چند اور زمرے

میں تبصرہ جات کے ذیلی فورم کی بڑی کمی محسوس کر رہا ہوں اردو ڈیجیٹل لائبریری کے فورم میں۔ اس سے کسی بھی کتاب پر تبصرہ کرنے اور ڈھونڈنے میں کافی آسانی رہے گی۔

ایک اور زمرہ جو کہ شگفتہ کے کہنے پر میرے ذہن میں آیا ہے وہ ہے

شعبہ ترغیب و تحریک یعنی مل جل ایک دوسرے کو اور اپنے حلقہ احباب میں اس کام پر مائل کرنے کی کوششوں کا ذکر اور پھر اس پر مسلسل گفت و شنید تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کام کی طرف راغب ہوں اور سست نہ پڑیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ گاہے بگاہے جذبے کو مہمیز ملتی رہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب تمہارا آئیڈیا تو اچھا ہے لیکن کیا ڈیجیٹل اردو لائبریری کی مین فورم ہی اس کے لیے کافی نہیں ہے؟ مختلف اصناف ادب کے لیے ذیلی فورمز سیٹ‌ اپ کی جارہی ہیں جب کہ تبصرے اور ترغیبات و تحریکات مین فورم میں جاری رہ سکتے ہیں۔ کیا کہتے ہو تم؟
 
ناقص رائے

ویسے جناب ڈیجٹل لائبریری میں اگر مصنفین کی تخلیقات کے لیے علیحدہ فورم ہو جبکہ اس متعلق تنقید کے لیے ایک علحیدہ زمرہ بنایاجائے تو کیسا رہے گا۔ مثال کے طور اقبالیات اور غالبیات کے زمروں میں اگر ان کے کلام کے لیے الگ سے زمرہ ہو اور اس کلام پر لکھے جانے والے تنقیدی مضامین کے لیے ایک الگ زمرہ ہو تو میرے خیال میں قاری کو ایک بہت بڑی الجھن سے نجات مل جائےگی۔ اور یوں وہ آسانی سے سب چیزوں سے مستفید ہو سکیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب اعجاز، یہ ممکن تو ضرور ہے لیکن میرے ذہن میں صرف یہ خیال آتا ہے کہ یوں تہہ در تہہ ذیلی فورمز بنانا شاید فورم کی navigability کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ خیر دیکھتے ہیں اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔
 
نبیل نے کہا:
محب تمہارا آئیڈیا تو اچھا ہے لیکن کیا ڈیجیٹل اردو لائبریری کی مین فورم ہی اس کے لیے کافی نہیں ہے؟ مختلف اصناف ادب کے لیے ذیلی فورمز سیٹ‌ اپ کی جارہی ہیں جب کہ تبصرے اور ترغیبات و تحریکات مین فورم میں جاری رہ سکتے ہیں۔ کیا کہتے ہو تم؟

تبصروں اور ترغیبات اور تحریکات کے لیے علیحدہ ذیلی فورم ہو جائے تو اس کا حوالہ اور دیکھنا ازحد آسان ہوجائے گا۔ اس طرح شاید ہمیں کچھ دیر بعد تبصروں میں کافی مواد مل جائے۔
 
Top