پی ایچ پی مائی ایڈمن میں نیا ڈیٹا بیس کیسے بنایا جائے؟

سائل

محفلین
السلام علیکم،
میں یہاں نیا ہی یوزر ہوں۔ اور سائل کا تو کام ہی سوال کرنا ہے چنانچہ آتے ہی سوال کررہا ہوں۔ اُمید ہے ایکسپرٹ حضرات ضرور میری مدد کریں گے۔ ہر سوال کا جواب تو یقناً بہت اً آسان ہوتا ہے مگرجس کو آتا ہے۔ :)
تو سوال تو میں نے عنوان ہی میں لکھ دیا ہے۔
پی ایچ پی مائی ایڈمن میں نیا ڈیٹا بیس کیسے بنایا جائے؟
create database کے نیچے No Privileges لکھا ہوا ہے۔ اب یہ Privileges کیسے بنیں گے؟
ویسے میں ڈیٹا بیس بنا لیتا ہوں مگر سی پینل سے۔۔ سوچا اس کا طریقہ بھی سیکھ لینا چاہیے۔
 

زیک

مسافر
لگتا ہے کہ آپ کا ویب ہوسٹ آپ کو پی‌ایچ‌پی‌مائی‌ایڈمن سے ڈیٹابیس بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس لئے آپ کو سی‌پینل ہی سے بنانا پڑے گا۔
 

سائل

محفلین
آپ کے جواب کا بہت شکریہ۔
پی ایچ پی مائی ایڈمن تو موجود ہے۔ ڈیٹا بیس کا بیک اپ بنا اور ری اسٹور بھی کر رہا ہے۔ میں نے بعض ڈیٹا بیسس کی انکوڈنگ بھی تبدیل کی ہے۔ مگر نیو ڈیٹا بیس بنانے کی سمجھ نہیں آرہی۔ بالکل سٹارٹ ہی میں جو پیج اوپن ہوتا ہے اُس پر یہ لکھا ہوتا ہے۔ create database اور نیچےNo Privileges۔۔
ڈیٹا بیس بننا تو چاہیے کہ ایک چیز ہوسٹنگ میں موجود ہے۔

کہیں آپ کسی فری ہوسٹ پر تو نہیں موجود؟

نہیں فری ہوسٹ پر نہیں۔ میری معلومات میں تو فری میں سی پینل ہوسٹنگ موجود ہی نہیں۔ شاید ہو۔۔۔۔۔۔۔
 
Top