پی ٹی سی ایل وی وائرلس اوبنٹو پر کیسے؟

رضوی

محفلین
میں نے نئی اوبنتو انسٹال کی۔ میرے پاس صرف پی ٹی سی ایل وی وائرلس کی سہولت ہے۔ بڑی کوشش کی، انٹر نیٹ کنیکٹ نہیں ہوتا۔ پی ٹی سی ایل صرف ونڈوز بارے آگاہ ہے؟ کوئی ہے جو بتائے اس مشکل کا حل؟
 

امانت علی

محفلین
آپ کو لینکس پر وائرلیس پی ٹی ایس ایل انسٹال کرنے کے لئے خود اس کا ڈرائیور کسٹمائز کرنا ہوگا۔ اس کا طریقہ کار میں نے ایک ویب سائٹ پر پڑھا تھا مگر اب یاد نہیں‌آرہا۔ خیر اگر آپ گوگل سے سرچنگ کی کوشش کریں تو ضرور آپ کو اس مضمون کا لنک مل جائے گا۔
اگر مجھے مل گیا تو میں بھی ارسال کردوں‌گا۔
 

رضوی

محفلین
پی ٹی سی ایل وی وائرلس کی رفتار

پی ٹی سی ایل وی وائرلس کی رفتار اچھی ہے۔ دن 10 روپے رات 5\6 روپے ،تقریبا۔ چند ما ہ قبل پی ٹی سی ایل وی وائرلس مسئلے کا شکار ہوا تھا 1\2 ہفتوں کے لیے، با ربا ر ڈس کونیکٹ ہوتا۔
 

دوست

محفلین
شکریہ لیکن میری مراد ڈاؤنلوڈ سپیڈ سے تھی۔ جیسے میں جب کوئی پروگرام یا سافٹویر ڈاؤنلوڈ کروں تو پچیس کلو بائٹ فی سیکنڈ تک کی سپیڈ بھی آجاتی ہے اگر رش کم ہو تو۔
 

رضوی

محفلین
سپیڈ مناسب ہے۔ کبھی بہت اچھی کبھی ذرہ کم۔ نسبتاََ بہتر۔
میرے جواب دینے کی رفتار سے بہت بہتر
 

دوست

محفلین
ہممم
شکریہ جواب دینے کا۔
ویسے جواب خاصا ڈپلومیٹک سا ہے اچھی سپیڈ تو سات آٹھ کلوبائٹ فی سیکنڈ بھی ہوسکتی ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
میں نے ایک بار اسے ونڈوز پر چلا کر دیکھا تھا، دھکے سے چلتا ہے، مطلب یہ کہ اچانک دوڑ پڑا اور ڈورتے ڈورتے اچانک رک گیا، مجھے تو اس سے عام ڈائیل اپ ہی بہتر لگا۔
 

پاکستانی

محفلین
ڈاؤنلوڈ سپیڈ اب ٹھیک طرح یاد نہیں، میرا دوست اسے استعمال کرتا ہے اس سے معلوم کر کے بتا دوں گا۔
 

باسم

محفلین
بھائیو یہ بتاو کہ آج کل بہتر انٹرنیٹ کنکشن کونسا ہے
ہم تو ڈائل اپ کے ہاتھوں خوب پٹ رہے ہیں
کارڈ کے پیسے الگ اور پی ٹی سی ایل والوں کا بھتہ علیحدہ اور سپیڈ بھی گدھے کی
ڈی ایس ایل کتنے تک لگ رہا ہے؟
 

دوست

محفلین
ڈی ایس ایل پندرہ سو روپے ماہانہ میں 2 جی بی بینڈ وڈتھ کے ساتھ مل رہا ہے۔
ادھر فیصل آباد میں 128 کلو بٹس کی لائن 2000 روپے میں لامحدود بینڈ وڈتھ کے ساتھ بھی دستیاب ہے اور کمپنی ہے چائنہ ٹیل۔ باقی آپ کسی بھی آئی ایس پی سے فون کرکے معلوم کرسکتے ہیں۔
اگر کیبل نیٹ ہے تو وہ لگوا لیں 500 مہینہ ہی تقریبًا ریٹ ہے اور اچھی سپیڈ دے جاتا ہے۔ کم از کم ڈائل اپ سے خرچہ 400 روپے تک کم ہی ہوگا۔ یہ میری آزمائی ہوئی بات ہے۔ اور 24 گھنٹے آنلائن بھی۔ اگر کیبل نیٹ والے کی کیب کو دورے نہیں پڑتے۔۔۔۔۔
 

ابوشامل

محفلین
جناب پیش کردہ دونوں حل استعمال کر کے دیکھ لیے لیکن اوبنٹو پر انٹرنیٹ نہیں چلا، اب بتائیے کیا کیا جائے؟
 
Top