پی ڈی ایف کو کتابی شکل میں پرنٹ کرنا جسے درمیان سے موڑا جاسکے

شکیب

محفلین
”سربکف“ کی پی ڈی ایف کو پرنٹ کرنے کا کئی دنوں سے سوچ رہا تھا، اس طرح کہ ایک صفحے پر ۲ پیج آئیں، اور انہیں موڑ کر کتاب کی شکل دی جاسکے۔ اس طرز میں ہوتا یوں ہے کہ ”پیج نمبر اول“ کے بالکل بازو ”پیج نمبر آخر“ آتا ہے۔

اب اسے پرنٹ کرانے اس لیے کئی راہیں سوچیں، حتی کہ ایک مرتبہ یہ بھی سوچا کہ تمام صفحات کو یہ خاص ترتیب دے دیتا ہوں (Manually) اللہ کا شکر ہے کہ اسے عملی جامہ نہیں پہنایا۔ کافی سرچ ورچ کے بعد پتہ چلا کہ اس قسم کی کتابوں کے پرنٹ کو ”بک لیٹ booklet “ پرنٹ کہتے ہیں۔ پھر کئی ایک اصطلاحات بھی پتہ چلیں(کسی بھی مسئلہ کے تعلق سے اصطلاح مل جاتی ہے تو ہمارا سرچ بہت آسان ہوجاتا ہے)۔ ان اصطلاحات کے بل پرسرچ کیا تو سافٹ ویئر کی بھرمار قطار باندھے کھڑی ہے، لیکن کوئی سافٹ ویئر یہ نہیں کہتا کہ ”مجھے ڈاؤنلوڈ کرو“ بلکہ چیخ کر کہتا ہے”مجھے خریدو “ (ذرا سا پیسہ خرچ نہیں کرسکتے کنجوس کہیں کے!)

بس جی! ہم دنگ رہ گئے۔ اس سمپل سے کام کے لیے بھی کوئی سافٹ ویئر ہو اور اسے بھی ”خریدا“ جائے؟ لاحول ولا قوۃ۔

کچھ اوپن سورس سافٹ ویئر ملے، کچھ کے ٹرائل ورزن ملے،کچھ نے عجیب و غریب رزلٹ دیے(اردو کی وجہ سے) اور کچھ نے تسلی بخش۔

تسلی بخش نتیجہ میں ایک خامی تھی، وہ یہ کہ چونکہ کتاب ضخیم ہے، تو اسے موڑ کر Staple کرنا اس کے رخِ انور کو بگاڑ دے گا، پیجز ادھر ادھر، آگے پیچھے کھسک جائیں گے۔ اس کے لیے ۸ یا ۱۲ صفحات میں منقسم کرنے کا کوئی حل نہیں ملا۔

مثال: سربکف ۳ میں کُل ۱۳۲ صفحات(سمجھانے کے لیے)

سافٹ ویئر کا رزلٹ:

صفحہ ۱ کے بازو صفحہ ۱۳۲

میں چاہ رہا ہوں:

صفحہ ۱ کے بازو صفحہ ۱۲ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بک لیٹ ۱۔۔۔۔الگ کتاب بن جائے

صفحہ ۱۳ کے بازو صفحہ۴ ۲ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بک لیٹ ۲۔۔۔۔الگ کتاب بن جائے

(الی آخر الکتاب)

اور آخر میں تمام ذیلی بک لیٹس کو پرنٹ کرکے ایک کے اوپر ایک رکھ کر جلد کرانا۔

واضح رہے یہ تمام مراحل پی ڈی ایف پر کرنےہیں، جو بالکل اوکے ہے، ایم ایس ورڈ پر نہیں۔ (اطلاعاً: میرے گھر پرنٹر نہیں ہے)

ایڈوبی ریڈر کے پرنٹ مینو میں بھی بک لیٹ کا آپشن ہے، البتہ

۱۔ اس کی بک لیٹ کے ”اگلے صفحے پر “ متن سیدھا اور ”پچھلے صفحے پر“ متن الٹا نظر آتا ہے۔

