پیج رینک اصل میں ہے کیا اور اسے کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟

حسن جاوید

محفلین
السلام علیکم دوستو!
ایک مسئلہ پر آپ کی مدد درکار ہے۔ اصل میں مجھے پی آر (پیج رینک) کا صحیح پتہ نہیں ہے کہ یہ اصل میں ہے کیا؟ گوگل ویب سائٹ یا بلاگ کی پی آر کن چیزوں کو مدنظر رکھ کر چیک کرتا ہے اور ہم اپنے بلاگ کا پی آر کیسے بڑھا سکتے ہیں؟ اس کے علاوہ Alexa رینک کی کیا حیثیت ہے؟ اور یہ کن چیزوں کو مد نظر رکھتا ہے اورہم اپنے Alexa Rank کو کیسے بڑھا سکتے ہیں؟ بیک لنکس کو بڑھانے کا کیا فائدہ ہے اور کن طریقوں سے بڑھا سکتے ہیں؟
اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس کوئی مفید معلومات ہو تو برائے مہربانی وہ بھی شئر کردیں۔
اسکے لئے بہت مشکور ہوں گا۔
شکریہ
 

راشد احمد

محفلین
گوگل پیج رینک کا تعین اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کن کن ویب سائٹس سے منسلک ہے یعنی جن ویب سائٹس پر آپ کی ویب سائٹ کا لنک لگا ہوا ہے اس کی اہمیت کیا ہے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل پیج رینک دیتا ہے۔

Alexaرینک آپ کی ویب سائٹ کی ٹریفک پر منحصر ہے یعنی اگر آپ کی ٹریفک زیادہ ہے تو آپ کا Alexa Rankکم ہوگا۔
میری نظر میں Alexa Rankکی زیادہ اہمیت ہے گوگل پیج رینک کی نسبت
 
Top