چلو یہ سوچیں ہم آج مل کے۔۔۔

عمراعظم

محفلین
ہر ایک دشمن کی سازشوں سے
یہ دیس ہم کو بچانا ہوگا
محبتوں کو فروغ دے کر
شعورِ ملت جگانا ہوگا
یہ کون ہیں جو ہمیں میں رہ کر
ہمارے گھر کو جلارہے ہیں
لاجواب شراکت ۔۔۔۔ اللہ آپ کو خوش رکھے، اللہ ہمیں شعور کی دولت سے آشنا فرمائے۔حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر اُسی سوراخ سے ڈسے جا رہے ہیں جس سے پہلے بھی ڈسے جا چکے ہیں۔جبکہ مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ ڈسا نہیں جا سکتا۔
خطرہ ہماری شہ رگ تک پہنچ چکا ہے۔اربابِ اختیار اور اداروں میں فسادی اور ملک دشمن دن بہ دن افزائش پا رہے ہیں۔ہماری بے توجہی اور بے حسی اُن کو آسانیاں فراہم کر رہی ہے۔ دشمن ہماری صفوں میں موجود ہے تو ہمیں نظر کیوں نہیں آ رہا ؟
اے کاش کوئی مردِ فہیم اُٹھے اور ہمارے اُن لوگوں اور نوجوانوں کی(جو یقنا" آج بھی 90٪ سے زیادہ ہیں) قیادت ہاتھ میں لے کر اِن ناعاقبت اندیشوں کا صفایا کر دے جو میرے وطن پر بُری نظر رکھتے ہیں۔اےاللہ ہمارا حامی و ناصر بن جا۔آمین
 
عاطف بٹ

محفلین
ہر ایک دشمن کی سازشوں سے
یہ دیس ہم کو بچانا ہوگا
محبتوں کو فروغ دے کر
شعورِ ملت جگانا ہوگا
یہ کون ہیں جو ہمیں میں رہ کر
ہمارے گھر کو جلارہے ہیں
لاجواب شراکت ۔۔۔ ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے، اللہ ہمیں شعور کی دولت سے آشنا فرمائے۔حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر اُسی سوراخ سے ڈسے جا رہے ہیں جس سے پہلے بھی ڈسے جا چکے ہیں۔جبکہ مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ ڈسا نہیں جا سکتا۔
خطرہ ہماری شہ رگ تک پہنچ چکا ہے۔اربابِ اختیار اور اداروں میں فسادی اور ملک دشمن دن بہ دن افزائش پا رہے ہیں۔ہماری بے توجہی اور بے حسی اُن کو آسانیاں فراہم کر رہی ہے۔ دشمن ہماری صفوں میں موجود ہے تو ہمیں نظر کیوں نہیں آ رہا ؟
اے کاش کوئی مردِ فہیم اُٹھے اور ہمارے اُن لوگوں اور نوجوانوں کی(جو یقنا" آج بھی 90٪ سے زیادہ ہیں) قیادت ہاتھ میں لے کر اِن ناعاقبت اندیشوں کا صفایا کر دے جو میرے وطن پر بُری نظر رکھتے ہیں۔اےاللہ ہمارا حامی و ناصر بن جا۔آمین
صد فی صد متفق!
اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے اور ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر کرتے ہوئے ہمیں اس منجدھار سے نکالے۔
 
عمر سیف

محفلین
شاعر نے جو محبت اور خلوص اس نغمہ میں شامل کیے یقیناً قابلِ تعریف ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
پر اب یہ باتیں بےمعنی لگتی ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
گئی رتوں کے ہر ایک پل کا
دلوں سے اپنے حساب مانگیں
دیا ہے کیا اس وطن کو ہم نے
یہ آج خود سے جواب مانگیں
وطن کی راہوں میں ہم وفا کے
گلاب کتنے کھلارہے ہیں

خوبصورت۔۔۔ لیکن یہ تجدید پورا سال ہونی چاہیے۔۔ نہ کہ اک ہی دن راگ الاپ کر پھر سے بھنگ پی کر سو رہیں۔۔۔ :)

تجدید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
Top