انٹرویو چائے حیسب نذیر کے ساتھ

بے شمار
اتنی جلدی اپنی قیمتی باتیں کیوں اُگل دان میں رکھ دیتے ہیں؟
یار تمہیں تو پتہ ہے واقعی میں اپنی اس عادت سے بہت تنگ ہوں
اب آنے والے ورلڈ افیئرز کو کس تناظر میں دیکھتے ہیں؟
تھوڑی سی وضاحت کی جائے
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایک آدمی (جیسا کہ آپ کا ٹیکنالوجی والا خواب ہے) بہت کچھ بدل سکتا ہے؟
بہت کچھ بدلا جا سکتا ہے ٹیکنالوجی کے بل پر۔آپ امریکہ کی چند ٹیکنالوجی کمپنیوں کو صرف کچھ وقت کیلیے فراموش کرکے غور کریں اور پھر امریکہ کا تصور کریں
محفل میں سے سب سے زیادہ کس سے متاثر ہوئے؟
زحال مرزا بھائی۔ایک سچا محب وطن پاکستانی جس نے مجھے پاکستان کی قدر کرنا سکھائی اور میری سوچ میں تبدیلی لائی اور اجکل خرم شہزاد خرم بھائی سے۔
کھانے میں سبزی کون سی زیادہ پسند ہے؟
آلو اور اتفاق سے میری ایک آئیڈیل شخصیت کو بھی آلو کافی پسند تھے
ایک بار لگا تھا پر نہیں ہوا
عشق و محبت کو کیا سمجھتے ہیں؟
یہی کہ انکے بغیر زندگی ادھوری ہے۔جو کرلے وہ بھی پچھتاتا ہے جو ناکرے وہ بھی۔یہ لازم نہیں کہ عشق آپکو جنس مخالف کے ساتھ ہی ہو۔
عشق کی بہت سی پرتیں ہیں۔
آپ کون کون سے بے تُکے سوالات سوچتے ہیں؟
بس رہن دیو ایہو جیاں گلاں نئین کری دیاں
بوائز سکول میں پڑھے یا مخلوط؟
انٹرمیڈیٹ تک بوائز ۔
کبھی پینٹ شرٹ پہنی؟
سکول و کالج کی یونیفارم کے علاوہ کبھی بھی نہیں
خلوت کیوں پسند ہے؟
انسان بہت سی برائیوں سے بچ جاتا ہے
 
"نانکے" کی تعلیم کے معیار کا ختمہ(فل سٹاپ) کس جماعت تک لگا؟
اب آنے والے ورلڈ افیئرز کو کس تناظر میں دیکھتے ہیں؟
گستاخانہ فلم کے بعد عالمی منظرنامہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محفل میں تو بہت سارے دوست ہیں اگر نام لوں تو لیتا ہی رہوں لیکن دو تین ایسے ہیں جن سے میں سکائپ پر اکثر باتیں کرتا ہوں۔@زحال مرزا بھائی اور عبدالرزاق قادری ۔ سب سے زیادہ مزا زحال مرزا سے باتیں کرنے میں آتا ہے اور میں انکا احسان مند بھی ہوں۔@عاطف بٹ بھائی اور نیرنگ خیال بھائی کافی دلچسپ انسان ہیں۔یہ بھی مزے کی باتیں کرتے ہیں۔@نایاب چچا اور محمود احمد غزنوی جیسے مفکر اور فلاسفر بھی یہاں پر موجود ہیں جن سے ہمیشہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔@مہ جبین خالہ کے تو کیا کہنے۔

اور ایک تعبیر نامی بُڑھیا بھی یہاں گھومتی رہتی ہے۔بیچاری ہوگی کوئی 70،80 سال کی لیکن باتیں وہ بھی دلچسپ کرتی ہے:rollingonthefloor:

انفارمیشن ٹیکنالوجی

ہر وہ ٹاپک جو جھگڑے سے پاک ہو۔ویسے مین بھی کافی پھڈے ڈالتا ہوں

سیکشنز کی بات کررہی ہیں یا بندوں کی:LOL:؟

شادی کے معاملے میں بہت حساس ہوں:laughing:

