پی ٹی آئی نے امریکا میں اپنے ایجنٹس کو 'غیر قانونی فنڈنگ کا ذمہ دار ٹھہرادیا

EtSHAE6XYAEXSjS

اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس تک رسائی کی درخواست مسترد کردی - Pakistan - Dawn News

"ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ حکم نامے میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پی ٹی آئی کی دستاویزات اس لیے خفیہ رکھی گئیں کہ حکمران جماعت نے انہیں درخواست گزار کو فراہم کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا۔"
 
ابن آدم

محفلین

تحریک انصاف کا انصاف بولتا تو دور کی بات دکھایا بھی نہیں جا سکتا، یہ انصاف نہ ہوا پرانے زمانے کا فلم رول ہو گیا کہ کہیں روشنی لگ گئی تو خراب ہو جائے گا تو چھپانا ضروری ہے
camera-film-roll-cartridge-35mm-260nw-1719119584.jpg

:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

Ali Baba
 
سیما علی

لائبریرین
اپنی تنخواہیں خود بڑھا لیتے ہیں۔ ڈھیروں مراعات ہیں۔ علاج باہر۔ حج ہمارے پیسوں سے۔۔۔
اب بھی شکوہ ہے کہ وفادار نہیں
ہم وفادار نہیں، تُو بھی تو دِلدار نہیں!
صبح بھی ہم نے لکھا تھا کہ 38 سال بعد بھی ہماری پینشن 28000 ہزار ہے آخری سانسوں تک یہی رہے گی کیونکہ بد قسمتی سے Privatised
ہونا بینک کا ہماری قسمت کی خرابی ہے اور
Judiciary ہماری جیسی ہے سب کو پتہ ہے :cry::cry::cry: فیصلہ
Pensioners کے حق میں ہونا کسی طور ممکن نظر نہیں آتا۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
مشرف اور نواز شریف خاندان کا حال آپ کے سامنے ہے جو اپنی اپنی دہاڑیاں لگا کر ملک کی عدالتوں سے فرار ہو چکے ہیں۔
پر جب نئے لوگوں کو موقع ملے تو غیر مراعات یافتہ طبقے سے قربانی مانگنا کسی کو زیب نہیں دیتا۔۔۔۔۔
 
ابن آدم

محفلین
فارن فنڈنگ کیس:اکبر ایس بابرنے سکروٹنی کمیٹی سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ مانگ لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ الیکشن کمیشن ان کی درخواست پر 16 مارچ کو سماعت کرے گا۔

تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ہم 150 دفعہ الیکشن کمیشن اور کمیٹی میں پیش ہو چکے ہیں، آج سکروٹنی کمیٹی کا ایک اور اجلاس تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے کہ 4 ملازمین کے اکاؤنٹس کی تفصیل سٹیٹ بینک کے ذریعہ حاصل کی جائے، ہماری جانب سے سیمپل اکاؤنٹ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس ہمارے نظام پر کلنک کا ٹیکہ ہے، یہ 30 دن کا معاملہ تھا، 3 سال ہو گئے لیکن تحقیقات باقی ہیں۔ ہم سے تحریک انصاف کے تمام اکاؤنٹس خفیہ رکھے گیے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس ثابت کرتا ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ امریکہ اور مڈل ایسٹ سے جو فارن فنڈنگ ہوئی اس کو چھپایا گیا۔ تمام ثبوت کے باوجود عمران خان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں سے درخواست ہے کہ قانون لاگو کریں، ثبوت موجود ہیں تو کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟ کیا عمران خان قانون سے بالاتر ہیں؟

فارن فنڈنگ کیس:اکبر ایس بابرنے سکروٹنی کمیٹی سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ مانگ لیا
Ali Baba جاسم محمد خالد محمود چوہدری ثمین زارا
 
جاسم محمد

محفلین
اکبر ایس بابر نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس ثابت کرتا ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ امریکہ اور مڈل ایسٹ سے جو فارن فنڈنگ ہوئی اس کو چھپایا گیا۔ تمام ثبوت کے باوجود عمران خان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔
اب تو ماشاءاللہ الیکشن کمیشن اپوزیشن کے حق میں دھڑا دھڑ فیصلے دے رہا ہے۔ فارن فنڈنگ پر بھی پوری تحریک انصاف کو نااہل کرے۔ تاکہ کرپٹ اپوزیشن کو دوبارہ اقتدار مل سکے۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ کے مفرور رہنما نے جو عدالت عظمی کے ججز کے خلاف زبان استعمال کی ہے کیا وہ ان کے سامنے بطور ملزم پیش نہیں ہوتے تھے؟ کیا وہ آئینی اداروں پر حملہ نہیں تھا؟ تحریک انصاف پر حملوں سے پہلے اپنا گریبان جھانکیں :)
 
Top