پی ایچ ڈی کے بعد ایم فل ؟؟؟

یوسف-2

محفلین
news-02.gif
 

شمشاد

لائبریرین
جب ثابت ہو چکا ہے کہ اس کی ایم اے تاریخ اسلام کی ڈگری جعلی ہے تو اسے منسوخ کیوں نہیں کرتے؟
 

یوسف-2

محفلین
شمشاد بھائی! پھر آپ کہو گے کہ بی اے کی ڈگری بھی منسوخ کرو۔ تب ایک انٹر پاس “ڈاکٹر عامر” کچھ عجیب نہیں لگے گا :mrgreen:۔اخباری اطلاعات کے مطابق (جس کی “ڈاکٹر” صاحب نے کبی تردید نہیں کی):
  1. عامر لیاقت نے ایم بی بی ایس میں دو سال ہی تعلیم حاصل کی (گمان ہے کہ انٹر پاس کرکے ہی ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا ہوگا:))
  2. پھر کسی کاغذی امریکی یونیورسٹی سے “ڈاکٹریٹ” کی ڈگری حاصل کی۔:)
  3. پھر آگے پیچھے، اور کہتے ہیں کہ ایک ہی سال میں پہلے ایم اے اور پھر بی اے کی ڈگری لی :)
  4. ابھی پچھلے رمضان میں جیو ہی کے پروگرام “ایک دن جیو کے ساتھ” میں اُن سے شرارتاً سوال کیا گیا کہ آپ نے ایم بی بی ایس تو مکمل کیا نہیں پھر لوگ آپ کو “ڈاکٹر” کیوں کہتے ہیں۔۔ کیا پیار سے؟؟؟ “ڈاکٹر صاحب” نے ہنس کر جواب دیا۔ ہاں ! یہ پیار والی بات درست ہے ۔ ۔ ۔ انہیں اپنے ہی چینل پر یہ کہنے کی ہمت نہیں ہوئی کہ انہوں نے (بذریہ ڈاک ہی سہی، کاغذی) امریکی جامعہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی ہوئی ہے :grin:
 

x boy

محفلین
پیسہ بولتا ہے
یوسف بھائی ، ۔ رمضان المبارک کے اچھے پروگرام میں "آئی ٹو آئی" گانا سنا کے ثواب دارین حاصل کرنے والے شخص کا نام بھی عامر لیاقت ہے
ایک سوال پر بچہ بھی ملنے والے پروگرام کے میزبان بھی عامر لیاقت ہے، رمضان المبارک کے فضیلت کو بے حیائی میں ڈال کر لاکھوں ایسے انجان لوگوں مست کردینے والا بھی عامر لیاقت ہے ۔
 
آخری تدوین:

یوسف-2

محفلین
جی ہاں درست فرمایا، یہ وہی ہے۔ یہ جیو کے پروگرام “جاہل آن لائن” سے مشہور ہوا تھا اور اب اس شمار دنیا کے 500 با اثرترین مسلمانوں میں ہورہا ہے ۔ ناطقہ سر بہ گریباں ہے، اسے کیا کہئے :(
1700.gif
 

x boy

محفلین
یہ تو ہونا تھا
اس قوم کے رکھوالے پہلے ڈاکو چور کہلاتے ہیں پھر بعد میں وہ صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیراعلی وغیرہ ہوجاتے ہیں
اور یہ عامر لیاقت بھی مستقبل کا وزیراعظم ہے۔
 
Top