چکن مصالحے دار قادسیلہ

تبسم

محفلین
چکن مصالحے دار قادسیلہ​

اجزا
  • چکن ½ کلو
  • پیاز 4 ٹکڑے
  • بینگن 4 ٹکڑے
  • پنیر ½ کپ
  • پانی ¼ کپ
  • ٹور ٹیلا 8
  • ہرا دھنیا 2 چائے کے چمچ
  • ہری مرچ 5
  • لائم جوس 1 چائے کا چمچ
  • تیل 1 چائے کا چمچ
تر کیب
  1. بلینڈر میں لائم جوس، ہرا دھنیا، ہری مرچ، اور پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
  2. ایک پیالے میں چکن ڈال کر اس مصالحے کو ڈال دیں اور مکس کریں اور 4-5 گھنٹے تک میرینیٹ کر دیں۔
  3. چولہے پر گرل گرم کر لیں اور ہر پیس کو 3-4 منٹ سینک لیں ایک طرف سے
  4. اب بینگن اور پیاز کو بھی تیل لگا کر سینک لیں نرم ہونے تک
  5. ایک ڈش میں چار ٹورٹیلا رکھیں اور ہر ایک پر چکن، پنیر، اور پیاز، بینگن رکھیں۔
  6. باقی چار ٹورٹیلا کو اوپر کھ دیں اور ان چکن ٹورٹیلا سینڈ وچ کو دونوں طرف سے اتنا گرل کریں کہ ٹورٹیلا نہ جلے لیکن پنیر پگھل جائے۔
  7. کریم اور مایونیز کے ساتھ سرو کریں۔
 
Top