ننگا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کا کریڈٹ بھی بھٹو یا کسی اور لبرل کو دے دیں۔
 
پاکستانیو! ٹرک کی بتی پہچانو! آج چینی کمیشن کی رپورٹ آنا تھی۔ اب کہتے ہیں تین ہفتے مزید چاہیئں۔ نہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ آئے گی نہ ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔ کم از کم پی ایم کرپٹ نہیں! اپنے کرپٹ فنانسرز کو بچاتا ہے بس!!!
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین

ارے خلیل صاحب! اٹھارہ اٹھارہ، بیس بیس، پچیس پچیس سال کے نوجوان پاکستانی کیا پہچانیں گے جب پچاس پچاس، ساٹھ ساٹھ، ستر ستر سال کے گرم و سرد چشیدہ، بزرگانِ جہاں دیدہ آج تک نہ پہچان سکے۔ :)
 
دو سے تین ہفتے کا وقت مانگا ہے کیونکہ فرانزک وقت طلب کام ہے۔ اس کا یہ مطلب کیسے نکالا کہ رپورٹ نہیں آئی گی؟ بجلی، آٹا، چینی سیکٹرز میں پچھلے تیس سال سے ہونے والے گھپلوں کی ابتدائی رپورٹس پبلک ہو چکی ہیں۔ کسی حکومت نے آج سے پہلے ایسا کیا ہے؟
 
آورکزئی

محفلین
وہ جی میں یہ کہہ رہاتھا کہ 25 تاریخ تو گزر گئی نا۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔ کب تک بچاتے رہوگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ چوروں کو
 
آورکزئی

محفلین
EWhUIv3XsAA02pp
 
ارے خلیل صاحب! اٹھارہ اٹھارہ، بیس بیس، پچیس پچیس سال کے نوجوان پاکستانی کیا پہچانیں گے جب پچاس پچاس، ساٹھ ساٹھ، ستر ستر سال کے گرم و سرد چشیدہ، بزرگانِ جہاں دیدہ آج تک نہ پہچان سکے۔ :)
درست کہتے ہیں سر آپ۔ اس ملک کی پوری تاریخ ہی ایک خوبصورت خواب کی بھیانک تعبیر ہے۔ قائد کو زہر دینے کے بعد ہر آنے والے نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے۔ سیلیکٹڈ بھی انہیں میں سے ہے۔

ہمیں تو اپنی کہانی یاد آرہی ہے۔ کیا ہم نے غلط لکھا تھا؟

گاندھی گارڈن ایک طنزیہ:از: محمد خلیل الرحمٰن
 
جاسم محمد

محفلین
تین ہفتوں بعد سوچیں گے کہ اگلا بہانہ کیا ہو۔ ہوسکتا ہے کوئی صورتحال ایسی ہو کہ لوگ اس معاملے کو یکسر بھول ہی جائیں؟
ہم انصافین بھولنے ہی نہیں دیں گے۔ جس جس نے پچھلے ۳۰، ۴۰ سالوں میں ملک لوٹ کر ۱۰۰ ارب ڈالر کا مقروض کیا ہے سب سے حساب لیں گے۔ خواہ وہ پی ٹی آئی کا بندہ ہو، اپوزیشن سے ہو یا فوج سے۔
 
انصافینز کی بھی خوب کہی! کنیڈین عوام نے وزیرِ اعظم کے ایک ذاتی دوست (پرنس کریم آغا خان) کے محل میں چھٹی گزارنے پر نوٹس لیا تو جناب نے آئیندہ ایسا نہ کرنے کا عزم کیا۔ وزیرِ اعظم پاکستانی کا مکمل خرچہ ان کے بیرونی واندرونی دوست اٹھاتے ہیں، یہاں تک کہ سرکاری سفر میں بھی وہ حکومتی خرچ پر کسی سستے ہوٹل میں ٹھہرنے کے بجائے اپنے دوستوں کے مہیا کیے ہوئے ہوٹل میں ٹھہرے۔ انصافین نے اس کا بھی دفاع ہی کیا۔
 
نواز شریف بمع اہل و عیال جب قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا کر بیرونی اور اندرونی دورے کرتا تھا وہ ٹھیک تھا۔ لیکن اگر عمران خان قومی خزانے پر بوجھ بنے بغیر اپنے امیر دوستوں سے کچھ فیور لے لیتا ہے تو وہ غلط ہے۔
 
نواز شریف نے جو کیا وہ غلط تھا لیکن کیا نیازی نے دوستوں کے خرچ پر ٹھاٹھ کرکے اور سرکاری و عوامی جیبوں سے انہیں اربوں روپے کے فوائد پہنچائے وہ درست ہوگئے، دواؤں کے اسکینڈل، آٹے کے اسکینڈل، چینی کے اسکینڈل اور پاور پلانٹ کے اسکینڈل ۔ دوسال کی کارکردگی تو بہت عمدہ ہے!
 
یہ بجلی، آٹا، چینی سکینڈلز تو اُس دور میں بھی معمول تھے جب وزرا اعظم اپنے امیر دوستوں کی بجائے قومی خزانہ پر بوجھ تھے۔ اگر عمران خان ان سے فیور لے رہا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں نکلتا کہ وہ اس کے بدلے ان امرا کو ملک لوٹنے کیلئے فیور کر رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو عمران خان آٹا، چینی، بجلی سکینڈل کی ابتدائی رپورٹس میں بھی اپنے امیر دوستوں کے نام آنے سے روک دیتا
 
کہیں نہ کہیں تو سیلیکٹرز کی بھی چلتی ہے!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
لیکن اگر عمران خان قومی خزانے پر بوجھ بنے بغیر اپنے امیر دوستوں سے کچھ فیور لے لیتا ہے تو وہ غلط ہے۔
کس دنیا میں رہتے ہیں عارف صاحب؟

بزنس مین تو سگے بھائیوں سے بھی فیور کے بدلے میں فیور لے لیتے ہیں ۔ وہ کامیاب بزنس مین نہیں جو ایک سے دو اور دو سے دس نہ بنا سکے اور عمران خان کے سارے "امیر دوست" انتہائی کامیاب بزنس مین ہیں!
 
بزنس کرنے میں کیا برائی ہے؟ ہاں بزنس سے حاصل ہونے والی آمدن چھپانا اور اس پر جائز ٹیکس ادا نہ کرنا بہت بڑا جرم ہے۔ عمران خان کے بزنس مین دوستوں پر اتنا اعتراض ہے۔ آپ کے تو سابق تین بار کے وزیر اعظم تو خود بہت بڑے بزنس مین ہیں۔ نیز زرداری خاندان کی بھی دنیا بھر میں جائیدادیں ہیں :)
 
لگتا ہے پوری بات سمجھے بغیر جواب برائے جواب لکھ مارا ہے آپ نے۔

سوال بزنس مینوں کے بزنس پر نہیں، وزیرِ اعظم کے کنڈکٹ پر ہے۔ سرکاری عہدے دار ہوتے ہوئے نجی فیور کیوں لیا؟ بزنس مین تو فیور کے بدلے فیور وصول کرتا ہی ہے۔ نیازی صاحب نے بدلے میں چینی، آٹے، دواؤں اور پاور پلانٹ کا فیور دیا۔ ان کی جیب سے کچھ نہیں گیا۔ صرف ان کے ایک چھوٹے سے فیور کی قیمت قوم کو اربوں روپیے چکانی پڑی۔ اس کا کچھ احساس ہے یا نہیں۔ صرف احساس پروگرام کا نام رکھ لینے سے تو کچھ نہیں ہوجاتا؟
 
Top