پی ٹی ایم کے رہنما عارف وزیر حملے میں زخمی، ہسپتال منتقل

جاسم محمد

محفلین
پی ٹی ایم کے رہنما عارف وزیر حملے میں زخمی
عارف وزیر اپنے گھر غواہ خواہ، وانا میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی سے مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
انڈپینڈنٹ اردو
جمعہ 1 مئی 2020 21:00

83821-1695526684.jpeg


قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں مقامی انتظامیہ کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عارف وزیر پر نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے سامنے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

صحافی دلاور خان وزیر کے مطابق عارف وزیر اپنے گھر غواہ خواہ، وانا میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی سے مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور بھی زخمی ہوئے ہیں۔

عارف وزیر کو زخمی حالت میں مقامی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کراس فائرنگ میں دوسری جانب سے جو دو افراد زخمی ہوئے وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے تاہم تاحال یہ معلوم نہیں کہ وہ کون تھے۔

عارف وزیر پرریاست مخالف بیانات کے الزامات ہیں اور کئی بار حکومت کی جانب سے ان متنازع بیانات کے نتیجے میں انہیں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

ایک ماہ قبل افغانستان میں ان کی جانب سے پاکستان مخالف بیان دینے کے بعد واپسی پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا لیکن چند روز پہلے ہی انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

2007 میں وانا کے مقام پر نامعلوم افراد نے عارف کے والد سعداللہ جان پر حملے کے نتیجے میں ان کے خاندان کے سات افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ تب سے علی وزیر حکومت کے خلاف میدان میں کود پڑے ہیں۔

پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما اور شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ایک ٹوئٹ میں لوگوں سے ان کی صحت یابی کی دعا کی درخواست کی۔
 
Top