چند سوال

ہادی

محفلین
کیا اردو ٹیک پر فونٹ اپنی مرضی کا لگایا جا سکتا ہے مثلا جمیل نوری نستعلیق؟
تھیم اپنی مرضی کی اپلوڈ کی جا سکتی ہےا ردو ٹیک پر؟
فونٹ کی تبدیلی تھیم میں ہوتی ہے یا کہیں اور؟؟
ورڈ پریس میں جب کوئی نئی پوسٹ لکھتے ہیں اگر درمیان میں انگریزی کے لفظ آ جاءیں تو الفاظ کی ترتیب آگے پیچھے ہو جاتی ہے؟
لوکل سرور پر تصا ویر کیسے اپ لوڈ کی جا سکتی ہے؟
ورڈ پریس اردو بلاگ کا مکمل ترجمہ کیا جاتا ہے یا صرف تھیم کا ؟
 

جہانزیب

محفلین
آپ کسی پسندیدہ تھیم کو مرضی کے فانٹ‌ میں‌ ڈھال کر بدتمیز کو ارسال کر سکتے ہیں‌، اور وہ اسے اپلوڈ‌ کر دیں‌ گے ۔خود سے تھیم میں‌ تبدیلیوں‌ کی اجازت نہیں‌ ہے ۔فونٹ‌ کو تھیم میں‌ موجود اسٹائل شیٹ‌ کی مدد سے بدلا جاتا ہے ۔
چونکہ اردو ٹیک پر بیک اینڈ‌ اردو میں‌ نہیں‌ ڈھالا گیا، اس لئے انگریزی لکھتے وقت ایسا ہو گا، البتہ بلاگ پر اینڈ یوزر کو وہ درست نظر آئے گی کیونکہ تھیم اردو کے مطابق ہیں‌ ۔
لوکل سرور پر تصاویر اپلوڈ‌ کی جا سکتی ہیں، لیکن دوسروں‌ کو دکھائی نہیں‌ جا سکتی تاوقتیکہ لوکل سرور تک باہر سے رسائی ممکن بنائی ہو، بہتر یہی ہے کہ کسی تصاویر ہوسٹ‌ کرنے والی سائٹ‌ کا انتخاب کیا جائے ۔
تھیم کا ترجمہ کرنے سے اینڈ‌ یوزر کو بلاگ اردو میں‌ درست دکھائی دیتا ہے، جبکہ ورڈ‌ پریس کا مکمل ترجمہ سے ایڈمن کے لئے بھی سب کچھ اردو میں‌ ہو گا، ورڈ‌ پریس کا اردو مرقعہ اردو پریس کے نام سے محفل کے ڈاؤنلوڈ‌ والے زمرہ میں‌ موجود ہے ۔
 

ہادی

محفلین
لوکل سرور پر تصاویر اپلوڈ‌ کی جا سکتی ہیں، لیکن دوسروں‌ کو دکھائی نہیں‌ جا سکتی تاوقتیکہ لوکل سرور تک باہر سے رسائی ممکن بنائی ہو، بہتر یہی ہے کہ کسی تصاویر ہوسٹ‌ کرنے والی سائٹ‌ کا انتخاب کیا جائے ۔
خود کیسے دیکھی جا سکتی ہیں اور اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں
 
Top