چھپکلی

وجی

لائبریرین
لگتا ہے یہاں انڈے کے چھلکے رکھنے پڑینگے
سنا ہے کہ یہ ٹوٹکہ ہوتا ہے چھپکلی کو بھگانے کا
 

نوشاب

محفلین
لگتا ہے یہاں انڈے کے چھلکے رکھنے پڑینگے
سنا ہے کہ یہ ٹوٹکہ ہوتا ہے چھپکلی کو بھگانے کا
ایک ٹوٹکہ ہم نے بھی استعمال کیا شاید کسی کے کام آجائے۔۔
ہفتہ پہلے میری دونوں بیٹیوں نے بتایا کہ ابو بیڈ کے سرہانے نیچے چھپکلی ہے ہم نے دیکھا تو واقعی چھپکلی تھی پہلے تو مارنےکی ہمت نہ ہوئی جب کڑی ہمت کر کے مارنا چاہا تو چھپکلی صاحبہ جھٹ سے بیڈ کی کسی گوشے میں غائب ہو گئیں، اب ہمارا برا حال تھا کہ سوئیں تو سوئیں کیسے ایسا نہ ہو رات کو چھپکلی کوئی کام دکھا جائے ، بہر حال بیڈ کھول کر اسے ڈھونڈنے کی ہمت بھی نہ تھی اگر ڈھونڈ لیتے تو پھر اسے مارتا کون ، پھر دل کو تسلی دی کہ یہ اتنی سی چھپکلی ہمارا کیا بگاڑ لے گی، بچوں کو بھی یقین دلایا کہ چھپکلی بے ضرر ہوتی ہے بھلا آج تک اس نے کسی کوکاٹا ہے بس جناب یہ یقین غالب ہونا تھا کہ بس آج آٹھواں دن ہے مجال ہے جو اس کا آمنا سامنا ہوا ہو ہمارے ساتھ ہمیں یقین ہے اس نے بھی اپنے آپ کو یہ ہی یقین دلایا ہو گا کہ انسان بے ضرر ہوتا ہے یہ کسی کو کچھ نہیں کہتا خواہ مخواہ!
 
Top