چیف جسٹس ریفرنس

ساجداقبال

محفلین
بی بی سی اردو:
سپریم کورٹ کے فل بنچ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی صدر جنرل پرویز مشرف اور وفاقی حکومت کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت مکمل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

ابتداء میں وقت کا تعین نہیں کیا گیا تھا لیکن بعد میں ایک اہلکار نے کمرہ عدالت میں آ کر اعلان کیا کہ فل کورٹ اپنا فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے بعد سنائے گا۔
 

ساجداقبال

محفلین
ساجد آپ بی بی سی سے بھی 6 منٹ آگے نکل گئے ہیں بہت بروقت اطلاع پہنچائی ہے
باسم میں جیو سے بھی جلدی پہنچا دیتا کیونکہ کہ میں سپریم کورٹ کے قریب ہی ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس کوئی وائرلیس کنکشن نہیں کہ وہیں سے بیٹھ کر لائیو کوریج دوں۔ دوسری صورت میں واپس بھاگتا ہوا آفس آؤں اور آپکو خبر دوں لیکن اسوقت تک جیو خبر دے چکا ہوگا۔;)
 

قیصرانی

لائبریرین
4:15 مورخہ 20 جولائی 2007ء​
سپریم کورٹ نے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کچھ دیر میں۔۔۔۔

یہ نکتہ بہت اہم ہے۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ تفصیلی فیصلے میں بہت کچھ نیا ہوگا
 

ساجداقبال

محفلین
اور ہمارے وزیر قنون تو بہت ہی خوب ہیں: :)
1100228278-1.gif
 

ساجداقبال

محفلین
وجاہت مسعود رقمطراز ہیں:
حقیقی سیاسی عمل کی عدم موجودگی میں کچھ بےمعنی جملوں کی بے سوچے سمجھے گردان ہماری اجتماعی نفسیات کا حصہ بن گئی ہے۔ ان میں ایک یہ ہے کہ فلاں فلاں ہتھیاروں کی موجودگی میں پاکستان ناقابل تسخیر ہو گیا ہے۔ اگر ہتھیاروں سے قومیں ناقابل تسخیر بن سکتیں تو سوویت یونین اور مشرقی یورپ کا اشتراکی نظام ریت کے گھروندوں کی طرح زمین بوس نہ ہوتا۔20 جولائی 2007 کو پاکستان نے اپنے ناقابل تسخیر ہونے کا حقیقی اشارہ دیا ہے کیونکہ خبر آئی ہے کہ پاکستان میں عدالت زندہ ہے۔!!
مکمل تحریر یہاں
 
Top