چوہدری نثار کی ایک اور سیٹ گئی تحریک انصاف کو

مسلم لیگ ن کے چوہدری نثار پی پی 7 پنڈی کی ایک اور سیٹ تحریک انصاف کے امیدوار محمد صدیق خان سے تیسری گنتی پر ہار گئے ہیں۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
چوہدری نثار کی سرپرستی میں این اے 54 اور پی پی 10 میں بھی ہماری آنکھوں کے سامنے دھاندلی ہوئی ہے، رات کو آصف محمود جیت رہا تھا صبح پتا چلا کہ چودھری افتخار جیت گیا ہے، حنا منظور کا ملک ابرار سے رات کو 2 ہزار کا فرق تھا ری کاؤنٹنگ میں امید تھی جیت جائے گی مگر پتہ چلا کہ فرق سات ہزار تک پہنچ رہا ہے:angel:لیڈیز کے کئی پولنگ سٹیشنز میں ن لیگ کی رضا کار ووٹر کو زحمت سے بچاتے ہوئے، انگھوٹھا لگوانے کے بعد خود سٹیمپ لگا لگا کر ڈبے میں ڈال رہیں تھیں:)
 
arifkarim

معطل

الیکشن وہ واحد عمل ہے جہاں ہماری قوم اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتی ہے۔ باقی تمام مقامات پر حکومت کی غیر موجودگی کا رونا روتی ہے۔
 
طالوت

محفلین
نہیں جناب الیکشن وہ عمل ہے جہاں اکاون بندے انچاس بندوں کی سوچ ، فکر ، انفرادیت ، آزادی ، نظریے اور انفرادی حقوق کو زنجیروں میں جکڑ سکتے ہیں۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
جی بجا مگر اکاون بندے نہیں، جہاں ایک محتاط تجزیہ کے مطابق 29 بندے 71 بندوں کی سوچ اور نظریے کو جکڑ لیتے ہیں:)
 
طالوت

محفلین
متبادل بھی تو کوئی میسر نہیں ہے پاکستان والوں کو۔۔۔ ۔!
متبادل یقینا میسر ہے ، صرف اس کی تلاش اور پھر تراش خراش کی ضرورت ہے۔ بہت اچھے اچھے لکھنے والے لکھاری موجود نظام میں خامیوں اور ان کی درستگی کی بات تو کرتے ہیں مگر اسے نئے حالات و ضروریات کے مطابق کسی بہتر نظام سے بدلنے کی طرف توجہ شاید کسی نے نہیں دی۔
اب اسی کو لے لیجئے کہ مادی ترقی و مادہ پرستی کے اضافے اور روحانیت کے دن بدن اجڑنے کی فکر بہت سوں کو کھائے جاتی ہے مگر جب بھیاس معاملے پر گفتگو ہو گی افراد پچھلے زمانے کی طرف لپکتے ہیں جو آج کے زمانے میں "مِس فٹ" ہے۔
 
Top