چِکن ویجی مصالحہ رائس۔

حجاب

محفلین
[align=right:b26dff1ae5]چکن ویجی مصالحہ رائس۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
باسمتی چاول ۔ایک کلو۔
چکن ۔ اُبلی ہوئی چھوٹے ٹکڑوں میں آدھا کلو۔
گاجر ۔کدّو کش کی ہوئی۔ 4 عدد۔
مٹر ۔اُبلے ہوئے ایک پاؤ۔
بند گوبھی۔باریک کٹی ہوئی۔ایک پاؤ۔
آلو ۔ایک پاؤ فرنچ فرائز کی طرح کاٹ کر چپس بنا لیں۔
پیاز ۔ایک عدد۔
لہسن و ادرک کا پیسٹ ۔دو چائے کے چمچے۔
نمک ۔ایک کھانے کا چمچہ۔
ہلدی۔آدھا چائے کا چمچہ۔
کُٹی ہوئی سرخ مچ۔دو چائے کا چمچہ۔
دہی۔ایک کپ۔
اجینوموتو۔دو چائے کے چمچے۔
تیز پات۔دو پتّے۔دار چینی۔دو ٹکڑے۔
زردے کا رنگ۔تھوڑے سے دودھ میں گھول لیں۔
انڈے۔چھ عدد۔چٹکی بھر نمک اور چٹکی بھر زردے کا رنگ ملا کر پھینٹ لیں۔
تیل یا گھی۔آدھا پاؤ۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
چاولوں کو نمک ،دار چینی اور تیز پات ڈال کر ایک کنّی اُبال کر نتھار لیں۔اب ایک دیگچی میں آئل گرم کر کے باریک کتری ہوئی پیاز سنہری کر یں اور اُس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں ۔ایک منٹ تک فرائی کرنے کے بعد بمعہ اجینوموتو اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے پکائیں۔کچھ دیر بعد دہی بھی ڈال دیں ۔اور جب دہی کا پانی خشک ہونے لگے تو گاجر شامل کریں اور جب آئل الگ ہونے لگے تو اس میں بند گوبھی ،چکن اور مٹر ڈال کر چند منٹ تک پکانے کے بعد اُتار لیں۔فرائنگ پین میں انڈوں کو دو بڑے کھانے کے چمچ آئل ڈال کر آملیٹ بنا لیں اور پھر انڈوں کے لمبائی میں فنگر چپس کی طرح ٹکڑے کر لیں۔اب اُبلے ہوئے چاولوں کے تین حصّے کر لیں کُھلے منہ کے بڑے دیگچے میں ایک حصہ چاول بچھائیں اور پھر چکن اور سبزیوں کا آدھا آمیزہ ،آدھے انڈے اور آلو کے چپس کی تہہ لگا دیں۔اس کے بعد پھر چاول اور چکن جبکہ آخری تہہ چاول کی لگا کر اوپر سے چپس اور انڈے ڈال دیں اور زردے کا رنگ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم لگا دیں مزیدار چکن ویجی رائس تیار ہیں۔
[/align:b26dff1ae5]
 

ظفری

لائبریرین
واہ حجاب صاحبہ کیا ترکیب بتائی ہے ، کتنے دنوں سے سب کی منتیں‌کر رہا تھا کہ کوئی مجھے بھی کھانے کی ترکیبیں بتائے ۔۔ مجال ہے کسی کے کان پر جوں کی توں بھی رینگی ہو۔
مگر ایک بات یہ کہ ۔۔۔ یہ چاول مجھ سے ہمیشہ ہی گیلے رہ جاتے ہیں ،۔۔ اس کا کوئی اوپائے ہے آپ کے پاس ۔۔۔ ؟
 

حجاب

محفلین
ظفری چاول پکانے سے پہلے کم از کم 40 منٹ کے لئے بھگو دیا کریں اور پھر اُبلتے ہوئے پانی میں ڈال کر 5 یا 6 منٹ بعد نتھار کر دم پر رکھیں اس طرح چاول گیلے نہیں ہونگے اگر کچھ سخت رہ جائیں تو تھوڑا سا پانی چھڑک کر پھر دم پر لگا دیں ہلکی آنچ پر کبھی گیلے نہیں ہونگے چاول۔
 

ظفری

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ۔۔۔ حجاب صاحبہ ۔۔۔ آج کی یہ میری ڈش پکی ۔۔۔۔ جاب سے گھر واپس جاتے ہوئے یہ لوازمات خریدتا ہوا جاؤں گا ۔ کل آپ کو رپورٹ دوں گا کیا ہوا ۔ ؟ ‌ !
 

ظفری

لائبریرین
میں اپنے اس کارنامے کے بعد کچھ قابل ہوا تو ضرور رپورٹ دوں‌گا ۔۔۔ ورنہ پھر آپ منتظر ہی رہیں گی ۔ :lol:
 

نوید ملک

محفلین
بہت اچھے حجاب صاحبہ ۔ آپکی بتائی ڈش پڑھنے میں تو بہت مزیدار لگی اور پھر سے بھوک چمک گئی ، اب کھا کر کیسا لگتا ہے یہ اگلی قسط میں بتاؤں گا 8)
 

حجاب

محفلین
کارنامہ ہو اور بتایا نہ جائے تو وہ کارنامہ نہیں ہوتا ظفری۔ویسے بھی چاول گیلے ہوں بھی تو کیا اتنی ساری چیزیں اگر گیلے چاول میں شامل ہوں تو گیلے چاول بھی مزے کے لگیں گے۔
 

سارہ خان

محفلین
ھمم یہ تو میری پسند کی ڈش ہے اور میں اکثر بناتی بھی ہوں ۔۔۔ بس ادرک نہیں ڈالتی ۔۔۔۔ اس کے ساتھ بھی ٹرائے کر لوں گی ۔۔۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ۔ پچھلے ہفتے ٹرائی کی تھی۔ میری پسندیدہ ڈشز میں سے ایک :) لیکن ترکیب کا پھر بھی شکریہ
 

گلِ لالہ

محفلین
واہ حجاب۔ ہم بھی چکن ویجی رائس بناتے ہیں لیکن وہ ذرا سمپل اور 15 منٹ والی ترکیب ہے۔ لیکن اب ہم آپ والی آزمانے جا رہے ہیں۔ امید ہے ہم تھیک ہی بنا لیں گے ۔
جیتی رہو بچہ :)
 
Top