۲۔ جو ”میں چاہ رہا ہوں“ کہ صفحہ ۱ کے بازو صفحہ ۱۲ وغیرہ آئے، وہ اس میں بھی نہیں حل ہوتا۔

ٹیگ نامہ: تجمل حسین دوست الف عین
جو ساتھی مدد نہ کرسکیں ان سے متعلقہ افراد کو ”ٹیگ“ کرنے کی درخواست۔

اللہ حامی و ناصر ہو۔
 
arifkarim

معطل
اتنا پریشان کیوں ہو رہے ہیں، ہم ہیں نا! آپ اس کتاب کی پی ڈی ایف بنائیں۔ اسے کھولیں اور پرنٹ باکس میں بوکلٹ پرنٹنگ کا آپشن دے دیں۔ یہ خود ہی سب کچھ درست پرنٹ کر دیگا۔
 
میں اس طریقہ سے ایک بک پرنٹ کر چکا ہوں۔
 
اگر آپ پی ڈی ایف فائل کوپرنٹ کرکے کتاب بنانا چاہتے ہیں تو اسکا طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کتاب کو کورل میں اوپن کریں پیج لے آؤٹ میں جاکرپیج کا سائز منتخب رکیں اور تمام
صحات کو چیک کرلیں اور کنٹرول پی سے پرنٹ آپشن میں جائیں اور ۔اوڈ پیج،کا ٓپشن منتخب کرکے پرنٹ اوکے کردیں دوسری بار ان پیجیز کو الٹاکرکے پرنٹ میں لگادیں اور ایون پیجز کا آپشن سلیکٹ کرکے پرنٹ دیدیں
 
کورل کی قطعی ضرورت نہیں۔ یہ کام سیدھا پرنٹ باکس میں ہو جاتا ہے۔
 
شکیب

محفلین
اتنا پریشان کیوں ہو رہے ہیں، ہم ہیں نا! آپ اس کتاب کی پی ڈی ایف بنائیں۔ اسے کھولیں اور پرنٹ باکس میں بوکلٹ پرنٹنگ کا آپشن دے دیں۔ یہ خود ہی سب کچھ درست پرنٹ کر دیگا۔
میں اس طریقہ سے ایک بک پرنٹ کر چکا ہوں۔
میرے ذکر کردہ 2 پوائنٹس میں سے آپ نے 1 کا حل بتایا ہے۔
۱۔ اس کی بک لیٹ کے ”اگلے صفحے پر “ متن سیدھا اور ”پچھلے صفحے پر“ متن الٹا نظر آتا ہے۔

۲۔ جو ”میں چاہ رہا ہوں“ کہ صفحہ ۱ کے بازو صفحہ ۱۲ وغیرہ آئے، وہ اس میں بھی نہیں حل ہوتا۔
آپ کے کہنے کے مطابق مجھے فکر کی چنداں ضرورت نہیں، یعنی متن اُلٹا نظر نہیں آئے گا۔۔۔ ان شاء اللہ میں ڈائرکٹ پرنٹ کردوں گا۔
لیکن دوسری بات ہنوز تشنہ ہے، جسے فقیر نے تفصیل سے یوں لکھا تھا۔۔۔
مثال: سربکف ۳ میں کُل ۱۳۲ صفحات(سمجھانے کے لیے)

سافٹ ویئر کا رزلٹ:

صفحہ ۱ کے بازو صفحہ ۱۳۲

میں چاہ رہا ہوں:

صفحہ ۱ کے بازو صفحہ ۱۲ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بک لیٹ ۱۔۔۔۔الگ کتاب بن جائے

صفحہ ۱۳ کے بازو صفحہ۴ ۲ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بک لیٹ ۲۔۔۔۔الگ کتاب بن جائے

(الی آخر الکتاب)

اور آخر میں تمام ذیلی بک لیٹس کو پرنٹ کرکے ایک کے اوپر ایک رکھ کر جلد کرانا۔
سمجھنے کی کوشش کرو یارو!
 
