چاند،سمندر اور خاموشی

فاتح

لائبریرین
اس منظر کو اپنے لفظوں میں اس طرح سے دھالیئے کہ یہ پورا منظر لفظوں میں قید ہوجائے۔۔۔ !
لفظوں میں ڈھل کر تحریر کی صورت بکھر جائے۔۔۔ ۔۔۔ ۔!
21153ddigitalart3dscene.jpg
ہے ہم آغوش چاند دریا سے​
ہجر محوِ وصال سا کچھ ہے​
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پرانے درخت کی اوٹ سے جھانکتا چاند جو پانی میں اپنا عکس دیکھتے دیکھتے محوِ نیند ہوچلا ہے۔۔۔!
چاروں طرف بکھرے ننھے منھے ستارے آنکھ مچولی کھیلتے کھیلتے ایک ایک کرکے سونے لگے ہیں۔۔!
چاروں طرف بکھرا سکوت اس پورے منظر پر پھیلے فسوں کو اور گہرا کر رہا ہے ۔۔!
چاند سونے کی کوشش کر رہا ہے۔۔۔!
 
Top