پیشکش: اردو جملہ پر بطور ایڈمن کام کریں/ سیکھیں

مہوش علی

لائبریرین
ہمارے ایک مہربان حکیم خالد صاحب یہاں موجود ہیں جنہوں نے ازراہِ کرم ہم جیسے ویب ٹیکنیک سے عاری لوگوں پر مہربانی فرماتے ہوئے فری ویب سرور پر اردو جملہ انسٹال کر دیا ہے۔

میں تو جملہ سیکھنے کی کوشش کر ہی رہی ہوں، مگر اگر کسی اور کو بھی اردو جملہ پر بطور ایڈمن کام کرنا ہو تو وہ ذپ کے ذریعے مجھے سے رابطہ کرے۔ بلکہ بہتر ہے کہ ذیل کے لنک پر جا کر اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں تو میں آپ کے نام کو ایڈمن لسٹ میں ڈال دوں گی۔

http://mkhalid.ifastnet.com/joomla/



نیز یہ کہ میں نے پہلے ایک سوال اٹھایا تھا کہ جملہ کو لائیبریری کے فرنٹ اینڈ کے طور پر استعمال کیا جائے۔ یہ سوال اب بھی قائم ہے اور شاید اسکا جواب جملہ کے نئے ورژن کے سامنے آنے کے بعد دیا جائے۔ بہرحال اردو کمیونٹی کے لیے بہت اہم ہے کہ وہ جملہ کو سیکھیں اور دوسروں تک پہنچائیں۔ جملہ سوفٹ ویئر کا اجراء اردو ویب سائیٹ میکنگ میں چھوٹے سے انقلاب کا پیش خیمہ ہے۔

جملہ میں لائیبریری کی کتب کے حوالے سے ایک اور بات۔ جملہ میں یہ سہولت ہے کہ {mospagebreak} کی کمانڈ استعمال کرتے ہوئے کسی بھی کتاب کو ابواب میں تقسیم کر کے مختلف پیجز پر دکھایا جائے (اور ہر باب کے اختتام پر خود بخود نئے باب کا لنک حاضر ہو جاتا ہے)۔ اسی طرح ٹیبل آف کونٹینٹ بھی خود بخود تیار ہو جاتی ہے۔
لہذا یہ مفید رہے گا کہ مکمل شدہ کتب کو وکی سے جملہ پر ہی منتقل کر دیا جائے۔ اسکا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جملہ پر اردو کتب کے لیے ہم اپنی مرضی کی ٹمپلیٹ اور سی ایس ایس شیٹ استعمال کر سکتے ہیںَ [کتابوں کی یہ ٹمپلیٹ جملہ کے Mainpage کی ٹمپلیٹ سے الگ ہو گی]
 

دوست

محفلین
اب میں دانت تیز کررہا ہوں اور اس وقت کے انتظار میں ہوں جب جملہ کے نظامی پینل کا اردو ترجمہ کرنے کی بھی سہولت دستیاب ہوگی۔انشاءاللہ پھر سارے جملہ کو پھڑکا دیں گے۔ اردو ویب پیڈ سے لے کر اردو اصطلاحات اور اردو سانچوں تک فکر نہ کریں ڈھیر لگ جائیں‌گے ذرا جملہ دو آنے دیں۔
مجھے نظامی پینل سیکھنے کی بھی ٹینشن نہیں۔ مترجمین چونکہ تمام اصطلاحات اور ڈوروں کا اردو ترجمہ کرتے ہیں چناچہ انھیں ہر کمانڈ کے فائدے نقصانات کا پہلے ہی پتا چل جاتا ہے پھر جب پروگرام استعمال کیا جائے عملی طور پر تو سارا کام بائیں ہاتھ کا کھیل ہوتا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
اللہ آپ کو سلامت رکھےبلکل ٹھیک کہا آپ نے دوست!
جملہ 2 آنے کے بعد ہی اس پر ٹھیک طریقے سے کام کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
دوست !

ایک گاڑی کو چلانے والا(ڈرائیور) اگر اس کے کل پرزوں کے بارے میں زیادہ نہیں بھی جانتا تو کام چل سکتا ہے۔

لیکن ایک گاڑی بنانے والا یا مستری ڈرائیونگ کے راز و رموز نہ جانتا ہو تو وہ گاڑی کے کل پرزوں یا مکمل گاڑی کو کیسے جانچ سکتا ہے؟

میرے خیال میں تو کسی بھی سوفٹ وئیر کے مترجم کو پہلے اس کے چلانے میں مکمل شد بد حاصل ہونی چاہئے تبھی تو وہ اس کے مفہوم کو سمجھتے ہوئے صحیح اصطلاحات کا استعمال کر پائے گا۔

اور ویسے بھی اگر کسی چیز کی حوصلہ افزائی کرنے پر ہم مائل نہ بھی ہوں تو کیا خیال ہے حوصلہ شکنی کچھ بری چیز نہیں؟

اور پاکستانی آپ نے بھی بڑے زور سے ہاں میں ہاں ملائی ہے ۔اب جواب میں برابر کا حصہ آپ کا بھی ہونا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کسی بھی سوفٹ وئیر کے موجودہ ورژن کو سیکھنے پر اس کے آئندہ ورژن کو سیکھنا زیادہ آسان نہیں ہو جاتا؟
 

پاکستانی

محفلین
آپ کی بات بجا حکیم صاحب مگر جہاں آپ جیسے ماہر ڈرائیور یا مستری موجود ہوں پھر گاڑی کی کیا مجال!


آپ نے جملہ انسٹال کر کے اس پر تجربات کا آغاز کر دیا ہے، خود میں بھی ان مراحل سے گزر رہا ہوں اور دیگر ساتھی بھی یقینا اس بارے میں ہم سے زیادہ اچھی اور بہتر جان پہچان کر چکے ہوں گے۔ اس لئے میں نے کہا تھا کہ (آپ نے شاید ٹھیک طرح سے سمجھا نہیں) ‘جملہ 2 آنے کے بعد ہی اس پر ٹھیک طریقے سے کام کا آغاز کیا جا سکتا ہے،‘
 

hakimkhalid

محفلین
یار پاکستانی !

ہمیں مقدور بھر مہارت تو صرف فن طب اور صحافت میں ہی ہے۔

یہاں جو کچھ سیکھا وہ آپ سب اور اردو ویب کے منتظمین سے ہی حاصل کردہ ہے

اور اسطرح مذاق تو نہ اڑاؤ

یار ہم بھی پاکستانی ہیں۔

اب بات کو تمہارے کہے اور سمجھائے بغیر ہم کیسے سمجھتے؟؟؟

اب دوست کیا کہتا ہے اس کی سن کر ہی کچھ اور کہیں گے۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
سر جی تُسی تے غصہ کر گئے او۔
میرا مطلب یہ تھا کہ اس کا ترجمہ کیسے کرنا ہے۔
باقی بطور ایڈمن کام کرنے کی جہاں تک بات ہے وہ تو لائبریری منتظمین کو سیکھنا چاہیے۔ میں نے اس لیے پیشکش سے فائدہ اٹھانے کی بات نہیں کی کہ دوسرے کئی پراجیکٹس میں ٹانگ اڑی ہوئی ہے اور میں ان کو ہی وقت نہیں دے پاتا۔ اس لیے اب سوچا ہے کہ ہر نئے پراجیکٹ میں ایویں ٹانگ نہیں اڑانی۔ سو اگر افرادی قوت کا مسئلہ ہوا تو میں حاضر ہونگا۔ لیکن میں‌ کافی عرصے سے اس بات کا حامی ہوں کہ ہر شعبے کے اراکین الگ ہونے چاہیں جنھیں اپنے کام میں مکمل مہارت ہو اور وہ مہارت حاصل بھی کریں۔چناچہ میرے خیال میں یہ کام قیصرانی بھائی، محب بھائی، شگفتہ بہن، ماوراء ، شمشاد بھائی ان احباب کے لیے ضروری ہے چونکے لائبریری کے بڑوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔اور جملہ کا پہلا استعمال جو زیر غور ہے وہ لائبریری کی کتابوں کا انتظام و پیشکش ہی ہے۔ میرے جیسے تو سیکھ ہی لیں گے لیکن جن کے لیے ضروری ہے وہ ضرور توجہ دیں۔
شکریہ۔
 

دوست

محفلین
آپ ڈرائیور والی بات کے جواب میں۔ وہ بھی جب گاڑی آئے گی تب ہی ٹھیک طرح چلانا سیکھ سکوں گا اور اس کے لیے جملہ دو کی موجودگی ضروری ہے چونکہ میرا مطمع نظر کچھ اور ہے سیکھنے سے متعلق یعنی ترجمہ۔لائبریری کے سلسلے میں میں پہلے ہی خود کو ریزرو میں میں رکھنے کی درخواست کرچکا ہوں اگر دوست دستیاب نہ ہوں تو بسرو چشم حاضر ہونگا اس کام کے لیے۔
 

hakimkhalid

محفلین
دوست !

غصہ اور حکیم خالد۔۔۔۔
یار ان دونوں کا دور کا بھی واسطہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔

بات تمھیں نے شروع کی تھی اور بات سمجھانے سے بات سمجھنا زیادہ مشکل بات ہے۔لیکن شکر ہے کہ تمھاری بات کچھ پلے پڑ گئی ہے۔

اردو کی ترویج کے سلسلے میں آپ سب دوستوں کی خدمات انتہائی لائق تحسین ہیں۔اردو ہمارے لیے اور آپ سب اردو کےلیے سرمایہ ہو

اس سلسلے میں اپنے اپنے شعبے بانٹنا اور پھر اس میں مہارت حاصل کرنا بھی قابل فہم ہے۔

فائلیں ڈاؤنلوڈ ، اپلوڈ اور انسٹالیشن کوئی خاص معنی نہیں رکھتیں۔لیکن باہمی طور پر مل جل کر ترقی اردو کےلیے جو امور سرانجام پا رہے ہیں ان کی معنویت ہے۔

بس اللہ تعالٰی سے یہی دعا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گاڑی تو چلتی رہنی چاہئے۔۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سب سے پہلے میں حکیم خالد کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اردو جملہ پیکج کو فری ہوسٹ‌ پر ٹیسٹ کرنے میں نہایت مستعدی کا ثبوت دیا ہے۔ آپ کے یہ تجربات ہماری کاوشوں میں حد درجہ معاون ثابت ہوتے ہیں۔

مہوش، میرے خیال میں جملہ لائبریری پراجیکٹ کے فرنٹ‌ اینڈ کے اس طرح موزوں نہیں ہے۔ میں پہلے بھی کسی اور جگہ عرض کر چکا ہوں کہ لائبریری پراجیکٹ کی نوعیت کے کام کے لیے وکی پیڈیا سوفٹویر ہی موزوں ترین ہے۔ ابھی تک ہم وکاوکی سوفٹویر استعمال کرتے آئے ہیں۔ اب میں اس کی جگہ کوئی بہتر وکی سوفٹویر استعمال کرنا چاہ رہا ہوں۔ میرا ارادہ یہی ہے کہ میڈیا وکی سوفٹویر انسٹال کرکے لائبریری پراجیکٹ کے کام کو بتدریج اس پر منتقل کر دیا جائے۔ میڈیا وکی میں وکی بکس کی بھی سہولت ہے جو لائبریری پراجیکٹ کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ میں اس بارے میں مزید بات بعد میں کروں گا۔

آپ دوست ابھی جملہ کو آزمائیں۔ یہ سادہ ویب سائٹس سے لے کر بڑے حجم کے مواد کو منظم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہر اچھے کونٹینٹ منیجمنٹ ‌سسٹم کی طرح اس کے بیک اینڈ کے فنکشن سیکھنے میں بھی وقت لگتا ہے۔ ایک مرتبہ آپ کو اس کا استعمال آجائے تو یہ خاصا مفید فریم ورک ثابت ہو سکتا ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
سب سے پہلے میں حکیم خالد کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اردو جملہ پیکج کو فری ہوسٹ‌ پر ٹیسٹ کرنے میں نہایت مستعدی کا ثبوت دیا ہے۔ آپ کے یہ تجربات ہماری کاوشوں میں حد درجہ معاون ثابت ہوتے ہیں۔

نبیل بھائی !

جو کچھ میں نے اردو ویب سے سیکھا ہے اس ناطے یہ معمولی کام اپنا فرض سمجھتا ہوں ۔اور پھر ان سے مجھے بھی تو کچھ نہ کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے۔

حوصلہ افزائی کےلیے آپ کا بھی بہت شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر میڈیا وکی (جیسا کہ نبیل بھائی اس پر کام کرنے والے تھے) مل جائے تو جملہ کی خصوصیات مل سکتی ہیں۔ سارا ٹیبل آف کنٹینٹس (ٹی او سی) اور دیگر لے آؤٹس ہمارے مطلب کی بن سکتی ہیں
 

باسم

محفلین
جملہ اپنا اپنا

مجھے ایک فری ہوسٹ کا لنک ملا ہے
http://username.joomla-portals.com/
جس میں آپ اکاؤنٹ بنا کر ایک جملہ کی ویب سائٹ کو اپنا بنا سکتے ہیں اور اس کے ساتھ جو چاہیں حشر کر سکتے ہیں
بغیر کوئی ڈاؤن لوڈ، اپ لوڈ کیے
چھوٹا سا فارم بھریے اور جملہ آپ کا ہوا۔

ہے تو انگریزی میں مگر میرا خیال ہے جملہ سیکھنے کیلیے بہترین رہے گا
اکاؤنٹ بنائیے اور بتائیے کیسا لگا اور تجر بات کو یہاں بیان کیجیے
ایک اور بات میں اس پورٹل پر اردو کیسے انسٹال کر سکتا ہوں؟ کوئی بتا سکتا ہے، آپشن تو موجود ہے
اگر اس کیلیے بھی اردو کی فائلوں کی الگ ڈاؤن لوڈ فائل بنا لی جائے تو پھر تو ہر طرف اردو جملہ کی دھوم ہوگی۔
کیا خیال ہے نبیل بھائی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، شکریہ۔ جہاں تک جملہ 1.0.11 کی اردو لینگویج فائلز کا تعلق ہے تو یہ آپ اردو جملہ کی ڈاؤنلوڈ میں سے بھی نکال سکتے ہیں۔ بہرحال میں جلد ہی ڈاؤنلوڈ سیکشن میں جملہ سے متعلقہ ایک الگ زمرہ بھی تشکیل دے دوں گا۔ دوسرے میں نے اردو ویب پر پہلے ہی اردو جملہ کی ایک انسٹالیشن سیٹ اپ کی ہوئی ہے۔ آپ چاہیں تو یہ بھی تجربات کے لیے حاضر ہے۔
 
Top