چاند۔۔آئیے چاند پر چلیں

نجی کمپنی چاند پر ڈیڑھ بلین ڈالر میں بھیجے گی
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سابق افسران نے ایک نجی کمپنی کا آغاز کیا ہے جس کے تحت وہ چاند پر دو افراد کو بھیجیں گے اور اس پر ایک اعشاریہ چار بلین ڈالر لاگت آئے گی۔
گولڈن سپائیک نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ زیرِ استعمال راکٹ اور کیپسیول ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ اس کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ وہ اس دہائی کے آخر تک دو افراد کو چاند پر بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
گولڈن سپائیک کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ چاند کے پندرہ سے بیس مشنز کریں گے۔
اس کمپنی میں ناسا کے نامور افسران شامل ہیں۔ اس کمپنی کے بورڈ کے چیئرمین اپولو کے زمانے کے فلائیٹ ڈائریکٹر جیری گرفن ہیں جو ایک وقت میں جانسن خلائی سینٹر کے سربراہ بھی تھے۔
تاہم پارورڈ یونیورسٹی کے خلاباز جوناتھن میک ڈاول جو دنیا بھر میں خلائی مشنز پر نظر رکھتے ہیں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ گولڈن سپائیک کمپنی نے جو چاند کے مشن کی قیمت مقرر کی ہے وہ اتنی زیادہ ہے کہ یہ کامیاب نہیں ہو سکے گی۔
 
Top