چقندر کا حلوا

عندلیب

محفلین
چقندر کا حلوا

btrt.jpg
اجزاء
چقندر: 1 کیلو
دودھ: 2 پیالی
اصلی گھی : 1/2 پیالی
چینی ( شکر) : حسب ذائقہ
ڈرائی فروٹس : بادام، کاجو:حسب ذائقہ (رات بھر بھگو دیں صبح چھلکا نکال کر پیسٹ بنا لیں)

ترکیب: چقندر کو کدو کش کر لیں۔ پھران کدو کش کئے ہوئے چقندروں کو دودھ ڈال کر پکائیں۔ اب کسی برتن میں گھی گرم کریں اور دودھ میں پکے ہوئے چقندر ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں شکر اور ڈرائی فروٹس ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ شکر اور چقندر یک جان ہوجائیں۔ لیجئے حلوا تیار ہے۔ چاہیں تو حلوے پر فریش کریم ڈال کرگھر میں بنے گرما گرم پراٹھوں کے ساتھ نوش فرمائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
فیصل آباد سے کبھی باہر بھی نکل کر دیکھو کہ ساری عمر فیصل آباد میں ہی گزار دینی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ضرور پسند ہو گا گاجر کا حلوہ، لیکن یہاں تو بات چقندر کے حلوے کی ہو رہی ہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہاں اس کے بارے میں غور کیا جا سکتا ہے۔ :)
کر لیں بڑا نیک کام ہے:)
فیصل آباد سے کبھی باہر بھی نکل کر دیکھو کہ ساری عمر فیصل آباد میں ہی گزار دینی ہے۔
آپ مجھے اسلام آباد میں ایک گھر لے دیں کبھی کبھی وہاں چلے جایا کروں گے:)
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو سائیں جی بھی ہیں۔ چقندر کا حلوہ ہی لے جانا بنا کر ان کے لیے۔

ویسے یہ سائیں جی کرتے کیا ہیں؟
 
Top