میرے ذکر کردہ 2 پوائنٹس میں سے آپ نے 1 کا حل بتایا ہے۔

آپ کے کہنے کے مطابق مجھے فکر کی چنداں ضرورت نہیں، یعنی متن اُلٹا نظر نہیں آئے گا۔۔۔ ان شاء اللہ میں ڈائرکٹ پرنٹ کردوں گا۔
لیکن دوسری بات ہنوز تشنہ ہے، جسے فقیر نے تفصیل سے یوں لکھا تھا۔۔۔

سمجھنے کی کوشش کرو یارو!
مسئلہ سمجھ آ گیا ہے، یعنی آپ الگ الگ دستہ بنانا چاہ رہے ہیں۔ اس کی ایک آسان صورت تو یہی ہے کہ اتنے پیجز کو ہی پرنٹ کیا جائے، جن کو ایک دستے میں رکھنا ہے۔
 
شکیب

محفلین
اگر آپ پی ڈی ایف فائل کوپرنٹ کرکے کتاب بنانا چاہتے ہیں تو اسکا طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کتاب کو کورل میں اوپن کریں پیج لے آؤٹ میں جاکرپیج کا سائز منتخب رکیں اور تمام
صحات کو چیک کرلیں اور کنٹرول پی سے پرنٹ آپشن میں جائیں اور ۔اوڈ پیج،کا ٓپشن منتخب کرکے پرنٹ اوکے کردیں دوسری بار ان پیجیز کو الٹاکرکے پرنٹ میں لگادیں اور ایون پیجز کا آپشن سلیکٹ کرکے پرنٹ دیدیں
عرفان بھائی جزاک اللہ، لیکن آپ شاید بات کو سمجھے نہیں ہیں۔
آپ کا بیان کردہ طریقہ پی ڈی ایف کو Both Side Print کا ہے، جسے ڈپلیکس پرنٹنگ کہا جاتا ہے۔اس کا نتیجہ ہوتا ہے' اگر پی ڈی ایف میں 100 صفحات ہیں تو ہر صفحہ ایک پیج پر پرنٹ ہوگا، اورپیج کی دوسری طرف بھی پرنٹ ہوگا، چنانچہ رزلٹ 50 صفحات کا آئے گا۔'
عاجز نے پی ڈی ایف کو یوں پرنٹ کرنا ہے کہ ہرپیج پر 2 صفحات، اور پیج کی دوسری طرف بھی 2 صفحات پرنٹ ہوں گے، یعنی 100 صفحات کی پی ڈی ایف میں 25 پیجز بن جائیں گے صرف!
 
شکیب

محفلین
بھائی الگ کتاب کو الگ سے پرنٹ کریں بوکلیٹ فارمیٹ میں۔ پھر ان دونوں کی ایک جلد کرا لیں۔ مسئلہ کیا ہے؟
عارف بھائی ایک ہی کتاب ہے، اس کی ضخامت کے پیشِ نظر اسے کچھ حصوں میں بک لیٹ بنانا ناگزیر ہے، ورنا ضخامت کی وجہ سے پیجز موڑنے پر باہر کو نکل جاتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
پیج نمبر 1 سے 12 تک پرنٹ کرنے میں بھی پیج نمبر 1 کے بازو پیج 12 آنا چاہیے۔۔۔
بھائی آپ بھی کمال کرتے ہیں۔ پہلے اس کتاب کی صفحہ ا سے لیکر بارہ تک عام پی ڈی ایف بنائیں۔ پھر اسکو بوکلیٹ میں پرنٹ کرلیں۔ اسی طرح صفحہ تیرہ سے لیکرآخری صفحہ تک عام پی ڈی ایف بنائیں اور پھر اسے بوکلیٹ میں پرنٹ کریں۔ اسکے بعد ان دونوں کو یکجا کر لیں۔
پرنٹ ہر حال میں پی ڈی ایف سے کرنا ہے۔ ورڈ سے نہیں۔
 
شکیب

محفلین
ایک بات ذہن میں آئی ہے، وہ یہ کہ 1-12 کی الگ پی ڈی ایف بناؤں، پھر اس کی بک لیٹ
یوں آگے بڑھتا ہوں تو سب درست ہوجائے گا۔
لیکن اللہ والو! یہ حل پہلے بھی ذہن میں تھا، میں نے تو سوچا تھا پی ڈی ایف الگ الگ کیے بنا کام بن جائے گا، ہوسکتا ہے اب بھی کسی کو حل سوجھ جائے۔۔۔ اس لیے پوسٹ کرنا اچھی بات ہے۔:پ
 