ارے ہمارا نام بھی درمیاں میں۔ واہ جٹا واہ۔۔۔:jutt:
انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پسندیدہ موضوع کونسا ہے؟
ہر وہ ٹاپک جو پھڈے ڈالتا ہے۔ اور جو کالم کے نام پر تم نے پھڈوں کا بازار گرم کر رکھا ہے؟ وہ :eek:
شادی سے پہلے بندہ شادی کے معاملے میں حساس ہی ہوتا۔ بعد میں اور زیادہ حساس ہو جاتا :laugh:
 
ارے ہمارا نام بھی درمیاں میں۔ واہ جٹا واہ۔۔۔ :jutt:
انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پسندیدہ موضوع کونسا ہے؟
تم نے تو جٹ کو مغل اعظم بنا دیا:p
ویب ڈیویلپمنٹ میں انٹرسٹ ہے اور ٹیکنالوجی کے حالاتِ حاضرہ پر نظر رکھتا ہوں اس لیے خبریں وغیرہ شئیر کرتا رہتا ہوں۔
ہر وہ ٹاپک جو پھڈے ڈالتا ہے۔ اور جو کالم کے نام پر تم نے پھڈوں کا بازار گرم کر رکھا ہے؟ وہ
یار اوپر پڑھا نہیں کہ میں ہی پھڈے ڈالتا ہوں:rolleyes:
شادی سے پہلے بندہ شادی کے معاملے میں حساس ہی ہوتا۔ بعد میں اور زیادہ حساس ہو جاتا
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی:LOL:
 
"نانکے" کی تعلیم کے معیار کا ختمہ(فل سٹاپ) کس جماعت تک لگا؟
اب آنے والے ورلڈ افیئرز کو کس تناظر میں دیکھتے ہیں؟
گستاخانہ فلم کے بعد عالمی منظرنامہ
میں نے نانکے میں گریجویشن تک تعلیم لی ہے۔
اللہ ہی بہتر جانے کیا ہوگا۔لگتا ہے معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تم نے تو جٹ کو مغل اعظم بنا دیا:p
ویب ڈیویلپمنٹ میں انٹرسٹ ہے اور ٹیکنالوجی کے حالاتِ حاضرہ پر نظر رکھتا ہوں اس لیے خبریں وغیرہ شئیر کرتا رہتا ہوں۔
اوئے یہ اصل جٹ ہے۔ مغل اعظم والا تو فلمی ہوتا
یہ بتاؤ کہ ویب ڈویلپمنٹ کے لیئے کونسی ٹیکنالوجیز پر عبور حاصل کر رکھا ہے؟ یا کون کون سی پڑھنے کا ارادہ ہے؟
 
اوئے یہ اصل جٹ ہے۔ مغل اعظم والا تو فلمی ہوتا
یہ بتاؤ کہ ویب ڈویلپمنٹ کے لیئے کونسی ٹیکنالوجیز پر عبور حاصل کر رکھا ہے؟ یا کون کون سی پڑھنے کا ارادہ ہے؟
مجھے کسی بھی ٹیکنالوجی پر عبور نہیں۔بس شوق ہے۔
پی ایچ پی میں انٹرسٹڈ ہوں اور آجکل روبی بھی کافی مشہور ہو رہی ہے اس طرف بھی دل کررہا ہے پر ابھی تسلسل کے ساتھ انہیں سیکھ نہیں رہا
 
تعبیر

محفلین
ماشااللہ میں بہن بھائیوں میں پہلے نمبر پر ہوں۔یعنی سب سے بڑا:applause:
اچھااااا تو باقی سب تو کتنے چھوٹے چھوٹے ہونگے نا

