قمر جلالوی چھوٹ سکتے ہیں نہیں طوفاں کی شکل سے ہم

چھوٹ سکتے ہیں نہیں طوفاں کی شکل سے ہم
جاؤ بس اب مل چکے کشتی سے تم ساحل سے ہم
جا رہے ہیں راہ میں کہتے ہوئے یوں دل سے ہم
تو نہ رہ جانا کہیں اٹھیں اگر محفل سے ہم
وہ سبق آئیں ہیں لے کر اضطرابِ دل سے ہم
یاد رکھیں گے کہ اٹھتے تھے تری محفل سے ہم
اب نہ آوازِ جرس ہے اور نہ گردِ کارواں
یا تو منزل رہ گئی یا رہ گئے منزل سے ہم
روکتا تھا نا خدا کشتی کہ طوفاں آگیا
تم جہاں پر ہو بس اتنی دور تھے ساحل سے ہم
شکریہ اے قمر تک پہنچانے والو شکریہ
اب اکیلے ہی چلے جائیں گے اس منزل سے ہم
لاکھ کوشش کی مگر پھر بھی نکل کر ہی رہے
گھر سے یوسفؑ خلد سے آدمؑ تری محفل سے ہم
ڈب جانے کی خبر لائی تھیں موجیں تم نہ تھے
یہ گوآ ہی بھی دلا دیں گے لبِ ساحل سے ہم
شام کی باتیں سحر تک خواب میں دیکھا کیے
جیسے سچ مچ اٹھ رہے ہیں آپ کی محفل سے ہم
کیسی دریا کی شکایت کیسا طوفاں گلہ
اپنی کشتی آپ لے کر آئے تھے ساحل سے ہم
جور میں رازِ کرم طرزِ کرم میں رازِ جور
آپ کی نظروں کو سمجھے ہیں بڑی مشکل سے ہم
وہ نہیں تو اے قمر ان کی نشانی ہی سہی
داغِ فرقت کو لگائے پھر رہے ہیں دل سے ہم​
 
عسکری

معطل
اچھی ہے اسے پڑھتے مجھے ایک خیال آیا انکل جی ذرا بتائیں اج اپنی جوانی کو یاد کر کے تب جب 25 سلا کے تھے اور اب سوچ میں کیا فرق آیا ہے اور چیزوں کو سوچنے محسوس کرنے اور ان کے بارے میں رائے بنانے میں کیا تبدیلی آئی ہے نیز دنیا داری کے بارے میں بھی ۔
 
خیالات کو مجتمع کرنا پڑے گا :)
سوچ میں وقت کے ساتھ ساتھ پختگی آ گئی مزاج میں دھیما پن آ گیا کہتے ہیں جوانی دیوانی ہوتی ہے اس وقت بندہ جذباتی ہو کر سوچتا ہے دوسرے اس دور میں ذرائع ابلاغ اور ذرائع معلومات محدود تھے آج کل کا دور انفارمیشن کا دور ہے معلومات کی رسائی صرف ایک بٹن کی دوری پر ہے آج کی نوجوان نسل ہمارے دور سے زیادہ باشعور ہے مگر نقصان یہ ہے کہ میچیورٹی کے لئے ایک عمر ہونی چاہئے پری میچییورٹی نقصان دہ ہے اور آج کل کی نسل پری میچیور ہے
 
مجھے آپکے مکمل جواب کا شدت سے انتظار رہے گا ۔
 
عسکری

معطل
مجھے جاننا ہے ابھی تھوڑی دیر پہلے بھی میں ایسا ہی خواب دیکھ رہا تھا کہ میں کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے گیا ہوں اور مجھے سب پتا ہے پھر مجھے لگا مین تو جلد یہ شوٹنگ چھوڑ کر چلا جاؤں گا پھر کسی نے کہا پرتھوی لاکھوں ورش پرانی (مطلب زمین لاکھوں سال پرانی) تو مین اٹھ گیا ۔ مطلب مجھے مرنا ہے :roll:
۔ اور مجھے جاننا ہے کہ انسان کے خیالات وقت کے ساتھ کیسے بدلتے ہین
 
اچھی علامت ہے آپ کے خیالات مثبت ومت میں جا رہے ہیں
 
Top