چونکہ ایسی خبر کیلئے کوئی اور چوپال نہیں ہے اسلیئے ادھر ڈال

سیفی

محفلین
چونکہ ایسی خبر کیلئے کوئی اور چوپ

چاقو کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد مفلوج ہونے والے ایک شخص کے دماغ میں ایک ’چپ‘ نصب کی گئی ہے جو اس کے ذہن میں پیدا ہونے والے خیالات کو پڑھ سکے گی۔ یہ ’چپ‘ مذکورہ شخص کے دماغ میں پیدا ہونے والے خیالات کو پڑھ کر اسے ایک کمپیوٹر پر ظاہر کرے گی جس سےاسے روزمرہ کے کام سر انجام دینے میں مدد ملے گی۔ جیسے ہی وہ شخص کوئی کام سر انجام دینا چاہے گا، کمپیوٹر ’ کرسر‘ کو سکرین پر موجود متعلقہ آئیکون پر لے جائے گا۔ اس ایجاد کی مدد سے مریض ٹی وی کھول سکے گا ، اسے بند کر سکے گا، چینل تبدیل کر سکے گا اور اس کی آواز میں ردوبدل کر سکے گا۔ میتھیو نیجل نامی مریض پر یہ آپریشن امریکہ میں کیا گیا۔ بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ یہ مفلوج افراد کی بحالی کی کوششوں میں ایک بڑا قدم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرات مجھے کوئی یہ تو بتائے کہ تصویر کیسے لگائی جائے گی۔ میں نے اس خبر سے متعلق تصویر لگانی تھی مگر ۔۔۔۔۔۔۔تصویر کے بٹن پر کلک کیا تو۔۔۔۔کچھ نہ ہوا۔۔۔۔
 
جی آسان طریقہ ہے
اگر تصویر کسی سایٹ پر موجود ہےتو اسکی URL حاصل کریں۔، اسکو کاپی کریں اور اگر آپ کے پی سی میں ہے تو اسے کسی سائیٹ پر لوڈ کریں مثلاً عیدمبارک ڈاٹ کام، اور جو بیڑے یا کمانڈ بٹن ہیں ان میں سے فوٹو والے بیڑے کو دبائیں اور کھلنے والی نئی کھڑکی(window) میں پیسٹ کرکے اوکے کردیں اور ہے لگ گئی آپ کی فوٹو،

کیا خیال ہے؟
 
Top