چاکلیٹ کھانے کے 10فوائد جو آپ نہیں جانتے

وجی

لائبریرین
کچھ لوگ چاکلیٹ صرف اس لئے کھاتے اور کھلاتے ہیں کیوں کہ انھیں اس کی مٹھاس اچھی لگتی ہے تو کچھ لوگ اس لئے کھاتے ہیں تاکہ چاکلیٹ کی مٹھاس کے ذریعے رشتوں کی کڑواہٹ دور کر سکیں ۔
چونکہ محبت اورچاکلیٹ کا ایک پرانا تعلق ہے اس لئے شاید ہم اپنے کسی روٹھے کو منانے کے لئے چاکلیٹ کا تحفہ دیتے ہیں ،تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے خوشگوار احساسات فروغ پاتے ہیں اور چڑچڑاہٹ کم ہوتی ہے ،اور ازدواجی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اسے دوا سے کم تصور نہیں کیا جاتا لیکن اب چاکلیٹ صرف محبت پانے کے لئے نہیں بلکہ صحت بنانے کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے ۔
1۔ذہانت میں اضافہ
خالص چاکلیٹ میں (فلیوانولز) کیمیکل پائے جاتے ہیں جو قوت استدلال کو بہتر بناتے ہیں
جنھیں ذہنی کمزوری ،بھولنے کا مرض اور ذہنی پریشانیوں کا سامنا ہو ان کے لئے ڈارکچاکلیٹ کا استعمال ذہنی کارکردگی میں اضافہ کا با عث بنتا ہے ۔

10۔مضبوط دانت
چاکلیٹ دانتوں کے لئے کبھی نقصاندہ نہیں تھی۔اس میں موجود چینی کی مقدار دانتوں کو کمزور کرتی ہے۔خالص کوکا سے تیار ڈارک چاکلیٹ (شوگرفری)نی صرف دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچاتی ہے بلکہ دانتوں کو بھی مضبوط بناتی ہے
چاکلیٹ تو ہم بغیر کسی فائدے کے بھی کھا لیں گے
یہ پہلا افائدہ جو درج ہے ہمیں کسی نے پیپر دینے سے پہلے آزمانے کو کہا تھا
کیونکہ چاکلیٹ کھانے سے دل کی ڈھرکن تیز ہو جاتی ہے اورسر کو خون کی فراوانی بھی تیز ہوجاتی ہے۔ جس کا اثر وقتی ذہانت تیز ہونے کی صورت میں ہوتا ہے۔
یہ آخری نقطہ بھی آخیر ہے
ہم نے سنا ہے دندان سازوں سے کے نرم چیز دانتوں کے لیئے زیادہ نقصاندہ ہے کیونکہ وہ دانتوں کے خولوں میں جم جاتی ہے اور مشکل سے نکلتی ہے ۔
 
میرا تجربہ ہے کہ اگر آپ کو نیند بہت زیادہ ستا رہی ہو تو وقتی طور چاکلیٹ کھانے سے اسے بھگایا جاسکتا ہے۔
پاکستان میں ایک مسئلہ ہے کہ عام دکانوں پر جو چاکلیٹس ملتی ہیں وہ بہت ہی غیر معیاری اور ہلکی کوالٹی ہوتی ہیں تو ان کو کھا کر چاکلیٹ کے فوائد حاصل کرنا بہت مشکل ہے ۔
 
پاکستان میں ایک مسئلہ ہے کہ عام دکانوں پر جو چاکلیٹس ملتی ہیں وہ بہت ہی غیر معیاری اور ہلکی کوالٹی ہوتی ہیں تو ان کو کھا کر چاکلیٹ کے فوائد حاصل کرنا بہت مشکل ہے ۔
ہم تو باہر سے منگواتے ہیں اگر کوئی تحفہ وغیرہ دے ورنہ بول دیتے ہین پیسے لے لینا پرفیوم اور چاکلیٹ کے وہ شرم کے مارے مانگتے ہی نہین ہیں
 
Top