چیئرمین نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے طلبی نوٹسز منسوخ کردیے

جاسم محمد

محفلین
چیئرمین نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے طلبی نوٹسز منسوخ کردیے
نمائندہ ایکسپریس پير 15 اپريل 2019
1632689-shehbazsharifx-1555324159-342-640x480.jpg

جاوید اقبال کا شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی خود کرنے کا فیصلہ فوٹو:فائل

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے طلبی نوٹسز منسوخ کردیے۔

چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے انہیں شریف فیملی کے کیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

نیب لاہور کے مطابق چیئرمین نیب نے نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو طلب کرنے کے نوٹسز منسوخ کرتے ہوئے گھر پر سوال نامہ بھجوانے کے احکامات جاری کردیے جو آج ہی شریف فیملی کو بھجوائے جائیں گے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی خود کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

اس موقع پر چیرمین نیب نے کہا کہ نیب خواتین کے تقدس، حرمت، عزت اور چار دیواری پر مکمل یقین رکھتا ہے اور احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے، نیب کی کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے اور دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قانون اور آئین پاکستان کو مد نظر رکھ کر اپنا کام کرتا ہے، نیب کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں تاہم تمام میگا کرپشن کیسز کو میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
وہ پوچھنا یہ تھا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس ملک کی تمام خواتین پر لاگو ہوتا ہے یا صرف شریف خاندان پر؟
D4MIURoW4Acv88n.jpg:large
 

فرقان احمد

محفلین
تحقیق ہر دو طرح سے کی جا سکتی ہے اور اس میں اچنبھے کی کوئی بات نہیں۔ یہ نیب کا حق اور اختیار ہے۔ شاید ابھی نیب کے پاس ٹھوس ثبوت موجود نہ ہوں گے، اس لیے خواہ مخواہ طلبی کو نامناسب خیال کیا گیا ہو گا اور شاید نیب کو یہ بھی خدشہ ہو کہ اس سے نون لیگ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
 

فرقان احمد

محفلین
عین متفق۔ یہی اصل مسئلہ ہے۔ آپ تو ن لیگ کی رگ رگ سے واقف ہیں۔ فلسفی بھائی کی طرح گھر کے بھیدی تو نہیں؟ :sneaky:
فلسفی بھیا ان سے ناجائز فائدے بھی لیتے رہے اور ان کے مخالف بھی ہو گئے ۔۔۔! یہ فلسفیانہ رموز تو وہی جانیں ۔۔۔! :) ہم تو میاں صاحب کے مخالف کیمپ سے اٹھ کر اس آس پر یہاں 'تشریف' لائے ہیں کہ وہ کبھی کبھار اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہونے کا چکر وغیرہ دیتے رہتے ہیں اور ہم فی الوقت بعضے دیگر افراد کی طرح ان کی بھولی صورت کے جھانسے میں آئے ہوئے ہیں۔ دیکھیے کب تلک؟ :) ہمیں خدشہ سا ہے کہ وہ جلد ہی ہمیں بھگا دیں گے ۔۔۔! :)
 
Top