پی ٹی آئی نے امریکا میں اپنے ایجنٹس کو 'غیر قانونی فنڈنگ کا ذمہ دار ٹھہرادیا

آورکزئی

محفلین
ان ڈاکٹر صاحب پر زیادہ بھروسہ اچھا نہیں یہ چینل کی پالیسی کے مطابق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں ۔ ان کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہے ۔
کل یہی ڈاکٹر نیازی کی قصیدے پڑھ رہاتھا تو اپ لوگ پتا نہیں کیا کیا اعزاز دے رہے تھے محترم کو۔۔۔ اور اب۔۔۔۔ توبہ توبہ
 
ثمین زارا

محفلین
کل یہی ڈاکٹر نیازی کی قصیدے پڑھ رہاتھا تو اپ لوگ پتا نہیں کیا کیا اعزاز دے رہے تھے محترم کو۔۔۔ اور اب۔۔۔۔ توبہ توبہ
جی آپ کو یہی بتایا تھا کہ لفافہ صحافیوں کو سن کر زیادہ خوش ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔
 
جاسم محمد

محفلین
کل یِہ ڈاکٹر دانش تھا، اب یِہ 'میرے پاس تم ہو' والا 'دانش' ہے۔

فضل الرحمان فارن فنڈنگ لیتے رہے انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا، وزیراعظم
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
2135861-imrankhan-1611828260-301-640x480.jpg

قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہا، جس میں میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، براڈشیٹ اور محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر)عظمت سعید جسٹس(ر)عظمت سعید معزز اور اچھی شہرت والے جج ہیں، اور وہی براڈ شیٹ کی تحقیقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،ہر کسی کو جواب دینا پڑے گا، سیاست عبادت ہے، ظالموں اور چوروں کے ساتھ کھڑنے ہونے کا نام نہیں، سینٹ انتخابات میں بھی شفافیت یقینی بنائیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس ضمن میں جب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری خزانہ اور مشیر مالیات سراج احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ پارٹی کے مالیاتی بورڈ کی جانب سے ان چاروں ملازمین کو ایک مرتبہ کے لیے اجازت دی گئی تھی۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ متحدہ عرب امارات سے ویسٹرن یونین کے ذریعے آنے والی رقم بعد میں پارٹی کے اکاؤنٹ میں ہی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ یو اے ای سے ویسٹرن یونین کے ذریعے موصول شدہ عطیات پر اندرونی کنٹرول کے لیے ہمارا اندرونی خط تھا کیوں کہ یو اے ای کے قوانین کسی پارٹی کو براہ راست فنڈز منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیتے'۔
سراج احمد نے کہا کہ یو اے ای سے منتقل ہونے والی تمام رقم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں تھی اور اس کی ایک آزادانہ طور پر جائزہ لینے والے آڈیٹر احسن اور احسن سے بھی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے چیئرمین نے آڈیٹر تعینات کیا تھا تا کہ کنٹرول سسٹم کی سفارشات پر عطیات کے نظام پر نظرِ ثانی کی جاسکے، فنانس بورڈ کے پاس موصول ہونے والے عطیات کا کنٹرول تھا اور مناسب مفاہمت سے کیا گیا تھا۔
سراج احمد نے کہا کہ عطیات کا ریکارڈ رکھنے اور انتظام کرنے کا نطام بہت کنٹرولڈ تھا اور فنانس بورڈ براہ راست اس پورے طریقہ کار کی نگرانی کیا کرتا تھا، ایک سول کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یو اے ای سے جو رقم موصول ہوئی وہ 20 لاکھ روپے کے قریب تھی۔
پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کو عطیات وصول کرنے کی اجازت دی، دستاویز میں انکشاف - Pakistan - Dawn News
 
اب تو سب کچھ اگلیں گے!!!
 
جاسم محمد

محفلین
اب تو سب کچھ اگلیں گے!!!
پی ٹی آئی کے ملازمین نے اپنے اکاؤنٹ میں عطیات لے کر پارٹی کے اکاؤنٹس میں جمع کروا دی۔ پٹواری: تحریک انصاف نااہل قرار
شریف خاندان کے کیش بوائز نے اپنے اکاؤنٹ میں ٹی ٹیز لے کر شہباز شریف کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کروا دی۔ پٹواری: شہباز شریف سرخرو قرار
 
Top