چودہ سو سال سے شناسائی

میں نوجوانی کے زمانے میں خاکسار تحریک سے وابستہ تھا اور بیلچہ اٹھا کر باقاعدہ چپ راست کیا کرتا تھا۔ ۔ ۔ 1947 میں ہمیں خکم ملا کہ بہار کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کے لئے ایک جیش روانہ کیا جائے۔ ۔ ۔ میں بھی جیش کے ساتھ پٹنہ پہنچا۔ ۔ ۔ حکومت بہار نے ہمارے داخلے پر پابندی عائد کرتکھی تھی۔ لہذا پٹنہ اسٹیشن پر گرفتار ہوگیا۔ چند روز بعد عدالت میں پیش ہوا، مجسٹریٹ نے ضمانت مانگی مگر وطن سے ہزاروں میل دور جہاں کوئی میرا جاننے والا نہ تھا، ضمانت کون دیتا۔ ۔ ۔ میں اسی فکر میں کھڑا تھا کہ ایک بہاری مسلمان جن سے میری جان پہچان تک نہ تھی، آگے بڑھے اور کہنے لگے کہ میں اس کی ضمانت دیتا ہوں۔ ۔ وہ ضمانت کی رقم ساتھ لائے تھے۔ ۔ مجسٹریٹ نے پوچھا "جس شخص کی تم ضمانت دے رہے ہو کیا تم اسے جانتے ہو؟ " پہاری مسلمان نے کہا ۔ ۔ ۔

"ہاں جناب ! میں انہیں چودہ سو سال سے جانتا ہوں! "

بس اس وقت سے اسلامی اخوت کا جذبہ میرے دل میں ایسا ترازو ہوا کہ انگریزی اور روسی لٹریچر بھی اسے نہ نکال سکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)

"اسلامی اخوت "پروفیسر کریم بخش نظامانی
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کیوں اس میں مزاح ڈھونڈ رہی ہیں؟ یہ تو پسندیدہ تحریریں شیئر کرنے کا زمرہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یونس بھائی علامہ مشرقی کی یہ واقعی بڑی زبردست تحریک تھی۔ ممتاز مفتی کی کتاب میں " علی پور کا ایلی " میں اس کا بہت تھوڑا سا تذکرہ ہے۔
 
Top