چکن زنگر اور سبزی پلاؤ

ملائکہ

محفلین
بہت عمدہ ڈش۔ شراکت کا شکریہ۔
آج سمجھ آئی ہے کہ کے ۔ایف۔سی اور چکن کاٹیج کی فرائیڈ چکن پر جو مصالحہ لگا ہوتا ہے اس کا ایک جزو کارن فلیکس بھی ہوتا ہے۔
یو آر ویلکم۔۔۔۔ جی بالکل تصاویر کا فائدہ یہی ہوتا ہے کہ بالکل صحیح طریقے سے بات سمجھ آجاتی ہے۔۔۔ اور ذائقہ بھی تقریبا" بالکل ویسا ہی تھا۔۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
ارے واہ ملائکہ بیٹا :)
زبردست ترکیب ہے اور جو کھانا دیکھنے میں اس قدر اچھا لگ رہا ہے وہ یقیناََ ذائقہ دار ہوگا ۔
جیتی رہیئے اور اسی طرح تراکیب شئیر کرتی رہیں شاید آپ کی دیکھا دیکھی کوئی اور بھی سیکھ جائے :heehee:
بہت شکریہ آپی۔۔۔ میں نا پہلے بی بی سی فوڈ بہت دیکھتی تھی کچھ بناتی نہیں تھی بس دیکھتی تھی میں اس سے مجھے اتنا فائدہ ہوا ہے کہ بس۔۔۔ اسی طرح دیکھنے سے بھی سیکھتے جاتے ہیں سب بےشک نا بھی پکائیں۔۔۔
 
اہو میں نے جلدی جلدی میں کچن لکھ دیا:heehee: اصل میں میری ورزش کا وقت ہورہا تھا اور اس لئے میں چاہ رہی تھی کہ جلدی سے پوسٹ کردوں آج ہی۔۔۔ ۔:battingeyelashes::battingeyelashes: اس لئے بھئی ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں سعود بھائی آپ کردیں نا ٹھیک:)
بٹیا کے حکم کی تعمیل کی گئی! :) :) :)
 

ملائکہ

محفلین
بھلکڑ تمھارا ہی مراسلہ تھا نا وہ کہاں غائب ہوگیا ہٹا دیا کیا؟؟؟؟ جس میں کھیرے کا لکھا تھا۔۔۔۔ ہاں وہ اتنا موٹا کھیرا میں ہی کاٹتی ہوں گھر میں امی اور بہن تو بول بول کہ ہٹ گئی ہیں مجھ سے نہیں کٹتا پلتا بس۔۔ کھیرا اور پیاز بھی ۔۔۔ اس لئے ہم نے خود کھانے ہوں تو میں کاٹ لیتی ہوں کسی مہمان نے آنا ہو تو میں پیاز کاٹتی ہی نہیں ہوں صاف بات ہے۔۔۔:devil::devil:
 

ملائکہ

محفلین
زبردست - کہتے کھانے کی لذت اس کو دیکھ کربتائی جاسکتی ہے اوریہاں یہ سوفیصد نظرآتا ہے -
بانوآپا (بانوقدسیہ) نے ایک جگہ لکھا ہے کھانا پکایا مردوں کی طرح اور سجایا عورتوں کی طرح جائے
آپ بھی لگتا ہے ماہرشیف (مردوں) کی طرح پکاتی ہیں اور سیلقہ شعار عورتوں کی طرح اسے سجا کے پیش کرتی ہیں
بہت شکریہ انکل:smile3:

بھئی میں تو کہتی ہوں مرد اچھا کھانا نہیں بناتے عورتیں زیادہ اچھا بناتی ہیں کہ انکہ پکائے میں محبت بھی شامل ہوتی ہے۔۔۔ ویسے تو میرے ابو بھی اچھا کھانا بنا لیتے ہیں۔۔۔۔:dance::chill:
 

