سیماب اکبر آبادی چمک جگنو کی برقِ بے اماں معلوم ہوتی ہے۔۔سیماب اکبر آبادی

قرۃالعین اعوان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 13, 2012

  1. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان لائبریرین

    مراسلے:
    8,967
    موڈ:
    Lurking
    چمک جگنو کی برقِ بے اماں معلوم ہوتی ہے
    قفس میں رہ کے قدرِ آشیاں معلوم ہوتی ہے

    کہانی میری رودادِ جہاں معلوم ہوتی ہے
    جو سنتا ہے اسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے

    ہوائے شوق کی قوت وہاں لے آئی ہے مجھ کو
    جہاں منزل بھی گردِ کارواں معلوم ہوتی ہے

    قفس کی پتلیوں میں جانے کیا ترکیب رکھی ہے
    کہ ہر بجلی قریبِ آشیاں معلوم ہوتی ہے

    ترقی پر ہے روز افزوں خلش دردِ محبت کی
    جہاں محسوس ہوتی تھی، وہاں معلوم ہوتی ہے

    نہ کیوں سیماب مجھ کو قدر ہو ویرانیئ دل کی
    یہ بنیادِنشاطِ دو جہاں معلوم ہوتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    ہوائے شوق کی قوت وہاں لے آئی ہے مجھ کو
    جہاں منزل بھی گردِ کارواں معلوم ہوتی ہے۔
    بہت خوب غزل انتخاب کی ہے عینی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    ترقی پر ہے روز افزوں خلش دردِ محبت کی
    جہاں محسوس ہوتی تھی، وہاں معلوم ہوتی ہے۔
    واہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان لائبریرین

    مراسلے:
    8,967
    موڈ:
    Lurking
    شکریہ اپیا!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    خوبصورت انتخاب ہے۔۔۔ شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان لائبریرین

    مراسلے:
    8,967
    موڈ:
    Lurking
    مہربانی!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,662
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ترقی پر ہے روز افزوں خلش دردِ محبت کی
    جہاں محسوس ہوتی تھی، وہاں معلوم ہوتی ہے
    سبحان اللہ! کیا بات ہے

    اعوان صاحبہ!
    اس انتخاب خوب کے لئے بہت سی داد
    اور تشکّر
    بہت شادماں رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان لائبریرین

    مراسلے:
    8,967
    موڈ:
    Lurking
    بہت شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر