تعارف پیچھے والے کو چانس دینا بھائی ! چلو بھائی پڑہتے رہو آگے بڑہتے رہو لائن لمبی ہے ہر بندہ خود خیال کرے

کیا مجھے محفل میں خوش آمدید کہا جائے گا ؟


  • Total voters
    24
آپ کا یہ جملہ میرے ادبی سفرکےلیے زاد راہ کی حیثیت رکھے گا۔
اس کی بدولت میری بہت سی الجھنیں حل ہوگئی اورآپ میرے استاد محترم ہے۔
آپ کا دل کی گہرائیوں سے دوبارہ مشکورہوں۔آپ نے بندہ کواتنی عزت سے نوازا۔
جزاکم اللہ خیرا

یار احسان الله سعید بھائی کیوں شرمندہ کرتے ہیں - بھائی ہم دوست ہیں اور دوست ہی رہیں گے - دعا کریں ہم اچھے دوست ثابت ہوں - آمین
 
شرمندہ نہیں، صرف حقیقت کا اعتراف ہے،
دوست! دوستی اپنی جگہ استادی اپنی جگہ حسین لگتی ہے
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا غالبا قول ہے کہ میں نےجس ایک لفظ سیکھاوہ میرے استاد ہیں۔
اللہ ہماری دوستی کو کوہ ہمالیہ سے مضبوط اور کے ٹو سے بالاوبلند رکھے۔آمین
 
شرمندہ نہیں، صرف حقیقت کا اعتراف ہے،
دوست! دوستی اپنی جگہ استادی اپنی جگہ حسین لگتی ہے

جیسے کہتے ہیں نہ کہ ہاتھی کے پائوں میں سب کا پائوں تو اسی طرح اچھی دوستی میں بھی ساری صلاحیتیں یکجا ہو تی ہیں - اچھا دوست ناصح بھی ہے چارہ گر بھی ، خضر راہ بھی ہے اور رہنما بھی رہبر بھی ہے رفیق بھی ، غم گسار بھی ہے شریک طرب بھی -
تو ہم تو آپکی دوستی پر نازاں ہیں-
 
یہ ایک مزید طویل سلسلہ کلام ہے فارغ وقت میں مطالعہ کرتا ہوں ویسے اگر آپ کچھ بتا دیں تو نوازش
مختصراً یہ کہ، الکسانِ محفل کا کوچہ ہے۔ جو محفلین اپنی سرگرمی چھوڑ دیتے ہیں انہیں اس کوچے میں اعزازی عہدوں پر قبول کیا جاتا ہے۔ اور صاحبو! بڑے خوش نصیب لوگوں کو اس کی رکنیت ملتی ہے، کہ جہاں کوئی مراسلہ، کوئی چوک ہوئی، آپ فوراً کوچہ بدر۔ ہم کوئی سال بھر اس کوچے کے مقیم رہے، اور آپ کے اس دھاگے نے ہمیں کوچہ بدر کروانے کا بھرپور سامان کیا!
 
مختصراً یہ کہ، الکسانِ محفل کا کوچہ ہے۔ جو محفلین اپنی سرگرمی چھوڑ دیتے ہیں انہیں اس کوچے میں اعزازی عہدوں پر قبول کیا جاتا ہے۔ اور صاحبو! بڑے خوش نصیب لوگوں کو اس کی رکنیت ملتی ہے، کہ جہاں کوئی مراسلہ، کوئی چوک ہوئی، آپ فوراً کوچہ بدر۔ ہم کوئی سال بھر اس کوچے کے مقیم رہے، اور آپ کے اس دھاگے نے ہمیں کوچہ بدر کروانے کا بھرپور سامان کیا!

اچھا ! اسکا مطلب ہے کہ مجھے محفل کے قوائد و ضوابط ذرا غور سے پڑھنا ہونگے -
حجاز بھائی کیوں ڈرا رہے ہیں ؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یعنی آپ کسی طور کوچہ چھوڑنے پر آمادہ نہیں!!
خدا وہ دن نہ لائے کہ ہجرتیں مقدر ہوں۔۔۔ :D

حجاز صاحب کوچہ جاناں بھی کبھی چھوٹا ہے کسی کہ کہنے سے ؟ :)
کوچہ جاناں۔۔۔ اللہ والو۔۔۔ کس رخ پر جا نکلے ہو۔۔۔۔ o_O

کوچہ جاناں تو کبھی نہیں، لیکن یہاں بات ہے کوچۂ الکساں کی۔۔۔
جنتی ہیں صاحب آپ جنتی۔۔۔۔

مختصراً یہ کہ، الکسانِ محفل کا کوچہ ہے۔ جو محفلین اپنی سرگرمی چھوڑ دیتے ہیں انہیں اس کوچے میں اعزازی عہدوں پر قبول کیا جاتا ہے۔ اور صاحبو! بڑے خوش نصیب لوگوں کو اس کی رکنیت ملتی ہے، کہ جہاں کوئی مراسلہ، کوئی چوک ہوئی، آپ فوراً کوچہ بدر۔ ہم کوئی سال بھر اس کوچے کے مقیم رہے، اور آپ کے اس دھاگے نے ہمیں کوچہ بدر کروانے کا بھرپور سامان کیا!
یعنی آپ کو گماں ہے کہ ابھی تک آپ کوچے کی رکنیت بھی رکھتے ہیں۔۔۔۔ :eek:

