چٹنی بھرے شامی کباب

سارہ خان

محفلین
چٹنی بھرے شامی کباب
اجزاء۔
قیمہ آدھا کلو،چنے کی دال آدھی پیالی،کالی مرچ چھ عدد،لونگ چار عدد،دار چینی ایک ٹکڑا،انار دانہ ایک کھانے کا چمچ،پیاز تین عدد چھوٹی باریک کٹی ہوئ،ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا،لہسن آٹھ جوے،سرخ مرچ آٹھ عدد،نمک حسبِ ذائقہ،اُبلے ہوے آلو چار عدد،انڈے دو عدد،ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا ایک گٹھی،پودینہ باریک کٹا ہوا ایک گٹھی،ہری مرچ باریک کٹی ہوئ چھ عدد۔کوکنگ آئل تلنے کے لئے حسبِ ضرورت۔
ترکیب۔
سب سے پہلے چنے کی دال،قیمہ،ادرک،لہسن،لال مرچ،کالی مرچ،دار چینی،لونگ اور نمک ایک دیگچی میں دو گلاس پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر چڑھا دیں جب دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو ایک کھانے کا چمچ دہی ڈال دیں۔انار دانہ پودینہ ہری مرچ کی چٹنی پیس کر اُس میں باریک کٹی ہوئ پیاز ملا دیں،اُبلے ہوئے قیمے کو باریک پیس لیں،اُبلے ہوئے آلو کا بھُرتہ بنا کر اِس میں پسی ہوئ چٹنی ملا دیں اور چھوٹے چھوٹے گول کباب بنا لیں،قیمے میں انڈا ملا کر اچھی طرح گوندھ کر تھوڑا قیمہ لے کر ہاتھ پر پھیلا کر آلو کا کباب درمیان میں رکھ کر چاروں طرف سے قیمہ اُٹھا کر بند کردیں اور ہلکا سا دبا کر کباب کی شکل دے لیں،اب ہلکی آنچ پر کباب گولڈن براؤن کرلیں مزے دار چٹنی بھرے کباب تیار ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ سارہ۔ ترکیب سے اندازہ ہو گیا ہے کہ یہ بہت لذیذ ہوں گے۔ میں ابھی اپنا علاج مکمل ہو نے پر ٹرائی کرتا ہوں۔
بےبی ہاتھی
 
سارہ خان

محفلین
بہت شکریہ قیصرانی۔۔۔۔ضرور ٹرائی کر کے بتانا کہ کیسے بنے ہیں۔۔۔ :) ۔۔۔۔۔۔۔لیکن آپ کس چیز کا علاج کروا رہے ہیں۔۔۔۔؟
 
قیصرانی

لائبریرین
انشاء اللہ۔ میں ضرور بتاؤں گا۔ میں‌السر کا علاج کروا رہا ہوں‌:(
بےبی ہاتھی
 
سارہ خان

محفلین
اوو تو آپ کو السر ہے۔۔۔۔پھر تو یہ چٹپٹے کھانے آپ کی صحت کے لیے ٹھیک نہیں۔۔۔۔جب آچھی طرح ٹھیک ہو جائیں پھر ہی ٹرائی کرنا۔۔۔۔ :p ۔۔۔۔آللہ آپ کی بیماری کو دور فرمائے اور اپ کو صحت کا ملہ عطا فرمائے۔۔۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
جی ابھی السر کنفرم نہیں ہے۔ اصل میں‌ ورک پریکٹس کی وجہ سے ایک ماہ سے دن میں ایک بار کھانا کھا رہا تھا۔ تو اس کی وجہ سے کچھ السر سے ملتی جلتی بیماری لگی ہے۔ ڈاکٹر کہتی ہے کہ 4-2 ہفتے کے علاج کے بعد بالکل ٹھیک ہو جائے گی انشاء‌اللہ۔
بےبی ہاتھی
 
سارہ خان

محفلین
صرف 1 بار کھانا۔۔۔ :eek: ۔۔۔۔۔۔ایسا بھی کیا کام کی بندے کو کھانے کا ٹائیم ہی نا ہو۔۔۔۔۔ :? ۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی، مگر شکر ہے کہ اب یہ وقت گزر گیا ہے۔ دوسرا کھانا کھانا ہی نہیں بنانا بھی ہوتا ہے۔ اب صبح جلدی جانا، جب واپس آنا تو شام کے چھ بج رہے ہوتے ہیں۔ اب کس کی ہمت کہ کچھ بنائے اور کھائے۔ رات گئے بس کچھ الٹا سیدھا بنا کر کھا لیا۔
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
زبردست سارا، چٹنی بھرے شامی کباب پڑھ کر تو میرے منہ میں پانی ہی آ گیا۔ ویسے اچھی ترکیب ہے۔ اور جو مجھے بنانے آتے ہیں ان سے ذرا مختلف ہی ہے۔
ویسے پاکستانی کھانے امی ہی زیادہ بناتی ہیں۔ میں ذرا ادھر ادھر کے ہی ٹرائی کرتی رہتی ہوں۔
~~
 
سارہ خان

محفلین
قیصرانی نے کہا:

ہممم یہ تو کافی ٹف شیڈیول ہے۔۔۔۔۔الٹا سیدھا بنا کر کھانے سے ۔۔صحت کا الٹا سیدھا حشر تو ہونا ہے ۔۔۔۔ :p
 
سارہ خان

محفلین
م۔اوراء نے کہا:

شکریہ ماوراء۔۔۔۔
مجھے بھی ادھر ادھر کے کھانے ٹرائی کرنے کا بہت شوق ہے۔۔۔پر میرے گھر میں پاکستانی کھانے ہی پسند کیے جاتے ہیں۔۔۔۔میں نے چائنیز کوکنگ کی کلاسز بھی لی ہوئی ہیں۔۔۔۔لیکن بس 2۔۔۔3 ڈشز ہی اس کی بنانے دیتے ہیں۔۔۔۔اس لیے میں پاکستانی ہی بناتی ہوں زیادہ تر۔۔۔۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
جی، مگر شکر ہے کہ اب یہ وقت گزر گیا ہے۔ دوسرا کھانا کھانا ہی نہیں بنانا بھی ہوتا ہے۔ اب صبح جلدی جانا، جب واپس آنا تو شام کے چھ بج رہے ہوتے ہیں۔ اب کس کی ہمت کہ کچھ بنائے اور کھائے۔ رات گئے بس کچھ الٹا سیدھا بنا کر کھا لیا۔
بےبی ہاتھی

ہممم یہ تو کافی ٹف شیڈیول ہے۔۔۔۔۔الٹا سیدھا بنا کر کھانے سے ۔۔صحت کا الٹا سیدھا حشر تو ہونا ہے ۔۔۔۔ :p
صحت کا الٹا ہی حشر ہوا ہے۔ سیدھا کہاں‌ہوتا:(

:) ۔۔۔اچھا چلو اب سیدھا ہو رہا ہے نا ۔۔۔۔۔تو پھر آگے خیال رکھنا۔۔۔کی پھر سے الٹا نا ہو۔۔۔ :p
 
Top