چند اشعار اصلاح کیلیے

Rehan Ahmed

محفلین
اسیر زلف کے تیری اے یار ہم بھی ہیں
کہ ایک تو ہی نہیں بیقرار ہم بھی ہیں
جو ہم کو بھی روتا ہے اٹھ کے راتوں میں
کسی کا چین کسی کا قرار ہم بھی ہیں
جو لٹ گیا چمن باغباں کے ہاتھوں سے
اسی چمن کی فصلِ ِبہار ہم بھی ہیں
نہ ایک مبتلاے غمِ عشق ہی نہیں ہم تو
ابھی اسیرِ غم روزگار ہم بھی ہیں
 

الف عین

لائبریرین
چار ہی اشعار!
اسیر زلف کے تیری اے یار ہم بھی ہیں
کہ ایک تو ہی نہیں بیقرار ہم بھی ہیں
.... اے کی ے کا اسقاط درست نہیں، یہ شاید پہلے بھی کہہ چکا ہوں، محبوب بے قرار کیوں ہے؟

جو ہم کو بھی روتا ہے اٹھ کے راتوں میں
کسی کا چین کسی کا قرار ہم بھی ہیں
.. پہلا مصرع بحر سے خارج، دو لخت بھی ہے

جو لٹ گیا چمن باغباں کے ہاتھوں سے
اسی چمن کی فصلِ ِبہار ہم بھی ہیں
... دونوں مصرعے وزن میں نہیں

نہ ایک مبتلاے غمِ عشق ہی نہیں ہم تو
ابھی اسیرِ غم روزگار ہم بھی ہیں
.. پہلا مصرع وزن میں نہیں
 
Top