اچھا ! اسکا مطلب ہے کہ مجھے محفل کے قوائد و ضوابط ذرا غور سے پڑھنا ہونگے -
حجاز بھائی کیوں ڈرا رہے ہیں ؟
محفل کے لیے نئے قیود و ضحک ۔۔
ویسے تو زیدہ تر اراکین ان کو پڑھے بغیر ہی ان پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ تاہم جو پڑھ کر عمل کرے۔ اس کا اجر زیادہ ہے۔ :biggrin:
 
ہم تو پھر ہم ہی ہیں نہ !
ہمارے دوست ہزار - دشمنی کسی سے نہیں
شاعری - اداب بچپن کے ساتھی
دیکھنے میں چونٹی - سوچنے میں ہاتھی
نہ نیت بری نہ ارادہ برا
اس لیے ہوتا نہیں میرے ساتھ زیادہ برا
شعروشاعری کے ساتھ ادب و اداب بھی جانتے ییں
جب تک کسی کی دشمنی ظاہر نہ ہو اسے دوست ہی مانتے ہیں
سیکھنے کا شوق ہے کیوںکہ سیکھنا بہت ہے
جو آتا ہے وہ بتا بھی دیں گے
منافق نہیں ہیں بات کھری کہیں گے
ہمیں ہر شخص یہاں دوست سمجھے
جو نہ سمجھے اسے خدا سمجھے
مسکراتے ہوئے آئے ہیں یہاں
حسنِ ظن سے کام لیتے ہیں اور ہمشہ لیں گے
بڑوں کی عزت چھوٹوں سے شفقت کریں گے تو سب بلایں لیں گے
ہمیں اروں کے رنگ میں رنگنا آتا ہے
ہم تو پا نی ہیں ہمیں تو ہر رنگ چاہتا ہے
اس محفل میں شامل اپنی پوری ذات کریں گے
چل اوکے یار !
ابھی دیر ہو رہی ہے بعد میں بات کریں گے

مزید برآں ، خادم برصغیر کی اکثریتی آبادی سے تعلق رکھتا ہے (یعنی حلقہِ بے روزگارانِ ہند و پاک سے) سکونت کراچی میں ہے - سکون کہیں نہیں ہے - جامعہ کراچی سے سیاسیات میں فاضل کی سند جس طرح حاصل کی ، خدا دشمن کو بھی ایسے نہ دلوائے

مخفی نہ رہے ، خدا وندِ عالم نے ہر انسان کو ابتدائی طور پر بے روزگار ہی پیدا فرمایا ہے ، راقم القصور اسی ابتدائی حالت کو گزشتہ کئی ماہ سے اپنے لیے سرمایہِ افتخار سمجھتا ہے - جہاں تک سندِ فاضلِ سیاسیات کا تعلق ہے تو اس قصے میں فقط بدنامی کچھ ہاتھ آنے کی توقع نہیں - نہ بھتہ نہ پرچی نہ بوری نہ گولی - جامعہ کو کوئےِ یار یا کوچہِ دلدار بھی نہیں کہہ سکتے مباداء جامعہ میں اگلے سال داخلے کے لئے لمبی لمبی قطاریں نظر آنے لگیں - دوسرا اور اہم خوف یہ ہے کہ کہیں جامعہ کی انتظامیہ ہمارے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغازنہ کردے بدلے میں یہ سند بھی جاتی رہے–

گزراوقات اس طرح ہے کے صبح اٹھنے کے بعد کچھ دیر آرام فرمایا جاتا ہے ، پھر باورچی خانے کے چکر لگائے جاتے ہیں کہ کوئی ناشتے کی سبیل ہو - عموماََ ناشتہ مل ہی جاتا ہے - ناشتہ کرنے سے جو تھکاوٹ ہوتی ہے تو اس سے نجات کا واحد ذریعہ آرام ہے تا آنکہ قیلولے کا وقت ہو جائے - تین پہر میں قیلولہ سے فراغت کے بعد کچھ دیر سستا لیتے ہیں کیونکہ سنا ہے بعض وقتوں کا سستانا بھی صحت کیلئے مفید ہوتا ہے الغرض شام کی چائے آذانِ مغرب سے متصل دستیاب ہو جاتی ہے - مغرب کے بعد گھر سے باہر نکلنے کو درست نہیں سمجھا جاتا لہٰذا ذرا دیر کمر سیدھی کر لیتے ہیں - محاورے کے دو وقت کا کھانا جو ابتداءِ جوانی میں فقط محاورے تک محدود تھا اب زندگی میں داخل ہوچکا ہے تو اس طرح رات کا کھانا کھانے کے بعد مقدور بھر آرام کر لیتے ہیں کہ اسکے بعد رات بھر کا سونا ہے آرام کی کوئی صورت نہیں-
تو صاحب یہ ہے بے روزگاری کی گزر اوقات

علاوہ اس کے ادب سے جو علاقہ ہے توکبھی شاعری سے دل بھلا لیا ، کبھی نثر سے شغل فرما لیا - کبھی خود بھی طبع آزمائی کی ، یعنی غزل ہوئی تو غزل نہیں تو نظم وہ بھی ہر قبیل کی ، مخمس کیا مسدس کیا مثنوی کیا - علاوہ اس کے ، نثر میں بھی ہاتھ صاف کیا ، افسانہ کیا ، خاکہ کیا ، مضامین اور افسانچوں تک کو نہیں بخشتے - نہ کہیں چھپتے ہیں نہ کوئی سنتا ہے تو مجھے کس بات کا ڈر ہو ؟ جو دل میں آئے کر گزرتا ہوں
 
Top