چاند،سمندر اور خاموشی

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اس منظر کو اپنے لفظوں میں اس طرح سے دھالیئے کہ یہ پورا منظر لفظوں میں قید ہوجائے۔۔۔!
لفظوں میں ڈھل کر تحریر کی صورت بکھر جائے۔۔۔۔۔۔۔!
21153ddigitalart3dscene.jpg
 

نیلم

محفلین
چاند سمندر میں اُتر جائےتو خاموشی طلوع ہوتی ہے:)
دل بھی اس خاموشی سے اب ڈرنے لگا،
ڈوبکی ساگر میں لگاتے،وہ چاند نہیں ہم
 

نیلم

محفلین
چاند،نہیں تم جیساحسین
سمندر میں وہ گہرائی نہیں
جو تیری آنکھوں کاپتہ دیتی ہے
درختوں کی وہ چھاؤں نہیں
جو تیری گھنی زلفیں کردیتی ہیں
ستاروں میں وہ روشنی نہیں
جو تیرےآنے سے ہرطرف ہوجائے
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
چاند،نہیں تم جیساحسین
سمندر میں وہ گہرائی نہیں
جو تیری آنکھوں کاپتہ دیتی ہے
درختوں کی وہ چھاؤں نہیں
جو تیری گھنی زلفیں کردیتی ہیں
ستاروں میں وہ روشنی نہیں
جو تیرےآنے سے ہرطرف ہوجائے
کیا کہنے!
بہت خوب!
جیتی رہیں!
:star:
:happy:
 
صحرا کی طرح پرسکون سمندر میں چودھویں کے چاند کی چاندنی اس قدر شفاف اور دودھیا ہوتی ہے کہ اس میں گھاس کی ایک ایک پتی اور دیو قامت درختوں کا ایک ایک پتہ واضح طور پر دکھائی دیتا ہے، لیکن جہاں چاند کی کرنیں پہنچ نہیں پاتیں وہ سائے بڑے پراسرار دکھائی دیتے ہیں۔
اس تصویر سے خوشی اور مایوسی دونوں کیفیتوں کی تشریح کی جاسکتی ہے۔۔۔:)
 
Top