ملائکہ

محفلین
زبردست ملائکہ :thumbsup: ۔
دیکھنے میں بھی بہت مزیدار لگ رہی ہے اور یقیناً کھانے میں اس سے بھی اچھی ہو گی۔ اب کے ایف سی کون جائے گابھلا۔ :) (y)
ہمممم گھر کا کھانا ہی سب سے اچھا ہوتا کہ آئل اور باقی چیزوں کا آپکو پتہ ہوتا کہ اچھی کوالٹی کی ہی ہیں۔۔۔ لیکن کبھی کبھار باہر بھی کھانا چائیے رسٹورانٹ وغیرہ میں مزہ آتا ہے:headphone::headphone::smile2:
 

ملائکہ

محفلین
واؤ زبردست، ہماری چھوٹی بہنا اتنی شان دار چیزیں بھی پکاسکتی ہیں :) یونی ورسٹی میں پتا چل جاتا تو زیادہ فائدہ ہوجاتا ;)

چکن اور کچن والی غلطی تو نیلم بتا چکی ہیں، آپ شاید بہت پُرجوش تھیں :)
ہی ہی بھائی اس وقت بھی بناتی تھی لیکن اتنی پرفیکشن نہیں تھی۔۔۔۔ یونی تو ہم اکثر لیکر جاتے ہیں کچھ نا کچھ اور مل کر کھاتے ہیں

اور پرجوش تو تھی ہی پر ذرا جلدی میں تھی :p:p:p
 

ملائکہ

محفلین
ملائکہ ۔۔ ہمیشہ کی طرح زبردست!!! :)
میری طرف سے تو تم کو بیسٹ کک آف محفل کا خطاب ملتا ہے۔
ارکے عائشہ خطاب سے یاد آیا کہ اس دفع ایوارڈ کیوں نہیں ہوئے؟؟؟ ابن سعید بھائی بتائیں نا۔۔۔ مجھے اکثر رات میں یاد آتا تھا کہ پوچھوں گی صبح بھول جاتی تھی۔۔۔۔
 
ارکے عائشہ خطاب سے یاد آیا کہ اس دفع ایوارڈ کیوں نہیں ہوئے؟؟؟ ابن سعید بھائی بتائیں نا۔۔۔ مجھے اکثر رات میں یاد آتا تھا کہ پوچھوں گی صبح بھول جاتی تھی۔۔۔ ۔
اوارڈ مشاورت کی ٹیم بھی بنی تھی لیکن وہ ٹیم شاید کسی ایک لیڈر کے نہ ہونے سے سست پڑ گئی۔ :) :) :)
 
لیکن ہماری ملائکہ پری کو تو شاید بغیر کسی مقابلے کے اس سال کی ملکہ نعمت کدہ کا ایوارڈ مل جانا چاہیے۔ بٹیا کی ترکیبیں تعداد میں کسی اور کی ترکیوں سے کم ہیں یا زیادہ، اس سے قطع نظر ساری کی ساری بنانے میں سہل ہیں، سیر ھاصل وضاحت کے ساتھ مناسب مقدار میں تبصرے اور پسندیدگی کا مرکز بھی بنے ہیں۔ :) :) :)
 
بہت شکریہ آپی۔۔۔ میں نا پہلے بی بی سی فوڈ بہت دیکھتی تھی کچھ بناتی نہیں تھی بس دیکھتی تھی میں اس سے مجھے اتنا فائدہ ہوا ہے کہ بس۔۔۔ اسی طرح دیکھنے سے بھی سیکھتے جاتے ہیں سب بےشک نا بھی پکائیں۔۔۔
جی بالکل بیٹا آپ نے درست کہا ۔
یہ تو آپ ہیں ناں کہ ککنگ کے پروگرام دیکھتے دیکھتے آپ بہت کچھ سیکھ گئیں ورنہ کچھ لوگ تو ایسے بھی ہیں کہ پروگرام دیکھتے دیکھتے اُن کی فرمائشی لسٹ میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے ۔ سیکھنا کچھ نہیں ہے لیکن بنوانا سب کچھ ہے اور کھانا تو ضرور ہی ہے :)
 
Top