پیار کا سلسلہ نہیں ہوتا۔۔۔ زنیرہ گل (اصلاح طلب)

مجھے تو مومن خان کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے۔ بیچارے کی روح شرم کے مارے قبر کی مٹی میں اپنا منہ مار رہی ہوگی کہ میری زمین کے ساتھ انہوں نے کیا کیا۔

اور بہت کچھ کہنا چاہتا تھا مگر اس فورم سے بین ہونے کا ارادہ نہیں ہے۔
 
عموماً نوآموز شعراء مشہور زمینوں پر ہی مشقِ سخن کرتے ہیں، اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔
جب کوئی اپنی کاوش اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ سیکھنے کا متمنی ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
مجھے تو مومن خان کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے۔ بیچارے کی روح شرم کے مارے قبر کی مٹی میں اپنا منہ مار رہی ہوگی کہ میری زمین کے ساتھ انہوں نے کیا کیا۔
اگر آپ کو ناگوار نہ گزرے تو یہی کہوں گا کہ یہاں لوگ سیکھنے اور سکھانے کے لیے آتے ہیں۔ اس فورم پر میرے مشاہدات کے مطابق ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا ایک روایت ہے اور بہت اچھی روایت ہے۔ اصلاحِ سخن کے زمرے میں پوسٹ کرنے والے طالب علم یہاں کے اساتذہ سے رہنمائی لینے آتے ہیں۔ کوئی یہ توقع نہیں کر رہا کہ میر و غالب اپنی تربت سے کلام ارسال کریں گے۔ اس لیے جنابِ مومن بھی اپنی آخری آرامگاہ میں پر سکون ہوں گے۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
جرم درست ہو گا مگر خطا کے رپلیس مینٹ کے طور پر نہیں بلکہ یوں
جرم یہ بار ہا نہیں ہوتا۔
اس کے علاوہ مومن کے مصرع پر واوین لگا دیں
"ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا"
 
فاخر رضا

محفلین
مجھے تو مومن خان کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے۔ بیچارے کی روح شرم کے مارے قبر کی مٹی میں اپنا منہ مار رہی ہوگی کہ میری زمین کے ساتھ انہوں نے کیا کیا۔

اور بہت کچھ کہنا چاہتا تھا مگر اس فورم سے بین ہونے کا ارادہ نہیں ہے۔
آپ کا ارشاد سر آنکھوں پر مگر اصلاح سخن کی لڑی میں نہیں
 
زنیرہ عقیل

محفلین
پیار کا مدعا نہیں ہوتا
گر مجھے وہ ملا نہیں ہوتا
درد سے آشنانہیں ہوتے
وہ جو مل کر جدا نہیں ہوتا
ان کو جانا تھا تو بتا دیتے
ان سے پھر یہ گلہ نہیں ہوتا
اب تو نظریں جھکائے رکھتے ہیں
سامنا بر ملا نہیں ہوتا
نیند اپنی حرام ہے اب تو
خواب کا سلسلہ نہیں ہوتا
ہم تو وحدانیت کے قائل ہیں
"ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا"
گِھر گئی گل جفا پرستوں میں
جرم یہ بارہا نہیں ہوتا

زنیرہ گل
 
Top