چیف جسٹس نے موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کا از خود نوٹس لے لیا

الف نظامی

لائبریرین
10 کروڑ موبائل صارفین کی سنی گئی، چیف جسٹس نے موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کا از خود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے حکومت اور موبائل فون کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے 100روپے کے لوڈ پر 40 روپے کٹوتی ہوتی ہے، اتنی زیادہ کٹوتی کس مد میں کی جاتی ہے ؟ یہ عوام کا معاملہ ہے ، بتایا جائے کارڈ لوڈ کرنے پر کون سے ٹیکسز لاگو ہیں۔ سپریم کورٹ موبائل کارڈز کٹوتی ازخود نوٹس کیس کی سماعت منگل کو کرے گی۔
 
جاسمن

لائبریرین
شکر ہے۔
یہ ٹیکس کوئی ایک بار نہیں کٹتا۔
لوڈ کرتے ہوئے
کالز پہ
پھر عجیب بات کہ کال کے بعد پیغام آجاتا ہے بلکہ پیغامات
آپ ہاں پہ کلک کرنے کی غلطی کر بیٹھیں تو جس سے ابھی آپ کی بات ہوئی ہے۔۔۔آپ کی طرف سے اسے پیغام جائے گا اور آپ کے پیسے کٹیں گے۔
آپ کی اسی طرح کی غلطی سے ہر کال پہ پیغام جائے گا اور پیسے کٹیں گے۔
میری امی کے موبائل سے مجھے اسی طرح کے پیغامات آتے ہیں۔انجانے میں وہ کسی پیغام کو ہاں کر بیٹھی ہوں گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
10 کروڑ موبائل صارفین کی سنی گئی، چیف جسٹس نے موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کا از خود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے حکومت اور موبائل فون کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے 100روپے کے لوڈ پر 40 روپے کٹوتی ہوتی ہے، اتنی زیادہ کٹوتی کس مد میں کی جاتی ہے ؟ یہ عوام کا معاملہ ہے ، بتایا جائے کارڈ لوڈ کرنے پر کون سے ٹیکسز لاگو ہیں۔ سپریم کورٹ موبائل کارڈز کٹوتی ازخود نوٹس کیس کی سماعت منگل کو کرے گی۔

نوٹس لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ گویا پہلی بار خود سے لوڈ کروایا ہے یا لوڈ کروانے کے بعد بیلنس چیک کیا ہے۔
 
جان

محفلین
فیس بک پہ کٹوتی کے خلاف ایک کمپین چل رہی ہے جس میں چیف جسٹس صاحب سے از خود نوٹس کی اپیل کی گئی ہے۔ شاید اسی تناظر میں نوٹس لیا ہے۔
 
فلک شیر

محفلین
میں نے تو ٹونی ماریسن کی وجہ سے بخش دینے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر بھلا ہو اس سوموٹو نوٹس کا
جیے میاں ثابت نثار
اوہ... ثاقب نثار
 
محمداحمد

لائبریرین
سپریم کورٹ کا ایک ہی فیصلہ مجھے اچھا لگا تھا اور وہ تھا سی این جی کی قیمتوں کے حوالے سے۔

سی این جی کی قیمت میں ٹھیک ٹھاک کمی ہوئی تھی اور یہ کمی بہت عرصے برقرار رہی تھی۔ اگر یہ فیصلہ نہ آتا تو گمان تھا کہ عنقریب سی این جی سو روپے فی کلو کے قریب پہنچ جاتی۔
 
اوشو

لائبریرین
میں تو 25 روپے صدقے کے نکالتا ہوں اور اس میں 75 روپے اور ملا کر 100 کا لوڈ کروا لیتا ہوں۔ :p
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20180506-_WA0085.jpg
 
Top