السلام علیکم،

امی کی ایک سہیلی کو دیکھ کر مجھے بچپن میں پولیمر کلے اور سٹارچ کلے سے خوبصورت اشیا ء بنانے کا شوق چڑھا تھا۔ فارغ وقت میں مٹی کے عام گلدان و دیگر ظروف وغیرہ لے کر ان پر اپنی فن کاری کیا کرتا تھا۔ پھر وقت نے ایسا بزی کیا کہ اب جا کر بچوں کی خاطر ان کو راغب کرنے کے لیے دوبارہ سے اپنے مشغلوں جگا رہا ہوں اور کافی افاقہ ہو رہا ہے ;)

ہم جو کچھ بھی بنائیں گے اس کے لیے لازمی چیز ہے کلے۔ اب کلے کیسے دستیاب ہو اور کلے ہے کیا ؟سمجھ لیں گارا، پولیمر کا گارا یا نشاستے کا۔

پولیمر کلے تو بنا بنایا بہت سے رنگوں میں 15 روپے سے اسٹارٹ ہو کر 200 ، 300 تک کی بالٹی ملتی ہے۔ اور ساتھ ہی کچھ کٹر اور بیلن وغیرہ بھی ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرا طریقہ اسٹارچ کلے کا ہے (یہ نام میں نے خود ہی رکھا ہے، پتہ نہیں ویسے یا کہتے ہوں گے) جسے آپ با آسانی خود بھی بنا سکتے ہیں۔

اسٹارچ کلے بنانے کےلیے درکار سامان:
ایرا روٹ یا کلف عام پرچون کی دکان اور ہر طرح کے اسٹور پر دستیاب ہوتا ہے،۔
جرمن وائٹ گلیو۔
کوئی اچھا سا لوش، سرسوں کا تیل یا ویسلین یا پھر ایک اور تیل ہوتا ہے جس کا نام یاد نہیں (اس کا مقصد صرف ہاتھوں اور دیگر اشیاء کو چکنا رکھنا ہے تا کہ ایراروٹ گلیو میں گوندھدتے ہوئے اور استعمال کرتے ہوئے چپکے نا)


کسی برتن میں لوشن تیل یا کچھ بھی لگا کر دو تین چمچ ایرا روٹ ڈالیں، اور اتنا تقریباََ اتنا ہی گلیو، اب جس طرح آتا گوندھتے ہیں ویسے ہی ایراروٹ کو گلیو میں گوندھیں، یاد رہے کہ یہ جرمن وائٹ گلیو ہے۔ ہاتھوں پر اچھے سے لوشن لگائیے گا۔
لوشن کو بھلے گوندھے ہوئے آمیزہ کا حصہ بننے دیں۔ حسبِ ضرورت ایرا روٹ یا گلیو ڈالتے ہوئے اتنا گوندھیں کہ ہاتھوں پہ نہ چپک رہا ہو اور ہر شکل میں ڈھلنے کو تیار ہو چکا ہو، اور پتلی تہہ میں بیلا بھی جا سکے، کنارے ٹوٹنے والے نا لگ رہے ہوں اگر ایسا ہو تو گلیو تھوڑی اور ڈال کر آمیزہ بہتر کر لیں۔ اب کسی شاپر کو لوشن یا تیل لگا کر چکنا کر لیں اور اس میں یہ کلے لپیٹ لیں۔ اسے ایک دن تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔


دونوں طرح کی کلے سے اشیاء بنانے کے لیے درکار دیگر سامان۔
کٹر یا چھری،
بیلن یا اسٹیل یا کانچ کا کوئی پائپ،
شیشے ، ٹائل یا ایسی ہی کوئی اور ہموار سطح بیلنے کے لیے ۔
واٹر کلر ، آئل کلر یا اسپرے کلر
کلر کرنے کے لیے برش۔
وارنش، وارنش اسپرے وارنش ہو تو زیادہ بہتر ہے۔
اور بس۔

اب آپ سے کچھ ٹیوٹوریلز شئیر کر رہا ہوں اگلے ویک اینڈ پر میں بھی کچھ بنا کر تصاویر شئیر کروں گا آپ میں سے بھی جو خود شوق رکھتا ہو یا اپنے یا بہن بھائیوں وغیرہ کےبچوں کا شوق بڑھانا چاہتا ہو تو ضرور ایسا کرے۔
 
اس ٹیوٹوریل میں حلوہ کدو یا اس کے جھمکے بنانا سیکھیں گے۔ بشکریہ اصل ٹیوٹر :)

polymer_clay_pumpkin_earrings_tutorial_by_melina_van_der_werf-d5ggjm5.jpg


اور یہ دیکھیں نمونے

7bc3482b5702aca099d1039023fcaf2c-d55h5r4.jpg



fd25eca5bb0198fbea1dd3ebe059772e-d53un4v.jpg
 
برگر بنائیں، اور یاد رکھیں ضروری نہیں کہ اس میں جو ٹول یا آلہ استعمال ہوا ہو آپ وہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بنانا ہی چھوڑ دیں گول کاٹنے کے لیے سانچہ ہی ضروری نہیں ویسے بھی کسی کٹر سے کاٹ سکتے ہیں یا سکہ کا استعمال کر سکتے ہیں اور اسی طرح باقی معاملات میں بھی۔


polymer_clay_hamburger_tutorial__part_i_by_fatalpotato-d6apfb0.jpg
 
Top