چند احادیث

Wasiq Khan

محفلین




چند احادیث




رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس کے پاس وسعت و طاقت ہو اور وہ قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب بھی نہ آئے

ابن ماجہ : حدیث نمبر 2532، 3123 ، احمد 2/331





نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو وہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد اپنے بالوں ، ناخنوں کو نہ کاٹے

صحیح مسلم : حدیث نمبر 1977





جس نے اچھی طرح وضو کیا اور کلمہ شہادت پڑھا اُس کے لیے جنت کے 8دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جس سے چاہے اندر داخل ہو جائے۔

صحیح مسلم : جلد نمبر 1 ، صفحہ نمبر 122





نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مل کر کھایا کرو، الگ الگ نہ کھایا کرو، کیونکہ برکت جماعت کے ساتھ ہے ۔

ابن ماجہ : حدیث نمبر 3287





نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وقت پر نماز پڑھنا اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہے۔

صحیح بخاری : جلد نمبر 4، حدیث نمبر 7534




نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے امت محمد اللہ کی قسم اللہ تعالی سے بڑھ کر کسی کو غیرت نہیں آتی کہ کوئی مرد یا عورت زنا کرے اور میں اللہ کی قسم اُٹھا کر کہتا ہوں کہ جو کچھ میں‌جانتا ہوں‌ اگر تم جان لو تو تم تھوڑا سا ہنستے اور زیادہ روتے۔

صحیح بخاری : کتاب الکسوف : حدیث نمبر 1044
 
Top