محفل میں تو بہت سارے دوست ہیں اگر نام لوں تو لیتا ہی رہوں لیکن دو تین ایسے ہیں جن سے میں سکائپ پر اکثر باتیں کرتا ہوں۔@زحال مرزا بھائی ۔ سب سے زیادہ مزا زحال مرزا سے باتیں کرنے میں آتا ہے اور میں انکا احسان مند بھی ہوں۔@عاطف بٹ بھائی اور نیرنگ خیال بھائی کافی دلچسپ انسان ہیں۔یہ بھی مزے کی باتیں کرتے ہیں۔@نایاب چچا اور محمود احمد غزنوی جیسے مفکر اور فلاسفر بھی یہاں پر موجود ہیں جن سے ہمیشہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔@مہ جبین خالہ کے تو کیا کہنے۔
واہ واہ بہت خوب یہ سب میرے بھی پسندیدہ ممبران ہیں :applause:

اور ایک تعبیر نامی بُڑھیا بھی یہاں گھومتی رہتی ہے۔بیچاری ہوگی کوئی 70،80 سال کی لیکن باتیں وہ بھی دلچسپ کرتی ہے:rollingonthefloor:
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
عمر کچھ کم نہیں بتا دی :p
مہربانی کہ آپ کو اس بڑھیا کی باتیں بڑھیا لگیں :p

سیکشنز کی بات کررہی ہیں یا بندوں کی:LOL:؟
جو بھی سمجھیں دونوں کی
شادی کے معاملے میں بہت حساس ہوں:laughing:
:eek::eek::eek:
ابھی صحیح سے مونچھیں بھی نہیں نکلیں آپ کی اور شادی کی بھی فکرلگ گئی کمال ہے :ROFLMAO:
 
اچھااااا تو باقی سب تو کتنے چھوٹے چھوٹے ہونگے نا
کیوں آپ مجھے بالکل بچہ ہی سمجھ رہی ہیں۔میرا چھوٹا بھائی مجھ سے قد میں لمبا ہے اور اکثر بڑا محسوس ہوتا ہے آجکل وہ انٹر کررہا ہے۔اور اس سے چھوٹا میٹرک میں۔اور ان سے چھوٹی دو بہنیں ہیں وہ بھی پڑھ رہی ہیں
واہ واہ بہت خوب یہ سب میرے بھی پسندیدہ ممبران ہیں :applause:
ذرا نام لیکر بتائیں
عمر کچھ کم نہیں بتا دی :p
بس میں نے ذرا کسرِ نفسی سے کام لیا:laughing::laughing::laughing::laughing:
مہربانی کہ آپ کو اس بڑھیا کی باتیں بڑھیا لگیں :p
کیوں نہ لگتیں بڑھیا باتوں ہی اتنی عقلمندی کی کرتی ہے
جو بھی سمجھیں دونوں کی
ناپسند بندے تو بہت ہیں اور انہیں پتہ بھی جنہیں میں ناپسند کرتا ہوں۔بہرحال سیکشنز سبھی اچھے ہیں
ابھی صحیح سے مونچھیں بھی نہیں نکلیں آپ کی اور شادی کی بھی فکرلگ گئی کمال ہے
اسکا مطلب ہے مونچھیں نکلیں تو پھر فکر کرنی چاہئیے شادی کی؟؟؟؟ہمارے گاؤں میں تو کچھ ماہ قبل ایک لڑکے کی شادی ہوئی تھی جو عمر میں مجھ سے کچھ ماہ چھوٹا تھا:laughing::laughing:
اور دوسرا آپکو کس نے کہا میری مونچھیں نہیں نکلیں؟؟:rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے کسی بھی ٹیکنالوجی پر عبور نہیں۔بس شوق ہے۔
پی ایچ پی میں انٹرسٹڈ ہوں اور آجکل روبی بھی کافی مشہور ہو رہی ہے اس طرف بھی دل کررہا ہے پر ابھی تسلسل کے ساتھ انہیں سیکھ نہیں رہا
زبردست یار۔ روبی کہاں پر مشہور ہو رہی؟;) اور موصوفہ ہے کون:p
 
Top