پیغامات کے ڈسپلے میں تبدیلی!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے فورم پر پوسٹس کے ڈسپلے کے انداز میں کچھ تبدیلی کی ہے اور اب ممبر اور پروفائل انفارمیشن پوسٹ کے اوپر ڈسپلے ہونے کی بجائے اس کے دائیں جانب ڈسپلے ہو رہی ہے۔ دراصل مختلف MODs شامل کرنے کے باعث ممبر انفارمیشن میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے پوسٹس کے درمیان سپیس بڑھ رہی ہے۔ اسی لیے میں نے یہ تبدیلی کی ہے۔ ممبر انفارمیشن کے دائیں جانب آنے کے نتیجے میں پوسٹ کے متن کے لیے جگہ کم ہو گئی ہے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ فورم کے لے آؤٹ کو Fixed کی بجائے دوبارہ fluid کر دیا جائے۔ اس سے فورم کا پیج پوری سکرین کی چوڑائی کا فائدہ اٹھا سکے گا۔ شروع میں فائر فاکس یوزرز کو پیج لے آؤٹ ٹوٹنے پر دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب چونکہ فورم میں امیج ری سائزنگ کا نظام شامل ہے تو یہ مشکل اب نہیں پیش آنی چاہیے۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
اچھی تبدیلی ہے۔ کچھ ماضی کی یاد دلانے والی۔ لیکن صارف کے روابط بھی ساتھ ہی آ جائیں تو اچھا ہے، جیسے ذ پ، ای میل وغیرہ
 
اچھی تبدیلی ہے نبیل بھائی لیکن چھوٹے پیغام لکھے ہوں تو لمبائی کا زیادہ رہنا عجیب لگتا ہے۔۔۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کچھ چیزیں دائیں طرف موجود ہوں اور کچھ چیزیں اوپر۔۔۔۔
 
Top