ایک پی ڈی ایف سے بھی درست ہو جائے گا، پرنٹ کرتے ہوئے جتنے پیجز بتائیں گے، اسی کی بک لیٹ بنائے گا۔

یہ میرا قیاس ہے، ابھی لیپ ٹاپ، پرنٹر پاس نہیں ورنہ چیک کر لیتا
 
arifkarim

معطل
عرفان بھائی جزاک اللہ، لیکن آپ شاید بات کو سمجھے نہیں ہیں۔
آپ کا بیان کردہ طریقہ پی ڈی ایف کو Both Side Print کا ہے، جسے ڈپلیکس پرنٹنگ کہا جاتا ہے۔اس کا نتیجہ ہوتا ہے' اگر پی ڈی ایف میں 100 صفحات ہیں تو ہر صفحہ ایک پیج پر پرنٹ ہوگا، اورپیج کی دوسری طرف بھی پرنٹ ہوگا، چنانچہ رزلٹ 50 صفحات کا آئے گا۔'
عاجز نے پی ڈی ایف کو یوں پرنٹ کرنا ہے کہ ہرپیج پر 2 صفحات، اور پیج کی دوسری طرف بھی 2 صفحات پرنٹ ہوں گے، یعنی 100 صفحات کی پی ڈی ایف میں 25 پیجز بن جائیں گے صرف!
جی یہ بوکلیٹ پرنٹنگ سے ہی ممکن ہے۔
 
arifkarim

معطل
ایک بات ذہن میں آئی ہے، وہ یہ کہ 1-12 کی الگ پی ڈی ایف بناؤں، پھر اس کی بک لیٹ
یوں آگے بڑھتا ہوں تو سب درست ہوجائے گا۔
لیکن اللہ والو! یہ حل پہلے بھی ذہن میں تھا، میں نے تو سوچا تھا پی ڈی ایف الگ الگ کیے بنا کام بن جائے گا، ہوسکتا ہے اب بھی کسی کو حل سوجھ جائے۔۔۔ اس لیے پوسٹ کرنا اچھی بات ہے۔:پ
اگر آپ نے یہ کتاب ورڈ کی بجائے انڈیزائن میں کمپوز کی ہوتی تو یہ سب کام ان جگاڑوں کے بغیر ہی ہو جانا تھا۔ آئندہ کیلئے یہی مشورہ دوں گا کہ بڑی کتب کیلئے اڈوبی انڈیزائن استعمال کریں۔ ورڈ بالکل بیکار ہے اس معاملہ میں۔
 
شکیب

محفلین
ایک پی ڈی ایف سے بھی درست ہو جائے گا، پرنٹ کرتے ہوئے جتنے پیجز بتائیں گے، اسی کی بک لیٹ بنائے گا۔

یہ میرا قیاس ہے، ابھی لیپ ٹاپ، پرنٹر پاس نہیں ورنہ چیک کر لیتا
تابش بھائی بک لیٹ تو 12 صفحات(مثلا) کی بنائے گا، البتہ اس بارہ صفحے کی پی ڈی ایف میں صفحہ ایک کے بازو صفحہ 12 نہیں۔۔۔۔بلکہ صفحہ 132 ہوگا۔
اس کا حل اسی 'جگاڑ' کے ذریعے ممکن ہے جو اوپر ذکر ہوا، اور کوئی حل ہو تو بتائیے گا۔
 
arifkarim

معطل
ایک پی ڈی ایف سے بھی درست ہو جائے گا، پرنٹ کرتے ہوئے جتنے پیجز بتائیں گے، اسی کی بک لیٹ بنائے گا۔

یہ میرا قیاس ہے، ابھی لیپ ٹاپ، پرنٹر پاس نہیں ورنہ چیک کر لیتا
جی آپ کا قیاس درست ہے۔ یہی حل ہے اسکا:
b982.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top