چینی، منی لانڈرنگ کیس؛ جہانگیر ترین، علی ترین اور شہباز شریف کے بیٹوں کیخلاف مقدمات درج

جاسم محمد

محفلین
چینی، منی لانڈرنگ کیس؛ جہانگیر ترین، علی ترین اور شہباز شریف کے بیٹوں کیخلاف مقدمات درج
ویب ڈیسک اتوار 15 نومبر 2020

2105424-pic-1605427083-662-640x480.jpg

مقدمے میں امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں، ایف آئی اے ذرائع۔ فوٹو : فائل


لاہور: ایف آئی اے نے چینی اور منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین، علی ترین، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے نے چینی اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین، رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمے میں امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں

ایف آئی اے کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں چینی اسکینڈل سمیت منی لانڈرنگ کی تحقیقات چل رہی تھیں جب کہ علی ترین، جہانگیر ترین، حمزہ شہباز سلیمان شہباز کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
حکومت اور اپوزیشن میں بیٹھے چینی چوروں کے خلاف خود حکومتی ایجنسی ایف آئی اے نے ایکشن لے لیا ہے۔ بغض عمران والے اب کیا کریں گے؟
 

سیما علی

لائبریرین
حکومت اور اپوزیشن میں بیٹھے چینی چوروں کے خلاف خود حکومتی ایجنسی ایف آئی اے نے ایکشن لے لیا ہے۔ بغض عمران والے اب کیا کریں گے؟
جاسم بھیا باز آنے والے اب بغضِ عمران میں آئیں بائیں شاہیں کرنے کا حق تو رکھتے ہیں ؀
“رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ چوروں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا ہے۔:p:p:p:p:p
مزید انکا کہنا ہے
نشان دہی ہوچکی ہے اب بلا تاخیر گرفتار کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نیازی، وزیراعلی عثمان بزدار، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو ہتھکڑی لگائی جائے۔
 
Top